Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ہم عوام

July 25, 2013July 25, 2013 0 1 min read
Mohammad Furqan
Chief Justice
Chief Justice

کسی بھی ملک میں حکومت کے مقابلے میں اس ملک کی عوام بہت بڑی طاقت سمجھی جاتی ہے۔ اگر عوام حکومت اور اس کی پالیسیوں سے ناخوش ہو کر حکومت کا تختہ اُلٹنے پر آجائے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت اس عوامی سمندر کے سامنے بند نہیں باندھ سکتی۔ حال ہی میں اس کی تازہ مثال مصر میں پیش آئی جہاں حکومت مخالف عوام کے ایک جم غفیر نے مصر کے مشہور ومعروف تحریر سکواڈ پر احتجاجی دھرنا دیا, مگر وہ حکومت کا تختہ اُلٹنے میں ناکام رہے۔ اس لیے کہ عوام کی اکثریت ابھی بھی حکومت کی حامی تھی اور وہ مرسی کی حکومت گرانے کے حق میں نہیں تھے۔ مگر پھر یوں ہوا کہ فوج میدان میں اُتر آئی اور فوج نے (غیروں کے ایجنڈے کی تکمیل میں) اخوان المسلمون کی حکومت کا خاتمہ کر دیا اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں ایک عبوری حکومت بنا دی۔ چونکہ عوام کی اکثریت حکومت کی حامی تھی لہٰذا اب مصر کی عوام اپنی ہی فوج کے خلاف اُٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

مصر کی سڑکوں پر عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر دکھائی دے رہا ہے جن کا مطالبہ ہے کہ مصر کے صدر مرسی کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ سیاسی ماہرین اب یہ پیشگوئی کر رہے ہیں کہ بادلِ نخواستہ مصری فوج کو عوام کا یہ مطالبہ ماننا پڑ ے گا اس لیے کہ فوج کے خلاف عوامی احتجاج میں شدت آرہی ہے جس سے صدر مرسی کے لیے مثبت نتائج نکل سکتے ہیں۔ اسی تناظر میں ہم اگر پاکستانی عوام مے متعلق بات کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہاں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے کیونکہ ہم عوام کبھی ایک شخص کو حکومت میں لانے کے حق میں ہوتے ہیں تو کبھی دوسرے کو۔ 2008 کے الیکشن میں عوام نے بینظیر کی شہادت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا جس سے آصف علی زرداری بطور صدر اور یوسف رضا گیلانی وزیراعظم منتخب ہوئے۔

مگر جب حکومت نے کرپشن کے بڑے بڑے بازار گرم کیے، مسٹر ٹین پرسنٹ مسٹر ہنڈرڈ
پرسنٹ بن گئے، پاکستان میں ہر طرف خون ریزی ہونے لگی، عوام مرنے لگے، لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو خوکشیوں پر مجبور کردیا تو حکومت کی اس بری کارکردگی کو دیکھتے ہوئے عوام نے انہی لوگوں کو گالیاں دیں جو عوام کے ووٹوں سے ہی منتخب ہو کر ایوانوں تک پہنچے تھے۔ پیپلز پارٹی کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے عوام نے پینترا بدلا اور تہیہ کر لیا کہ آئندہ کسی نااہل شخص اور پارٹی کو اپنا نمائندہ منتخب نہیں کریں گے۔ جوں توں کر کے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی حکومتی مدت پوری کر لی۔ اس کے بعد مئی کے گرم مہینے میں اگلے پانچ سال کے لیے الیکشن ہوئے تو اس کے نتائج دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔

Imran Khan
Imran Khan

عمران خان جو پاکستان میں ایک باکردار لیڈر کے طور پر اُبھر کر سامنے آئے اور عوام میں ان کو بہت پذیرائی حاصل ہوئی مگر الیکشن میں عوام نے ایک بارپھر دھوکہ کھاتے ہوتے عمران خان کی جگہ آصف علی زرداری کی فوٹو کاپی نواز شریف کو منتخب کر دیا۔ ن لیگ نے الیکشن سے پہلے تو بے شمار وعدے کیے تھے مگر مرکز میں حکومت بنانے کے بعد کوئی ایسا کام نہیں کیا جا رہا جس سے عام شہری کو فائدہ ہو، مثلاً اس وقت لوگوں کو سستی اشیائے خوردونوش کی ضرورت ہے مگر پنجاب حکومت طالبات کو سہولیات کے لیے سکوٹیاں دینے جا رہی ہے۔ جس طرح پہلے اربوں روپیہ خرچ کرتے ہوئے لیپ ٹاپ دیے گئے، میٹرو بس سسٹم پر بھی پیسہ خرچ کر دیا گیا۔ اس لیے کہ اس قوم کو ابھی میٹرو بس کی نہیں بلکہ کھانے کیلئے آٹے، گھی اور چینی کی ضرورت ہے۔ جوشِ خطابت میں عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے بھول گئے۔ نہ لوڈشیڈنگ کم ہوئی اور نہ ہی کسی اور شعبے میں بہتری آئی۔

