
واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن میں چھوٹے طیارے نے ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس کے بعد کیپٹول ہل اور قریبی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق 2 ایف 16 طیاروں نے چھوٹے طیارے کو گھیر کر نارتھ کیرولائنا میں ایئرپورٹ پراتار لیا۔ پائلٹ سے پوچھ گچھ کے بعد طیارے کو واپس بھجوادیا گیا۔
