Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جماعة الدعوة پاکستان کا منفرد و تاریخی اجتماع

December 2, 2014 0 1 min read
Jamat ud Dawa
Jamat ud Dawa

تحریر: علی عمران شاہین
جماعة الدعوة کا سب سے بڑا اجتماع 4 اور 5 دسمبر کو مینار پاکستان میدان میں ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے لاکھوں لوگ شرکت کررہے ہیں۔جماعة الدعوة نے اپنے اس اجتماع کا جیسے ہی اعلان کیا ،بھارتی میڈیا میں ایک کہرام بپا ہو گیاکہ پاکستان میں ان کے سب سے بڑے مخالفین کو کیسے اتنا بڑا پروگرام کرنے کی اجازت ملی ہے۔بھارت جماعة الد عوة کو اپنا سب سے بڑا دشمن گردانتاہے تو اس کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کو مطلوب ترین شخصیت قرار دیتا ہے۔دوسری طرف پاکستان کا کہنا ہے کہ جماعة الدعوة اور اس کے کارکنان ملک میں کسی بھی غیر قانونی یا تخریبی سرگرمی میں ملوث نہیں پائے گئے۔

اس جماعت کے امیر ایک ایسے شہری ہیں جن پر بھارت یا امریکہ کی جانب سے لگایا گیا کوئی بھی الزام ثابت نہیں کیا جا سکا،لہذاانہیں پاکستا ن میں کسی سرگرمی سے روکا نہیں جا سکتا۔جماعة الدعوة ایک طویل عرصہ سے عالمی میڈیا اور عالمی طاقتوں حتیٰ کہ اقوام متحدہ جیسے ادارے کی بھی اس فہرست میں شامل ہے جس پر سب سے زیاد ہ غور ہوتا ہے۔پاکستان میں اقتدار کی کبھی اور کسی صور ت تمنا اورخواہش نہ رکھنے والی او ر حکمرانوں اور عوام کوہمیشہ دعوت و اصلاح کی طر بلانے والی اس جماعت سے پاکستان اور بیرونی دنیاکے مسلمان دل و جان سے محبت کرتے تو ہیں ہی لیکن سندھ کے وہ بے شمار ہندوجن کی آج بھی جماعت فلاح وخدمت میں مصروف ہے

اس کے گرویدہ ہیں۔ملک میں کوئی بھی آفت یا حادثہ پیش آئے ،جماعة الدعوة کا ریکارڈ گواہ ہے کہ اسکے کارکن ہمیشہ سب سے پہلے مدد کے لئے پہنچتے ہیں۔ سال 2013 کے سیلاب میں جب لاہور کے گردو نواح کے علاقے بری طرح ڈوبے تھے تو جماعة الدعوة کے کارکنان نے جانوں پر کھیل کر ملک بھر کی طرح مسلمانوں کے ساتھ عیسائیوں کو بھی مدد و تعاون بہم پہنچایا تو کوٹ عبدالمالک کے گرد و نواح کے عیسائیوں نے گھروں پر جماعة الدعوةکے پرچم لہرا دیئے تھے۔ ایسے مناظر ملک بھرمیںآج ہر جگہ ہی دیکھنے کو مل جاتے ہیں۔

جماعة الدعوة کی ایک اور خوبی سارے اہل اسلام کو اپنے سٹیج پر جمع کرنا اور انہیںاسلام سے متعلقہ مسائل و مشترکات پر اکھٹا کرنا ہے جو کوئی دوسراایسے طریقے سے کرتا نظر نہیں آتا۔ جماعة الدعوة کا پہلااجتماع 2، 3، 4 مارچ 1989ء کو مرکز البدر پھول نگرضلع قصور میں ہوا تھا۔اس پہلے اجتماع میں جماعت کی بنیا د اور اساس رکھنے والے سبھی اکابرین بشمول سید بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ ،حضرت پروفیسر حافظ محمد عبداللہ بہاولپوری رحمہ اللہ ،حضرت مولانا محمد حسین شیخوپوری رحمہ اللہ ،حضرت حافظ محمد یحییٰ عزیز میر محمدی رحمہ اللہ جو مرکز البدر کے بانی اور سربراہ تھے سبھی موجود تھے…( جو اب اپنے رب کے پاس پہنچ چکے ہیں) اگلے سال یہ اجتماع پھر اسی مرکز البدر میں ہوا۔