یہ حکمران جب سستے بازاروں کا بھی دورہ کرتے ہیں تو جانا انہوں نے ہیلی کاپٹر پر ہوتا ہے کیونکہ اس پر عوام کے خون پسینے کا پیسہ خرچ ہو رہا ہوتا ہے مگر ہم لوگ اتنے بے حس ہو گئے ہیں جو بار بار انہی نکمے اور پیسے کے پجاریوں کو اپنا نمائندہ منتخب کر لیتے ہیں۔ اس تمام مسائل کی جڑ ہم خود ہیں کیونکہ کہتے ہیں نا جیسی عوام ویسے
حکمران۔ ہم اپنے آپ کو پڑھی لکھی قوم تو کہتے ہیں مگر ہم میں یہ قابلیت ابھی موجود نہیں کہ ہم اپنا ایسا نمائندہ منتخب کر سکیں جو ایوانوں میں جا کر عوام کی فلاح اور ملک و قوم کی ترقی میں اہم کر دار ادا کر سکے۔دنیا کے دوسرے ترقی یافتہ ممالک کا مشاہدہ کیا جائے تو ان ملکوں میں عوام سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کرتی ہے مگر ہمارے ہاں جس کے جلسے میں بریانی کھا آئو, ووٹ بھی اسی کو دینا پڑ جاتا ہے اور ساتھ ساتھ ہمارے معاشرے میں ووٹ کی فروخت تو سر عام ہو گئی ہے۔اسی معاشرے میں ہی ایسے لوگ موجود ہیں جو ووٹ فروخت کرتے ہیں۔ اب آپ اندازہ خود لگائیں کہ ایسی عوام جو ووٹ فروخت کرتی ہے وہ حکمرانوں سے اچھی امیدیں کیسے رکھ سکتی ہے کیونکہ جیسے ہم خود ہوں گے اور جیسا ہمارا رویہ ہو گا ویسے ہی ہمارے حکمران ہوں گے کیونکہ ہم ہی ان کو منتخب کر کے ایوانوں میں پہنچاتے ہیں۔

ہماری سادہ لوح عوام حقائق سے بے خبر انہی سیاستدانوں کو اپنا رہبر چنتی ہے جنہوں نے ایک بار نہیں بلکہ کئی بار انہیں دھوکہ دیا ہے۔ بحیثیت عوام ہمیں بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکا جاتا ہے۔ جوں جوں الیکشن قریب آتے ہیں سیاستدانوں کو اپنے حلقے کی عوام یاد آتی ہے مگر عوام یہ بھول جاتی ہے کہ چند سال پہلے اسی سیاستدان نے ان سے کچھ وعدے بھی کیے تھے۔ لیکن ہماری اپنی سوچ نہ ہونے کی وجہ سے ہم پھر مار کھا جاتے ہیں اور انہی کو منتخب کر کے دوبارہ اقتدار کے ایوانوں میں بھیج دیتے ہیں جہاں وہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے سرگرداں ہو جاتے ہیں۔نہ ان کو اپنا حلقہ یاد رہتا ہے اور نہ ہی اپنے وعدے۔ اقتدار کے ایوانوں میں حقیقی تبدیلی کے لئے ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہو گی اور اگر سوچ نہ بدلی تو صرف شطرنج کے کھلاڑی تبدیل ہوں گے کپتان وہی رہے گا۔ ہمیں ایک بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے بغیر یہ سیاستدان کسی کام کے نہیں، لیکن جب ایک بار ہم انہیں منتخب کرلیتے ہیں تو ہمارا کردار ختم ہو جاتا ہے اس لیے ہمیںآئندہ احتیاط کرنا ہو گی کہ ہم ان لوگوں کو ووٹ دیں۔

جو محب وطن اور صحیح تعمیر و ترقی کے خواہاں ہوں۔ گزشتہ حکومت نے ملک کو جن
اندھیروں میں دھکیلا ہے اس سے وطن عزیز کو نکالنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمارے پاس اس وقت نہ گیس ہے نہ تیل۔ ہمارے ادارے تباہ ہو گئے ہیں’ کرپشن کا خوب چرچا ہے۔ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد ہو نہیں رہا بلکہ کئی دفعہ تو عدالت کی توہین بھی کی گئی جس کا خمیازہ ہمارے سابق وزیر اعظم نے بْھگتا بھی مگر سوچ بد ستور وہی۔ موروثی سیاست کے بخار سے نجات حاصل کرنا ہو گی کہیں ایسا نہ ہو کہ زرداری کے بعد بلاول یا نواز شریف کے بعد حمزہ ہم پر آ بیٹھیں۔ اقتدار کے ایوانوں تک عام آدمی کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کسی جاگیر دار یا وڈیرے یا صنعت کار کا۔ہم نے ایسے افراد کو آگے لانا ہے جن کا ظاہر و باطن صاف ہو۔ شطرنج کے کھیل میں ہم عوام نے سب کو مات دینی ہے کیونکہ ہم عوام کے ذریعے ہی یہ کھیل کھیلا جا تا ہے۔ تبدیلیوں کے اس سال میں وطن عزیز کے لیے مثبت تبدیلی کا جذبہ لیے ہمیں میدان میں کودنا ہو گا اور کوشش کرنی ہو گی ریاست کے چار ستونوں کی بنیاد جس کے ہاتھ میں ہے اس کی سوچ کو اپنے ووٹ کے ذریعے تبدیل کریں۔

Mohammad Furqan
Mohammad Furqan

تحریر : محمد فرقان

Share this:
Tags:
entertainment government Mohammad Furqan politicians public Punjab پنجاب حکومت سہولیات سیاستدان عوام محمد فرقان مصر
Rabba Main Kya Karoon
Previous Post بالی ووڈ کامیڈی فلم ربا میں کیا کروں کا ٹریلر جاری
Next Post پشاور : گل بہار میں گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک
Peshawar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close