Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ووٹ کا تقدس

August 17, 2017 0 1 min read
Votes
Votes
Votes

تحریر : پروفیسر مظہر
اسلام آباد سے لاہور تک کے سفر میں میاں نواز شریف کا جگہ جگہ ہزاروں لوگوں نے والہانہ استقبال کیا۔ 280 کلومیٹر طویل اِس ریلی میں میاں صاحب صرف ایک ہی بات دہراتے نظر آئے کہ اُنہیں بے جرم و خطا تیسری بار گھر بھیج دیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ اُن کی نہیں بلکہ اُن ووٹرز کی رسوائی ہے جنہوں نے اُنہیں بار بار منتخب کیا اور ہر بار وہ زورآوروں کے پنجۂ استبداد سے گھائل ہوئے۔ اُنہوں نے سوال کیاکہ وہ ووٹ کی حُرمت کے لیے نکلے ہیں،کیا قوم اُن کا ساتھ دے گی؟۔ جواباََ لبّیک لبّیک کی صدائیں فضاؤں میں گونجتی رہیں اور میاں نوازشریف اپنی مقبولیت کے اِن مناظر سے سرشار۔ وہ جب سات سالہ جلاوطنی کاٹ کر واپس آئے تو اُنہوں نے ایک روز اَز راہِ تفنن کہا ”لوگ کہتے تھے کہ قدم بڑھاؤ نوازشریف ہم تمہارے ساتھ ہیں لیکن جب میں نے قدم بڑھایا تو پیچھے کوئی نہ تھا”۔ اب کم از کم میاں صاحب کو یہ گلہ تو نہیں رہے گاکہ لوگوں نے اُن کا ساتھ نہیں دیا۔

میاں صاحب ہی کی سیاسی جماعت کے کچھ اصحاب اُن کے جی ٹی روڈ پر سفر کو محض حماقت قرار دے رہے تھے ،یہ خوف دامن گیر کہ اگر خلقِ خُدا نے توجہ نہ کی تو پھر ۔۔۔۔۔؟۔ لیکن یہ میاں نوازشریف کی جرأتِ رندانہ اور تیقین کی انتہا تھی کہ وہ ڈٹے رہے ۔پہلے دِن کا سفر ابھی اپنے اختتام کو بھی نہ پہنچا تھاکہ ریلی کی ناکامی کا شور اُٹھا ،طنز کے تیروں کی بارش ہوئی اور کہا جانے لگا کہ لوگ باہر ہی نہیں نکلے ۔جب یہ کاروان راولپنڈی کے کمیٹی چوک پرپہنچا تو ہزاروں لوگ جمع ہو چکے تھے جو والہانہ انداز میں اپنے قائد سے کیا گیا عہد نبھانے کی قسمیں کھا رہے تھے ۔پھر چشمِ فلک نے دیکھا کہ جوں جوں کارواں آگے بڑھتا گیا ،متوالوں کی تعداد میں بھی ناقابلِ یقیں اضافہ ہوتا گیا۔چار گھنٹوں کا یہ سفرجب 100 گھنٹوں میں طے کرکے میاں نوازشریف داتا دربار لاہور پہنچے تو اِس ریلی کے تاریخی ہونے پر مہرِ تصدیق ثبت ہو چکی تھی۔

ایک غیرملکی ”مولوی ” اگر یہ کہتا ہے کہ ریلی میں پانچ سے سات ہزار لوگ شامل تھے تو اُس سے کچھ فرق نہیں پڑتا کیونکہ لاہور ہائیکورٹ اُسے ”جھوٹ بولنے کانفسیاتی مریض” قرار دے چکی ہے۔خلیل جبران نے کہا ”حق دو اشخاص کا محتاج ہوتا ہے ۔ایک وہ جو اُس کا اظہار کرے اور دوسرا وہ جو اسے سننے کی تاب لا سکے”۔ لیکن جہاں آنکھوں پر بغض ،کینہ ،عداوت اور تعصب کی پٹی بندھی ہو ،وہاں بھلا حق کیسے اور کیوں کر نظر آ سکتاہے ۔مولانا صاحب بھی اِسی مرضِ بَد میں مبتلاء ہیں اس لیے اُن سے صرفِ نظر ہی بہتر ہے۔ کپتان صاحب نے بھی فرمایا ہے کہ وہ عدلیہ اور فوج کی حمایت میں نوازشریف کی ریلی سے دَس گنا زیادہ لوگ اکٹھے کر سکتے ہیں۔ بجا ! لیکن اُنہیں روکا کِس نے ہے؟۔ میاں صاحب کی مقبولیت کے بے مِثل مظاہرتو ہر کس وناکس پر عیاں ہو چکے، اب کپتان کی باری ہے۔لیکن اُنہیں یاد رکھنا ہوگا کہ پھول کو اپنے وجود کے اظہار کے لیے کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں ہوتی۔ صحنِ چمن میں جب بہار آتی ہے تو معطر فضائیں ہی ہر راز سے پردہ اٹھا دیتی ہیں البتہ کاغذی پھول خواہ کتنے ہی دلکش ہوں ،اُن میں خوشبو نہیں ہوتی۔ پیپلزپارٹی نے روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا اور کپتان نے نئے پاکستان کا۔ بظاہر دونوں نعرے ہی بہت دلکش تھے لیکن عمل کی خوشبو سے تہی۔اسی لیے پیپلزپارٹی سندھ تک ہی محدود ہو کر رہ گئی۔ اور کپتان ایک چھوٹے صوبے کو بھی سنبھال نہ پایا۔ کپتان نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی ریلی میں شریک لوگ بیوقوف تھے۔

