Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

تدارک کا راستہ

April 7, 2018 0 1 min read
Parliament
Parliament
Parliament

تحریر : طارق حسین بٹ شان
ۖ١٩٤٦ کے انتخابات میں قائدِ اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلم لیگ پورے زوروں پر تھی اور پورے ہندوستان میں اس کے د وقومی نظریے نے اتعاش پیدا کر رکھا تھا ۔مہاتما گامدھی، سردارپٹیل ، پنڈت جواہر لال نہرو اور ابو الکلام آزاد ان کی نظریاتی قوت کے سامنے بے بس تھے۔ تقسیم کی ایک لکیر تھی جو ایک نئی قوم کو جنم دینے کیلئے ابھی تک پردہِ اخفا میں تھی۔وہ لکیر ہر صاحبِ ایمان کے دل میں تو موجود تھی لیکن ابھی زمین پر اسے کھینچا جانا باقی تھا۔١٩٤٦ کے انتخابات در اصل اسی لکیر کو حقیقت بنانے کا عزم تھے ۔قائدِ اعظم نے اس مقصد کیلئے ہندوستان کے چپے چپے کا دورہ کیا تا کہ تاریخی جیت میں کوئی کسر باقی نہ رہ جائے۔سندھ کی ایک نامی گرامی شخصیت جی ایم سیدجو انتہائی مضبوط اور با اثر تھی مسلم لیگی امیدوار کے مدِمقا بل تھی ۔قائدِ اعظم محمد علی جناح کی حواہش تھی کہ جی ایم سید کے مقابلے میں مسلم لیگی امیدوار کو فتح نصیب ہو لہذا وہ خود اس حلقے میں تشریف لے گے۔

اپنے مافی الضمیر کو دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ یہ نشست ہمیں بڑی عزیز ہے لیکن پھر بھی میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ مخالف امیدوار کو دھاندلی یا غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے شکست دی جائے بلکہ ہماری جیت واضح، شفاف اور بے داغ ہو نی چائیے ۔یہ تھی وہ قوم جس کی قیادت قائدِ اعظم نے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے سنہری اصولوں پر قائم کی تھی اور جس کی زرخیز مٹی میں امانت و دیانت کے اجلے بیج بوئے تھے لیکن وقت کے بے رحم ہاتھوں نے اسی قوم کو کرپشن،بد دیانتی اور بے ایمانی کا پیکر بنا کر اسے اقوامِ عالم کے سامنے ننگا کھڑا کر دیا ہے ۔کیا کوئی اس بات پریقین کر سکتا ہے کہ اپنے وجود کے قیام و بقا کیلئے لاکھوں انسانوں کی قربانی دینے والی قوم محض ستر سالوں میں دنیا کی کرپٹ ترین قوم بن جانے کا اعزاز پائیگی؟اصل میں جس قوم سے ان کا نظریہ چھن جاتا ہے اور جو اپنے محور سے ہٹ جاتی ہے اس کے ساتھ ایسے ہی ہوا کرتا ہے۔وہ دعووں،بڑھکوں اور باتوں کی حد تک تو دنیا کی امامت کی امیدوار بنی پھرتی ہے لیکن اس کے اعمال اس قابل نہیں ہوتے کہ اس کیلئے میزان بھی کھڑی کی جائے ۔کردار کی قوت چھن جائے تو کوئی کلمہ،کوئی،تعویز،کوئی نعرہ اور کوئی منتر کارگر نہیں ہوتا کیونکہ الفاظ و اقوال اپنی معنویت کھو کر بے اثر ہو جاتے ہیں ۔یہ محض ایک میکانکی عمل ہوتا ہے جس میں نتائج پیدا کرنے کی قوت باقی نہیں رہتی۔ ادب میں اس کیفیت کو با نجھ پن سے تشبیہ دی جاتی ہے۔زبانیں ورد تو کرتی ہیں،الفاظ کا پر شکوہ استعمال بھی کرتی ہیں،بلند بانگ دعووں سے ایک ہالا بھی بنتی ہیں لیکن محض الفاذ کی ادائیگی کی مشق سے معاشرہ میں بدلائو اور تبدیلی کا رنگ نہیں ابھرا کرتا ۔ شاعرِ مشرق نے اس ساری صورتِ حال کوکئی عشرے قبل اپنے انداز میں بیان کیا ہے۔

