
محفل میلاد کی سجائی ہے سجاتے رہیں گے
یاد محبوب خدامنائی ہے مناتے رہیں گے
فرمایا ہے رب کریم نے قرآن پاک میں
عظمت مصطفی کی بڑھائی ہے بڑھاتے رہیں گے
خوش نصیب ہیں دررسول پرآنے والے
امت آقانے بلائی ہے بلاتے رہیں گے
کرم ہے میرے کریم کا ہم سب پر
بگڑی ہوئی بات بنائی ہے بناتے رہیں گے
بچا کر گمراہی سے جہنم کی آگ سے
مصطفی نے رحمت فرمائی ہے فرماتے رہیں گے
عشق رسول سے بڑی دولت نہیں ہے کوئی
دولت عشق رسول کمائی ہے کماتے رہیں گے
محبت پیارے نبی کی الفت پیارے نبی کی
دل میں اپنے بسائی ہے بساتے رہیں گے
نبی کے عاشقوں نے جشن آمدرسول کی
دنیا میں دھوم مچائی ہے مچاتے رہیں گے
قبول ہیں نیکیاں کی جائیں حب رسول میں
یہی بات تمہیں سمجھائی ہے سمجھاتے رہیں گے
ملے ہیں مل رہے ہیں رتبے بڑے بڑے
قسمت غلاموں کی چمکائی ہے چمکاتے رہیں گے
زہے نصیب ملا ہے یہ اعزاز ہمیں صدیق
نعت نبی کی سنائی ہے سناتے رہیں گے
کلام : محمد صدیق پرہار
