
ایک سروے کے بعد ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ رات کا کھانا ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کھاتے ہیں تو اس سے موٹاپے کا خدشہ 40 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق باہر کی مرغن غذاؤں کے بجائے اگر گھریلو کھانوں کو ترجیح دی جائے تو اس سے بھی وزن بڑھنے کا امکان 26 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ٹی وی دیکھتے وقت لوگ بے خیالی میں ضرورت سے زیادہ کھاتے ہیں جس کا اثر وزن میں اضافے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