پڑھیے اوروجد میں آ جائے ۔،۔
زبان سے کہہ بھی دیا لا الہ تو کیا حاصل ۔،۔ دل و نگاہ مسلماں نہیں تو کچھ بھی نہیں
یہ ذکرِ نیم شبی، یہ مراقبے یہ سرور ۔،۔ تیری خودی کے نگہباں نہیں تو کچھ بھی نہیں

پی پی پی کو آج بھی پاکستان کی سب سے ترقی پسند جماعت سمجھاجاتا ہے ۔اس کا نظریہ اور اس کی جمہوری سوچ آج بھی عوام میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے ۔ ذولفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی جمہوری جدو جہد پوری دنیا کیلئے عزم و ہمت کا استعارہ ہے لیکن اس جماعت کی قیادت کو نجانے کس کی کی نظر لگ گئی کہ یہ اصولوں کی بجائے پیسے کی سیاست کے پیچھے چل پڑی ہے ۔ اس کی قیادت نے شائد یہ سوچ رکھا ہے کہ دولت کی منڈیوں میں خریدو فروخت سے پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے حالانکہ انسان خریدو فروخت سے نہیں بلکہ اصولوں سے اپنی فتح کو ممکن بناتا ہے۔یہ پیسہ سیاست تو میاں محمد نواز شریف کی پہچان تھی لیکن انھیں بھی وقت کے بے رحم مشاہدات نے باور کروادیا ہے کہ ابدی جیت پیسے کی قوت سے نہیں بلکہ اصولوں کا علم تھامنے سے ممکن ہو تی ہے لہذا انھوں نے ووٹ کی حرمت اور تقدس کا نعرہ بلند کر دیا ہے ۔وہ کام جو پی پی پی کو کرنا تھا اس کا علم اب مسلم لیگ (ن) نے تھام لیا ہے ۔سینیٹ الیکشن ایک ایسا دوراہا ہے جس نے ہر اس جماعت کو جس نے خریدو فروخت کے کارِ ِ خیر میں دولت کی قوت،اس کی فراوانی اور اس کی چمک کا مظاہرہ کیا تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انسان اپنی غلطی کو تسلیم کرلے تو اس میں سدھار کی امید کی جا سکتی ہے لیکن جو اپنی غلطی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دے قیامت تک اس میں سدھار نہیں آ سکتا۔پار لیمنٹ کی بالا دستی کیلئے سب سے زیادہ ذمہ داری پی پی پی کے کندھوں پر ہے کیونکہ جمہوریت کی خاطر اس کے قائدین نے قربانیاں دی ہیں لہذا اسے آگے بڑھ کر پارلیمنٹ کی مضبوطی اور اس کی عظمت کی خاطرخم ٹھونک کر سامنے آنا چائیے یہ سوچے بغیر کہ اس سے کس کو ریلیف ملے گا۔جب تک ہم ذاتی نفع اور نقصان کے دائرے سے باہر نہیں نکلیں گے کچھ بھی صیح نہیں ہو سکتا۔سچ کو کسی کی ذات کی منعفت اور نقصان کے ساتھ نتھی نہیں کیا جا نا چائیے بلکہ سچ کو اس کی اپنی روح کے تناظر میں دیکھنا چائیے۔٥٨ ٹو بی کے خاتمے کیلئے محترمہ بے نظیر بھٹو نے میاں محمد نواز شریف سے اس وقت تعاون کیا جب میاں محمد نواز شریف وزیرِ اعظم تھے لہذا اس آئینی ترمیم کا وقتی فائدہ انہی کو ملنا تھا لیکن بی بی شہید کی نظر میں ذاتی منعفت کی بجائے پارلیمنٹ کی بالادستی ،ا تقدس اور احترام کا ویژن تھا لہذا آئینی ترمیم منظور کی گئی ۔اس ترمیم کی منظوری سے اتنا تو ضرور ہوا کہ بے شمار سازشوں کے باوجود پارلیمنٹ کو تحلیل نہیں کیا جا سکا لہذا اسٹیبلشمنٹ کو عبوری حکومت کو انتظار ہے تا کہ وہ کھل کھلا کر اپنا کھیل کھیل سکے جو پارلیمنٹ کی موجودگی میں ممکن نہیں ہے ۔آج پارلیمنٹ جس طرح بے توقیر ہو رہی ہے بیان سے باہر ہے۔

