
پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے کہا ہے کہ فرانسیسی جنگی طیاروں نے پہلی مرتبہ عراق میں شدت پسندوں پر حملے کئے ہیں۔ فرانسیسی فضائیہ کے رافیل طیاروں نے حملے میں حصہ لیا۔
پیرس میں فرانسیسی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ طیاروں نے شمال مشرقی عراق میں تنظیم کے لاجسٹک ڈپو کو نشانہ بنایا۔ فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے فضائی مدد کی عراقی درخواست کرلی ہے لیکن طیارے صرف داعش کے ٹھکانوں پر حملے کریں گے زمینی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
فرانسوا اولاند کے مطابق رافیل طیاروں نے حملے میں حصہ لیا اور اس کارروائی کا مقصد نشانہ بنانا اور مکمل تباہی تھا۔
