
وانا (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں دو اہلکار شہید اور چارزخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیوٹی فورسز کے قافلے پر جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ڈگری کالج کے قریب خود حملہ کیا گیا۔
خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حملے میں دو اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ جنہیں آرمی کیمپ وانا پہنچا دیا گیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