اس کے بعد1990میں جماعت نے لاہور شہر کے نواح میں مرید کے شہر کے قریب ننگل ساہداں نامی بستی کے پاس زمین کا وسیع و عریض قطعہ خرید کریہاں پہلا اجتماع منعقد کیا۔پھر یہاںدینی مدارس،سکولز،کالجز،ہسپتال اور رہائشی منصوبے وغیرہ بنانے کا کام شروع ہوا۔اس کے بعد لگا تار10سال اجتماعات یہیں منعقد ہوئے تو اس بستی کو عالمی شہرت حاصل ہو گئی۔ اس کے بعد 2002اور2003میں لگا تار2اجتماعات پتوکی ضلع قصورمیں واقع جماعت کے مرکز یرموک میں منعقد ہوئے جہاں اب علم و عمل کا ایک وسیع شہر آباد ہو چکا ہے۔یہاں لڑکیوں کے لئے عبدالرشید محسن کی نگرانی میں جدید تعلیم کا مایہ نازالدعوة سائنس کالج بھی قائم ہے تو دینی مدارس اور بڑی جامع مسجد بھی موجو د ہیں۔الدعوة سائنس کالج کے نتائج اور تربیت کا ریکارڈ اتنا شاندا ر ہے

یہاں داخلہ کے لئے میرٹ پر اترنا بھی کسی بڑے امتحان سے کم نہیں۔جماعت نے اس طرز کے تعلیمی ادارے پورے ملک میں قائم کرنے کا بھی الگ سے قائم کئے جا رہے ہیں۔سکولوں کا ملک بھر میں ایک سلسلہ عرصہ دراز سے قائم ہے۔مرکز یرموک کے ان اجتماعات کے بعداگلے کئی سال تک جماعت نے عالمی و ملکی مسائل و مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے اپنے اس اجتماع کا انعقاد کرنے کے بجائے کارکنان کے بڑے بڑے اجتماعات کئے البتہ2008میںملک کے تین مقامات مرکز یرموک پتوکی،مرکز طیبہ مرید کے اورمرکز نیو سعید آباد سندھ میں علاقائی بنیادوں پر بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

جماعةالدعوة نے اپنے دعوتی ،تنظیمی اور تحریکی کام کا آغاز شہر لاہور سے کیا تھا۔حافظ محمد سعید ان دنوں(1985) لاہور کی انجنئیرنگ یونیورسٹی میں پروفیسر تھے۔یہیں سے انہوں نے لاہور میں دعوتی دروس کا آغاز کیا اور خود باغبان پورہ کی ایک مسجد میںخطیب مقر ر ہوئے۔جماعت نے اپنا پہلے دعوتی سفر کا اہتمام 10اگست 1987ء کو کیا تھاجب لاہورسے 80افراد کا ایک قافلہ راولپنڈی کیلئے ٹرین پر روانہ ہوا۔ راولپنڈی پہنچ کر اس قافلے نے دو بسیں بک کروائیں اور پھر مری کے راستے ایوبیہ کے گائوں توحید آباد پہنچ گئے۔

پھر وہاں کی بلند پہاڑی تک پیدل سفر کیا گیا۔ پہاڑی کی چوٹی پر افغانستان میں روس کے خلاف رزم حق و باطل سجانے والے مجاہدوں اور غازیوں کے ہمراہ یہاں ایک منفرد و یکتا محفل سجی۔ اس محفل میں جسمانی ورزشوں کا بھی اہتمام تھا اور روحانی بالیدگی کا بھی… دن بھر قیام کے بعد پھر یہ قافلہ ایبٹ آباد سے ہوتا ہوا پہلے راولپنڈی اور پھر پشاور کے راستے ایک نئی جوت جگاتا واپس لاہور کی جانب عازم سفر ہوا۔اس سفر کا مقصد اہل اسلام اور اہل پاکستا ن کو دعوت و جہاد کے اس سفر کی جانب قائل و مائل کرنا تھاجس کی ایک انمٹ تاریخ ہزارہ اور صوبہ خیبر کے ان علاقوں میں سیدین شہیدین،سید احمد شہیداور شاہ اسماعیل شہیدکی شکل میں موجود ہے۔

