
واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن میں کاسا 1000 معاہدہ طے پا گیا، اجلاس میں پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے وفود نے شرکت کی۔
معاہدے کے تحت پاکستان کو 7 سو میگاواٹ بجلی فراہم کی جائیگی، کرغزستان اور تاجکستان افغانستان کے راستے پاکستان کو بجلی فراہم کریں گے۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کی۔
