Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

وزیرآباد کی خبریں 14/11/2016

November 14, 2016 0 1 min read
Wazirabad
Wazirabad
Wazirabad

وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) گیپکو واپڈاکی سرویلنس ٹیموں کے چھاپے ،19 بجلی چور پکڑے گئے، ایک کے خلاف ایف آئی آر درج،بجلی چوروں کو 40057 یونٹس کی مد میں 5 لاکھ 72 ہزار سے زائد کے ڈیٹکشن بِل جاری۔ تفصیلات کے مطابق گیپکو میں جاری بجلی چوروں کے خلاف حالیہ گرینڈ آپریشن کے دوران سٹی سرکل گوجرانوالہ سے 9 ، کینٹ سرکل گوجرانوالہ سے ایک، سیالکوٹ سرکل سے 5 جبکہ نارووال سرکل سے 4 بجلی چوروں کو پکڑا گیا۔ریجن بھر سے مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں عنایت دین، محمد منیر، لقمان ، محمد اکرام، عامر یعقوب، محمد سرور، محمد منیر، محمد لطیف، خوشی محمد، مدثر، محمد اعجاز، محمد رزاق، محمد عبداللہ، رشید احمد، نیامت علی، محمد امجد، ذولفقار علی اور محمد جمیل کے نام شامل ہیں۔ گیپکو انتظامیہ کی طرف سے تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد (نامہ نگار) ویسے تو لنڈے بازار کا نام لیتے ہی ذہن میں سستی چیزوں کا تصور ابھر آتا ہے مگرآجکل شہری اس بات سے بھی متفق نظر نہیں آتے ،موسم میں خنکی بڑھتے ہی لنڈا بازاروں میں رونقیں بڑھ گئیں، گزشتہ سالوں کی نسبت لنڈے کی اترن بھی کئی گنا مہنگی ہوگئی ہے۔ملک کے دیگرشہروں کی طرح وزیرآباد میں بھی بدلتے موسم اور سرد ہوائوں کا سامنا کرنے کی تیاریاں شروع ہیں، ریلوے لائنوں کے قریب قائم پرانے لنڈا بازار میںصبح سے شام تک شہریوں کا ہجوم نظر آتا۔سردی کا استقبال، گرم کپڑوں کے انتظام اور انتخاب سے ہوتا ہے۔ ریلوے لائنوں کے قریب ،قریبی نئی مارکیٹوں میںپھیلتا ہوا پرانی استعمال شدہ اشیا اور اترن کا یہ بازار ان لوگوں کی ضرورت پوری کرتا ہے جو کم پیسوں میں گزارا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بازار غریبوں کے ساتھ ساتھ امیروں کے بھی تن ڈھانپ ہی رہا ہے لیکن مہنگائی کا جن یہاں بھی بے قابو ہے۔اترن کے یہ تاجر، غریبوں کی امیدوں کے اس بازار میں اشیا کے قیمتیںزیادہ ہونے کا ذمہ دار مال کی قیمت میں کراچی کے ڈیلروں کی طرف سے اضافے کو قرار دیتے ہیں۔اس بازار میں صرف پرانے کپڑے ہی نہیں ملتے، بیگ قالین، پردے، میز کور اور برتنوں جیسی گھریلو استعمال کی اشیاء بھی مناسب قیمت پر آسانی سے مل جاتی ہیں۔ نوجوان بھی جدید فیشن کی ٹائیاں، جینز، ٹی شرٹس، لیدر جیکٹس، اوور کوٹ، جوتے اور سوئیٹرز تلاش کرتے نظر آتے ہیں۔اس لنڈا بازار میں بہت سے لوگوں کی ضرورت بھی پوری ہوتی ہے اور ان کا بھرم بھی رہ جاتا ہے.سردی کی تیاریاں شروع’ لنڈے بازار کی رونقیں بڑھ گئیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں شاپنگ کے لیے لنڈے بازار سے بہتر کوئی آپشن نہیں مگر اب یہاں بھی چیزیں سستی نہیں ہیں قیمتیں زیادہ ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے حکومت نے ہر چیز پر ٹیکس لگا رکھا ہے تو پھر وہ کیسے سستی چیزیں فروخت کر سکتے ہیں۔ اگر ٹیکس ختم کر دیا جائے تو مہنگائی ختم کی جاسکتی ہے۔بدلتے موسم کے ساتھ ہی لنڈے بازار کی رونقیں بڑھنے لگی ہیں لیکن روز بہ روز بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے اب لنڈے بازار میں بھی ضروریات زندگی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد (نامہ نگار) انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پوری طرح فنکشنل نہ ہوسکا، سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کو ذلیل وخوار کرنے والی پرچی مافیا نے جینا دوبھر کردیا۔ امراض قلب کے علاج معالجہ کیلئے بنائے گئے ڈویژن گوجرانوالہ کے اہم ترین ہسپتال وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تاحال ان ڈور سروسز کا آغاز نہیں ہوسکاجس کی وجہ سے دن 2 بجے کے بعد ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ کا سلسلہ ختم ہوجاتا اور عملہ ڈیوٹیوں سے فارغ ہوجاتاہے۔ دوردراز کے علاقوں سے آنے والے بیشتر مریض ڈیوٹی ٹائم گزرجانے کی وجہ سے بغیر چیک اپ کے واپس جانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ یوں تو یہاں آنے والے مریضوں کو ایک روپے کی فیس پر چیک اپ کیساتھ زیادہ تر ادویات ہسپتال سے ہی مفت فراہم کی جاتی ہیں مگر ہسپتال میں پرچی مافیا کا دھندہ ابتداء میں ہی عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ہسپتال کے استقبالیہ پر پرچی دینے والے مریضوں کے پاس ایک روپے کا کھلا سکہ نہ ہونے کی وجہ سے دس روپے کا نوٹ ہی پاس رکھ لیتے ہیں جس کا کسی بھی قسم کا کوئی آڈٹ نہیں ہوتا اور نہ ہی سینکڑوں مریضوں سے اس طرح اکٹھی کی گئی ہزاروں کی رقوم کسی سرکاری خزانہ میں جاتی ہیں جبکہ ہسپتال میں داخلہ کے وقت ہی سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کی جیبیں خالی کرنے کا دھندہ بھی عروج پر پہنچ گیا ہے مین گیٹ پر تعینات سیکیورٹی گارڈز چیکنگ کے بہانے مریضوں کو ساتھ لانے والے ہر موٹر سائیکل سوار کوروکتے اور پرچی تھمادیتے ہیں جو گیٹ سے باہر نکلنے کی صورت میں ہردفعہ دس روپے وصول کرلیتے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے فری علاج معالجہ کے حکومتی دعووں اور کوششوں پر پانی پھیرنے والی پرچی مافیا کے خلاف کاروائی ، ہسپتال آنے والے مریضوں کی کنوینس کیلئے مناسب سیکیورٹی کا مناسب انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد(نامہ نگار)نواحی علاقہ ویروکی کو جانے والی روڈ خستہ حالی کا شکار، بنیادی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے علاقہ مکین ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ہمسایہ دیہات کے رہائشی ایم پی اے نے علاقہ کے عوام سے مسائل پوچھنا بھی گوارہ نہ کیا۔نواحی علاقہ ویروکی کے مکینوں نے بتایا کہ ایک عرصہ سے ان کے گائوں کو آنے والی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بعض مقامات پر نئی کالونی کے مکینوں نے اپنے گھروں کی نکاسی کا بندوبست نہیں کیا جو گھروں کا استعمال شدہ گندا پانی سڑک پر چھوڑ دیتے ہیں جس سے سڑک تباہ وبرباد ہوگئی ہے۔نو سال قبل بنائی جانے والی سڑک کی ایک بار بھی جنرل مرمت نہیں کروائی گئی ، اندرون گلیوں کی تعمیر ومرمت بھی کبھی نہیں کروائی گئی جس کی وجہ سے معمولی بارش میں علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکررہ جاتے ہیں۔ انہوں نے حلقہ کے ایم پی اے کی جانب سے ویروکی کے عوامی مسائل پر چشم پوشی اختیار کرنے پر شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایم پی اے کے اپنے گائوں منظور آباد کی سڑک کئی بار بنوائی جاچکی ہے مزیدبراں بنیادی سہولتوں کی پہلے سے ہی موجودگی کے باوجود منظور آباد گائوں کو ماڈل بنانے کیلئے کروڑوں روپے منظور کروائے گئے ہیں جبکہ ویروکی کے باسیوں کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ ویروکی کے مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ منظور آباد کی بجائے ویروکی اور دیگر پسماندہ دیہاتوں کو ماڈل ویلج بنانے کی طرف توجہ دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد(نامہ نگار)ممبر قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ نے کہاہے کہ حکومت عوام سے کئے ہوئے اپنے تمام وعدے پورے کرے گی، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ویروکی سمیت دیگر علاقوں کیلئے سوئی گیس کی منظوری کروادی ہے جس کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز بھی منظور ہوچکے ہیں۔ نجی کولڈ سٹوریج کے افتتاح کے بعد سنیئر صحافیوں افتخار احمد بٹ صدر پریس کلب وزیرآباد، عقیل احمد خان لودھی ، نثار احمد اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہماری پارٹی کا منشور ہے ہم دعووں اور دھرنوں سے نہیں عملی طور پرعوام کو فائدہ پہنچانے پر یقین رکھتے ہیں۔ حلقہ کی عوام کے مسائل بتدریج ختم ہورہے ہیں اپنے دور حکومت میں عوام سے کئے ہوئے ایک ایک وعدے کا پاس رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نواحی علاقہ ویروکی سمیت متعدد دیہاتوں میں سوئی گیس جیسی نعمت کو گھر گھر پہنچانے کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز منظور کروالئے ہیں بہت جلد نئے دیہاتوں کو سوئی گیس ملنا شروع ہوجائے گی۔ممبر قومی اسمبلی افتخار احمد چیمہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی سے انڈسٹری ،کمرشل اور زرعی صارفین کے علاوہ گھریلو صارفین مستفید ہورہے اور حکومتی کاوشوں پر میاں برادران کیلئے دعاگو ہیں۔ 2018 ء تک لوڈ شیڈنگ کو قصہ پارینہ بنادیں گے، پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے بعد توانائی کے بحران کے ختم ہونے سے ملک معاشی طور پر مضبوط ہونے سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا او رترقی کے مخالفین دانتوں میں انگلیاں دبا کررہ جائیں گے جن کے ہاتھ رسوائیوں کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔

Share this:
Tags:
Narowal Operation wazirabad آپریشن بجلی نارووال وزیرآباد
Badin School News
Previous Post بدین کی خبریں 14/11/2016
Next Post 14 صفر المظفر (15 نومبر 2016) کو سالانہ مجلس عزا امام بارگاہ قیصر خدیجہ الکبری ترلائی کلاں اسلام آباد میں صبح 10 بجے منعقد ہو گی
Islamabad

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close