
سرکار مدینہ کا جو میلاد مناتے ہیں
قسم اللہ کی نصیب اپنا بناتے ہیں
محفل میں میلاد کی ضرور آیا کرو
آنے والوں کی فرشتے حاضری لگاتے ہیں
رہتی ہیں سدا بہاریں دل میں ہمارے
دل میں یاد اپنے نبی کی بساتے ہیں
رحمتیں رب کی برستی ہیں ہمیشہ وہاں
جہاں بھی دیوانے محفل میلاد سجاتے ہیں
ہو رہا ہے اضافہ محفلوں میں میلاد کی
رب فرمایا چرچے روز ہم بڑھاتے ہیں
کرتے ہیں لوگ اور بہت سی کمائیاں
دولت عشق ہم محفلوں میں کماتے ہیں
رسول کریم کی ثناء کرنے والوں کی
دراقدس پہ اپنے آقا بلاتے ہیں
میلادکی خوشی میں خرچ کرنے والا
رفیق جنت میرا صدیق اکبرفرماتے ہیں
کریم ہیں رحیم ہیں لجپال میرے آقا
مجرموں کودامن میں اپنے چھپاتے ہیں
جھومتی رہتی ہیں فضائیں بھی ہوائیں بھی
پرچم میلاد کے جیسے جیسے جیسے لہراتے ہیں
میلاد مصطفی منانے کے انعام میں صدیق
رسول پاک غلاموں کو دیدار کراتے ہیں
کلام : محمد صدیق پرہار