Pakistan
Pakistan

ان اسلاف کے جہاد اور خون کی قربانی نے ہی دراصل انگریز کو اس خطے سے نکالنے اور پاکستان کے بنانے میں سب سے اہم اور بنیادی کردار ادا کیا تھا۔ان بزرگوں اور ان کے ساتھیوں کی قبریں ہزارہ کے شہر بالاکوٹ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے غاصب و ظالم سکھ حکومت سے مسلمانوں کو آزادی دلانے کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے تھے۔اس علاقے کے لوگوں کی بھی جہاد اور قیام پاکستان میں قربانیاں کسی سے چھپی نہیں اور پھر اسی راہ سے چلتے ہو ئے جماعت نے اپنا بڑا سفر شروع کیا تھا جس کی گونج آج چار دانگ عالم سنی اور دیکھی جا سکتی ہے۔اس وقت تو اس قافلے کے شرکاء میں کسی نے کبھی سوچا تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے اور چند ہی سالوں بعد 80افراد کا یہ قافلہ ایک ایسی تحریک اور موج بلاخیز میں بدلنے والا ہے کہ چہار دانگ عالم میں اس کے چرچے ہوں گے۔

اسلام کے دشمن اس کا نام لے کر دن رات کانپیں گے۔ اس کے خلاف منصوبہ بندیاں سوچیں گے۔ کرئہ ارضی پر ہر کونے، ہر عالمی طاقت کے مرکز میں اس کے تذکرے ہوں گے… اس قافلے کے راہیوں کے تو کسی نہاں خانے اور وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا کہ وہ دن بھی جلد ہی آنے والا ہے جب شرق و غرب کے انچ انچ کے مالک و مختار ہونے کے دعویداران سے اس قدر بیزار ہوں گے کہ کبھی ان کے سروں کی قیمتیں لگائیں گے اثاثے منجمد کرنے کی مضحکہ خیز حرکتیں کریں گے۔

گزشتہ سال یعنی2013ء کی وہ گھڑی بھی کیا گھڑی تھی کہ جب بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچا تھا تو اسے امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کا وقت ملا۔ من موہن سنگھ نے باراک اوباما کے سامنے جو درد جگر تڑپ تڑپ کر بیان کیا، وہ کیا تھا…؟ یہی ناکہ جماعة الدعوة کو روکو… ان پر پابندیاں لگوائو تاکہ ہم تمہارا افغانستان میں دیا گیا مشن پورا کریں… کہ یہی ہمارے راستے اور تمہارے مشن کی تکمیل میں رکاوٹ ہیں… یہی ہیں جو پاکستان کی زمینوں اور ہوائوں سے ہمیں افغانستان تک جانے کا راستہ دینے میں رکاوٹ بن کر کھڑے ہیں۔ یہی ہیں جو ہماری آبی دہشت گردی کو بے نقاب کرتے ہیں

یوںیہ مجلس ماتم برخاست ہوئی تو ہاتھ خالی تھے۔ اس ملاقات سے چند ہی ہفتے پہلے دنیا نے ایک اور عجیب منظر دیکھا جب امریکی کانگریس کے سینئر ترین رکن پیٹر کنگ نے کانگریس کے سینئر ترین اراکین کا دن بھر کا طویل اجلاس منعقد کیا تھا۔ ایجنڈا کیا تھا…؟ صرف ایک… جماعة الدعوة… پیٹر کنگ کہہ رہا تھا کہ دنیا میں ہمارے اور ہمارے نظاموں کیلئے صرف یہی ایک ایسا خطرہ ہے کہ جس کا وجود کسی نہ کسی شکل میں ہمیں دنیا بھر میں نظر آتا ہے۔ اسی لئے تو اجلاس کے بعد پیٹر کنگ نے کہا تھا کہ یہی حقیقی مسئلہ اور مصیبت ہے، لہٰذا پاکستان ان پر پابندیاں لگائے… ان کے رہبر و رہنما حافظ محمد سعید کی نقل و حرکت بند کرے ورنہ… ورنہ وغیرہ وغیرہ… لیکن ”جس کا حامی ہو خدا، اسے مٹا سکتا ہے کون؟” عالمی سازشوں کے بے پناہ وسائل سے بنے ایسے ایک نہیں بے شمار جال ہمیشہ تار عنکبوت سے زیادہ کمزور ثابت ہوئے۔ پھر ان شیطانی چیلوں کو ہمیشہ کی طرح رسوائی و مایوسی ہی ملی۔