کیا یہ بات کسی کے حیطہِ ادراک میں آ سکتی تھی کہ منتخب وزیرِ اعظم خاقان عباسی چیف جسٹس ثا قب نثار سے ملاقات کریں گے تو چیف جسٹس انھیں فریادی کہہ کر وزیرِ اعظم کے منصب کی توہین کریں گے؟اب تونو بت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ ہر ادارہ منتخب ممبرانِ پارلیمنٹ کو جس طرح گھسیٹ رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور اس کی ذمہ دار پی پی پی کی قیادت پر عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ اقتدار کی خاطر ان ہاتھوں میں کھیل رہی ہے جو جمہوریت پر شب خون میں شہرت رکھتے ہیں ۔ان چہروں کو سبھی پہچانتے ہیں لیکن کوئی اظہار کر نہیں سکتا کیونکہ اس کے بعد چراغِ زندگی گل کر دیا جاتا ہے ۔جمہوریت پر شب خون کی تازہ ترین سازش کی ابتدا اس دن ہوئی جب بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم کر کے آزاد ارکان پر مشتمل نئی صوبائی حکومت تشکیل دے کر اسے زمامِ اختیار سو نپی گئی ۔پی پی پی نے اس میں جو کردار ادا کیا قابلِ تحسین نہیں اور پھر سینیٹ چیرمین صادق سنجرانی کے انتخاب میں جو گل کھلائے گئے اور قومی وقار کو جس طرح خاک میں ملایا گیا انتہائی شرمناک ہے۔

صادق سنجرانی چیرمین تو منتخب ہو گئے لیکن اس سے جس نئے جمہوری کلچر کا آغاز ہوا ہے اس پر بندھ کون باندھے گا؟کیاقوم کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ذاتی جیت کی خاطر جائز و ناجائز سب جائئز ہے؟ ووٹ خریدنا جرم ہے اور وہ جرم پاکستان کی اعلی قیادتیں کررہی ہیں لیکن شومئی ِ قسمت دیکھئے کہ ایسا گھنائونا کھیل کھیلنے والوں کی عظمت کے گیت گائے جا رہے ہیں ۔عوام کھلی آنکھوں سے سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔وہ رنگ کے اندر اور رنگ کے باہر بیٹھے ہوئے سارے کرداروں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ان کی متفقہ رائے ہے کہ قانون و انصاف کا سارا ڈرامہ محض ایک جماعت کو کھڈے لائن لگانے کیلئے رچایا جا رہا ہے۔ایک زمانہ تھا کہ پی پی پی اس نشانہ پر ہوا کرتی تھی کیونکہ اس کی لیڈر شپ بہادر، مقبول تھی اور عوامی جذبات کی پاسدار تھی لیکن محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد اب مسلم لیگ (ن) نشانہ پر ہے کیونکہ وہ بھی اسٹیبلشمنٹ کے مدِ مقابل کھڑی ہے ۔درد بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔جیسے جیسے سختیاں اور سازشیں بڑھ رہی ہیں میاں محمد نواز شریف کے موقف میں بھی سختی آتی جا رہی ہے جس سے خلفشار اور ہیجان میں بے انتہا اضافہ ہوتاجا رہا ہے اور قومی یکجہتی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے لہذا س کے تدارک کاراستہ تلاش کرنا انتہائی ضرور ی ہے۔،۔

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان

Share this:
Tags:
elections leadership personality Tariq Hussain Butt Shan way World انتخابات دنیا راستہ شخصیت قیادت
Nations War
Previous Post اقوام کی لڑائیاں مگر کیسے
Next Post دھرنہ چوک اور حکومتی 5 سال
Sit

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close