
زیارت (جیوڈیسک) زیارت کے علاقے سنجاوی میں ایف سی سے مقابلے میں ہلاک ہونے والے 4 دہشت گرودں کی لاشیں شناخت کیلئے کوئٹہ منتقل کردی گئیں۔
سنجاوی کے علاقوں میں گذشتہ روز ایف سی نے دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا اس دوران 2 خودکش بمبارسمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے ، ایف سی سے مقابلے میں ہلاک ہونے والے 4 دہشت گرودں کی لاشیں شناخت کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ہیں۔