جماعت کے ابتدا ئی مر کز، مرکز طیبہ مریدکے کا نام سال ہا سال سے ملک ملک، نگر نگر گونج رہا ہے کہ یہاں سالہا سال سے ایسے اجتماعات منعقد ہوتے رہے جن سے دنیا بھر کے مظلوم و مقہور مسلمانوں کونیا عزم، نیا حوصلہ ملا۔ آزادی پانے کیلئے جدوجہد کا نیا ولولہ پیدا ہوا… پھریہ قافلہ جہاں سے گزرا… دلوں میں ایک نئی جوت جگا گیا، اندھیری راہوں کو روشن کر گیا، جہاں پہنچا، رنگ و نسل، علاقائیت و صوبائیت، لسانیت و فرقہ واریت کے سارے بت اس نے پاش پاش کر دیئے۔ سب ایک امام کی اقتدا میں نماز کی مانند ایک امیر کی اطاعت میں ہر طرح کے طاغوتی حربے ناکام بنا کر کھڑے ہو گئے۔

مرکز طیبہ مریدکے کا نام آج بھی دین حق کے مخالفوں کے دلوں میں ایک ہلچل، ایک کپکپی پیدا کر دیتا ہے تو وہ سبھی یہاں کھنچے چلے آتے ہیں کہ ہم یہاں اپنی آنکھوں سے دیکھ تو لیں کہ یہاں سے ایسی کون سی روشنی پھوٹتی ہے جس کی کرنوں نے آج کے فرعونوں اور نمرودوں کی آنکھوں کو چندھیا رکھا ہے… وہ یہاں آ کر ”مایوس” ہو جاتے ہیں کہ جو امیدیں اور نیتیں لے کر وہ یہاں پہنچے تھے، ایسا تو یہاں کچھ نظر نہیں آتا۔ یہاں تو بس شریعت اسلامی سے آراستہ و پیراستہ عورتیں ہیں، مرد ہیں، بوڑھے ہیں، بچے ہیں… پھر ایسی کیا سربستہ کہانی ہے جو ان سب کے لئے مشکلات کھڑی کئے ہوئے ہے… وہ کون سا ایسا نہاں راز ہے جس کے پردے کسی کے سامنے وا نہیں ہو پاتے… 1987ء کے 80 افراد کے قافلے کے سالار اور یہاں کے اجتماعات سے ہمیشہ مرکزی خطاب کرنے والے پروفیسر حافظ محمد سعید آج بھی حق سچ کی آواز سے گرجتے ہیں ”ہمارے خلاف الزامات کے ثبوت دنیا کی کسی عدالت میں لے کر آئو، ہم سامنا کرنے کو تیار ہیں” تو یہ سارے باطل ایوان لرز اٹھتے ہیں…

