
کروڑ لعل عیسن (حسن طارق) محکمہ واپڈا میں کرپشن کی انتہا اور رشوت کا دور دورہ۔ کسی شہری کا کام رشوت کے بغیر نہیں کیا جاتا۔ عوام محکمہ واپڈا کی کارکردگی سے مایوس، لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دراز سے دراز تر ہوتا جا رہا ہے۔ محکمہ واپڈا میں کرپشن اپنے عروج پر ہے۔
شہریوں کا کوئی کام بغیر رشوت کے نہیں کیا جاتا۔ جو رشوت نہیں دیتا اسے مختلف ہتھکنڈوں سے تنگ کیا جاتا ہے اور اس کا کام بھی نہیں کیا جاتا۔ عوام محکمہ واپڈا سے بے حد مایوس ہو چکے ہیں۔ اور ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آئے روز بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کروڑ کی غریب عوام نے وزیر پانی و بجلی اور محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کروڑ شہر میں واپڈا ملازمین کی من مانیوں کا فوراً نوٹس لیا جائے۔