جی ہاں! عقلمند تو صرف وہی جو وزارتِ عظمیٰ پر کپتان کا حق تسلیم کریں ،اُنہیں ارسطوئے دوراں اور قائدِاعظم ثانی سمجھے ،باقی سب بیوقوف۔ اسلام آباد سے لاہور تک کے اِس سفر میں میاںنواز شریف نے بار بار کہا ” عوام اپنے ووٹوں کے ذریعے وزیرِاعظم منتخب کرتے ہیں اور چند لوگ اُنہیں رسوا کرکے نکال دیتے ہیں ۔پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں کسی ایک وزیرِاعظم کو بھی اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کا موقع نہیں ملاجس سے صاف ظاہر ہے کہ عوامی ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں”۔ تاریخِ پاکستان کے مطالعے سے عیاں ہوتا ہے کہ بدقسمتی سے عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کی ملّی بھگت نے کسی حکومت کو بھی کھُل کر کام کرنے کا موقع نہیں دیا ۔ہر حکومت کے سر پر ہمیشہ زور آوروں کی تلوار لٹکتی رہی اور اگر کسی نے چوں چرا کی تو اُسے رُسوا کرکے نکال دیا گیا ۔ تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ اِس میں کچھ قصور سیاستدانوں کا بھی ہے جو ووٹ کی پرچی کے حصول کے بعد پیچھے مُڑ کے دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے۔ لاریب یہ بھی ووٹ کی بے حرمتی ہے اور یہ بے حرمتی کروانے کے ذمہ دار ووٹرخود ہیں جنہیں یہ ادراک ہی نہیں کہ ووٹ کی حُرمت کِس چڑیا کا نام ہے۔ علامہ اقبال نے مثالی ریاست کا جو تصور پیش کیا اُس کا خلاصہ یہ ہے کہ مثالی ریاست” ہجومِ مومنین” کا نام نہیں بلکہ ہر وہ ریاست مثالی ہے جس کا سربراہ ”مردِ مومن” ہو ۔اقبال مردِ مومن کی بہترین مثال خلفۂ راشدین کو قرار دیتے ہیں ۔گویا صرف وہی شخص اسلامی ریاست کا سربراہ بن سکتا ہے جو اعمالِ صالح کے لحاظ سے اپنے دَور میں بسنے والے لوگوں سے افضل تَرہو ۔اب ہر ووٹر اپنے دِل کی گواہی لے لے کہ جس شخص کو وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے سرفراز کرنے جا رہا ہے ،کیا وہ اعمالِ صالح میں سب سے بزرگ وبَرتر ہے؟۔

اگر ایسا ہو جائے تو پھر آرٹیکل 62/63 کا جھگڑا ہی ختم ہو جائے ۔رہی اِن آرٹیکلز کو آئین سے نکالنے کی بات تو یہ تو ہمارے دین کا جزوِلایَنفک ہیں ۔حضورِاکرم ۖ نے فرمایا کہ کسی عربی کو عجمی پر اور کسی گورے کو کالے پر کوئی فوقیت نہیں سوائے اِس کے کہ اُس کے اعمال صالح ہوں۔ اعمال سے مراد وہ اقوال و افعال ہیں جو انسان کی معاشی ،معاشرتی اور مذہبی زندگی کا مکمل احاطہ کرتے ہیں۔ گویا یہ اصول وضوابط ہر عاقل وبالغ پر یکساں لاگو ہوتے ہیں۔ پھر یہ صرف اُن اصحاب کے لیے کیوں جو کسی انتخاب میں حصّہ لینا چاہتے ہوں ،بلاامتیاز سبھی کے لیے کیوں نہیں؟۔ ہمارے لیے افواجِ پاکستان اور عدلیہ انتہائی محترم لیکن معصوم عن الخطا تو کوئی بھی نہیں۔ پھر کیا افواجِ پاکستان اور عدلیہ سے محض اِس لیے صرفِ نظر کیا جائے کہ یہ زورآوروں کے مسکن ہیں جہاں آئین کے بھی پَر جلتے ہیں۔ اگر آرٹیکل 62/63 کو اُن کی پوری توانائیوں کے ساتھ لاگو کرنا ٹھہر گیا تو پھر اِن کی زد سے کوئی بھی بچ نہیں پائے گا کیونکہ درمیان میں چودہ
صدیاں حائل ہیں۔اِس لیے اِن آرٹیکلز کو دَورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
Nawaz Sharif people popularity Prayer Votes تقدس لوگوں مقبولیت نواز شریف ووٹ
Shahbaz Sharif
Previous Post ہسپتالوں میں مریضوں کی شکایات دور کرنے کا نسخہ
Next Post پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ
Pakistan Air Force - Plane Crash

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close