
کراچی : نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں 7 مرتبہ کی پرئمیر لیگ چیمپئن واپڈا نے ایس ایس جی سی کو 1-2 شکست دیکر بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کے پی ٹی پر ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیااس میچ کی خصوصیت واپڈا کے گول کیپر بلال خالق کا شاندار کھیل تھا جس نے 5 یقینی گول بچائے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے پر اہم کردار ادا کیا۔
سیمی فائنل جوکہ ہزاروں پر جوش شائقین کی موجودگی میں کھیلاگیا SSGC نے 27 ویں منٹ میں حمیدخان کے زریعے برتری حاصل کی جس کو 45 ویں منٹ میں واپڈا کے عارف محمود نے برابر کیا 52ویں منٹ میں واپڈا کی جانب سے محمدبلال نے گول اسکور کر دیا اور اسی اسکور پر میچ اختتام کو پہنچااس میچ کو جاوید بنگش نے سپر وائیز کیا ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو تیسری پوزیشن کا میچ کے الیکٹرک اور SSGC کے درمیان 2:30 بجے کھیلاجائے گا جبکہ فائنل اتوار 29 جنوری کو 3:00 بجے دن کھیلاجائے گا۔ آج سیمی فائنل کے مہمان خصوصی قمرعلی قریشی تھے جن سے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا۔
