
پولیس نے ایک زمیندار کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 28 افراد کو بازیاب کرا لیا، پولیس کے مطابق زمیندار اسحاق بازیاب کرائے گئے 28 افراد سے جبری مشقت لیتا تھا۔
چھاپے کے دوران ان افراد کی نگرانی کرنے والے 5 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق بازیاب افراد نشے کے عادی ہیں جنہیں لاہورمنتقل کردیا گیا ہے۔سروسز اسپتال میں ان کا علاج کرایا جائے گا۔