جن سے کوئی جواب بن نہیں پاتا، سو کوئی جواب کہیں سے نہیں آتا… اقوام متحدہ کو یہاں سے خط جاتا ہے تو سالہا سال بعد بھی جواب بن نہیں پاتا… ہاں البتہ بھارت یہ ضرور کہتا ہے کہ اس کے ملک کے بے شمار لوگ اب جماعة الدعوة کی آواز پر لبیک کہہ رہے ہیں۔ ان سے مظلوموں کو اس قدر امیدیں وابستہ ہیں کہ قائد کشمیر سید علی گیلانی برملا کہہ اٹھتے ہیں کہ ہمیں آزادی کیلئے حافظ محمد سعید سے مدد مانگنا پڑی تو دریغ نہیں کریں گے۔سرینگر میں جماعت کے پرچم لہرائے اور سجائے جاتے ہیں۔ فلسطین کے نوجوان کہہ اٹھتے ہیں کہ ہم اسرائیل سے آزادی اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کیلئے قبلہ اول اور مسجد الحرام میں بیٹھ کر مناجات کرتے ہیں کہ اللہ انہی کے ہاتھوں آزادی عطا فرمانا… ان کو پاکستان کے اندر ہی لڑانے بھڑانے کی کتنی سازشیں، کاوشیں ہوئیں لیکن انہوں نے طے کیا کہ ”جس نے کلمہ پڑھ لیا، وہ ہمارا بھائی ہے اور اس کی جان’ اس کا مال ہمارے لئے حرام ہے” سو اتنی سادہ سی بات نے انہیں بہت کچھ سمجھا دیا اور یہ آفاقی سوچیں کو لئے بہت آگے کی پروازوں کیلئے پرتولے بیٹھے ہیں۔

80 افراد سے پہلا سفر شروع کرنے والے مینار پاکستان گرائونڈ میں اترنے والے ہیں، جہاں ان کے ایک ایک فرد کو 74سال پرانا منظر یاد آ رہا ہے جب اس میدان میں اس پاک وطن کے بنانے کے عزم و ارادے کا سب سے بڑا اظہار ہوا تھا… اس وقت بھی نعرہ تھا… پاکستان کا مطلب کیا؟ لاالہ الا اللہ… آج بھی نعرہ یہی ہے… نعرہ لگانے والے بدل چکے لیکن نعرہ نہ بدلا… اس وقت نعرہ تھا ”بٹ کے رہے گا ہندوستان، بن کے رہے گا پاکستان”… آج سوچ تو وہی ہے، الفاظ کچھ بدلے ہیں کہ … بٹ کے رہے گا ہندوستان اور بچ کے رہے گا پاکستان… اور پاکستان کو بچانے اور اس کے نظریہ اورعزم کو آگے بڑھانے والے یہاں 1940ء کی یادوں کو تازہ کرنے کے عزم کے ساتھ یہاں اس میدان کا سب سے بڑا اجتماع منعقد کرنے والے ہیں جو ان کے مخالفین کی نیندیں پہلے سے زیادہ بیزار کر دے گا

وہ کہ جن کے خلاف سازشوں کے تانے بانے بنے بھی کفر کے سبھی ایوانوں میں… آج وہ اسی تاریخی میدان میں ایک نئی تاریخ مرتب کرنے کے عزم کے ساتھ رخ کرنے والے ہیں… گلی گلی، شہر شہر، قافلے تشکیل پا رہے ہیں… ارادے باندھے جا رہے ہیں… زاد سفر جمع کیا جا رہا ہے، عزم و حوصلے جوان تر کئے جا رہے ہیں، قدموں کی دھمک تیز تر ہو رہی ہے… وہ کہ جنہیں روکنے کیلئے سارے شیطانی چیلے اپنے سبھی ظاہری و باطنی مال و اسباب کے ساتھ جمع کئے میدان میں لئے بیٹھے تھے، اب نامراد ہیں کہ لاہور کا میدان مینار پاکستان اس بار دنیا کو دفاع دین و وطن کا پیغام دینے والا ہے ،رب کی نصرت کے سائے میں… سازشوں کے تانے ٹوٹنے بکھرنے والے ہیں… سبھی ناپاک ارادے پھوٹنے والے ہیں… ایک ہی پیغام… ایک ہی دعوت… ایک نعرہ… ایک ہی نقارہ… کٹتے بھی چلو، بڑھتے بھی چلو… کہ ڈیرے اب منزل پر ہی ڈالے جائیں گے

Ali Imran Shaheen
Ali Imran Shaheen

تحریر: علی عمران شاہین

Share this:
Tags:
gathering historic pakistan unique USA wanted اجتماع امریکہ پاکستان تاریخی جماعة الدعوة مطلوب منفرد
Previous Post فلاح انسانیت کا ہاتھ تھامئے
Next Post کوئٹہ، پولیو ٹٰیم پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، تین گرفتار

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close