کراچی : حق پرست ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی ،ناتھا خان گوٹھ، گرین ٹائون سمیت مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ ہے شاہ فیصل کالونی سمیت ملحقہ علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران وعملے کو ہدایت کی ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کے نظام کو درست بنایا جائے عید الاضحی کے تعطیلات کے دوران فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر رکھنے کے حوالے سے ہنگامی پلان ترتیب دیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کے جائزے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر انہوں نے فراہمی ونکاسی آب کے افسران وعملے کو طلب کرکے ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور شاہ فیصل کالونی سمیت ملحقہ علاقوں میں عوام کو فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا یا جائے۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقات کی اور ان سے علاقائی مسائل خصوصاً فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات سننے کے بعد موقع پر موجود افسران کو شکایات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام کو یقین دلا یا کہ حق پرست قیادت علاقائی ترقی اور عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے شب روز کوشاں ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے اداروں کے باہمی تعاون کے ذریعے مثالی معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائے گا۔
