پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) جنگی جہاز ہمارا قومی قیمتی اثاثہ ہیں ایک جنگی جہاز کی مالیت اربو ں روپے ہے انکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری اور ملکی مفاد میں ہے جبکہ اس کو اڑانے والے پائلٹ کا کوئی نعم البدل نہیں ان خیالات کااظہار ا سسٹنٹ کمشنر تحصیل پیر محل حافظ نجیب اللہ نے تحصیل کونسل کے سبزہ زار میں نمبرداروں، پولٹری فارمز کے مالکان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل پیرمحل جو گائوں یا پولٹری فارمز پی اے ایف بیس رفیقی شورکوٹ کے نزدیک ہیں۔
انہوں کو چاہیے کہ ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور گندگی کو کم کرنے سے قیمتی اثاثوں کی حفاظت میں اپنا بھر کردار ادا کریں جس سے دوران پرواز پرندوں کے ٹکرانے کا عمل کوکم سے کم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ جنگی جہاز ہمارا قومی قیمتی اثاثہ ہیں ایک جنگی جہاز کی مالیت اربو ں روپے ہے انکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری اور مفاد میں ہے۔
جبکہ اس کو اڑانے والے پائلٹ کا کوئی نعم البدل نہیں جس کیلئے ہمیں دوران پرواز پرندوں سے جہازوں کے ٹکراؤ کو کم کرنے کیلئے مل جل کر اقدامات کی ضرورت ہے جس کیلئے عوامی تعاون کی اشد ضرورت ہے انہو ں نے پو لٹری فارمز کے مالکان کو ہدایت دی کہ وہ مرے ہو ئے جا نو رو ں کو زمین میں گڑھے کھو د کر دفن کریں بلکہ مرے ہوئے جانوروں سرعام مت پھینکیں خلاف ورزی کرنے والو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
اس موقع پر تحصیلدارچوہدری منظر حفیظ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں طارق کوٹلی والے، طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر، حاجی منیر احمدنائب تحصیلدار بھی موجود تھے۔
