Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

خوش آمدید بلاول زرداری

January 26, 2014 0 1 min read
Prof Riffat Mazhar
Bilawal Bhutto  Zardari
Bilawal Bhutto Zardari

1970 ء کے پہلے عام انتخابات کے وقت ہم لاہور کالج برائے خواتین میں پڑھا کرتے تھے۔ سیاسی جرثومے تو ہمارے خون میں پہلے ہی موجود تھے لیکن کالج کی زندگی میں ہمارا خونِ گرم ہر وقت کچھ نہ کچھ کر گزرنے کی اُمنگ جوان رکھتا۔ اُنہی دنوں ذوالفقار علی بھٹو مرحوم اپنے روحانی ”ڈیڈی” ایوب خاں سے ناراض ہو کر سیاسی اکھاڑے میں کودے اور ہم نے اُن کی قصیدہ گوئی اپنا شعار بنا لیا۔ ہمارے ساتھ کالج کی اور بھی بہت سی ”جیالیاں” ایشیا کو ”سُرخ” کرنے کی فکر میں غلطاں رہتیں۔ پھر الیکشن ہوئے اور بھٹو مرحوم کے ”روٹی ، کپڑا اور مکان ” نے ایسا جھاڑو پھیرا کہ کوئی کلاہ و دستار سلامت نہ رہی ۔پھر”اصلی” سیاست شروع ہوئی جس سے ہمارا مشرقی بازو الگ ہو گیا اور ہم پیپلز پارٹی سے الگ۔ تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو، شیخ مجیب الرحمٰن اور اندرا گاندھی سقوطِ ڈھاکہ کے ذمہ دار تھے لیکن ہم اِس کا فیصلہ اللہ اور تاریخ پر چھوڑتے ہیں۔

بھٹو مرحوم کے بعد اُن کی ہونہار بیٹی بینظیر نے دو دفعہ عنانِ اقتدار سنبھالی۔تیسری دفعہ جنابِ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے سیاہ و سفید کے مالک بنے لیکن چوتھی دفعہ پیپلز پارٹی سُکڑ سمٹ کر سندھ تک محدود ہو گئی اور اب پارٹی کے تَنِ مُردہ میں جان ڈالنے کے لیے بلاول زرداری سامنے آئے ہیںاور اُس نوجوان نے ہم جیسوں کو بھی یہ سکھا دیا ہے کہ ”ٹویٹر” کا درست استعمال کسے کہتے ہیں۔ بلاول نے طالبان کے بارے میں جو دلیرانہ موقف اختیار کیا ہے، اُس پر بعد میں بات ہو گی پہلے دہشت گردی کی نئی لہر پر محترم عمران خاں صاحب کے ردِ عمل پر بات ہو جائے۔ مذاکرات کے جذباتی حامی جنابِ عمران خاں نے فرمایا ”ہم اپنی فوج کے ساتھ ہیں۔ اگر آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تو سیاسی قیادت کو ہمیں اعتماد میں لینا چاہیے ”۔خاں صاحب ایک بڑی سیاسی جماعت کے سَربراہ ہیں اِس لیے یہ اُن کا حق بنتا ہے کہ اُنہیں اعتماد میں لیا جائے۔ ویسے بھی یہ زیادتی ہے کہ حکومت اور فوج خاں صاحب کو بتلائے بِنا ”چوری چوری ، چُپکے چُپکے” طالبان کو ”پھَڑکانے” کا پروگرام بنا لے اور خاں صاحب مذاکرات کے ڈھنڈورچی بنے گلی گلی ”اَمن کی آشا” کے گیت گاتے پھریں۔ کہاں تو یہ عالم تھا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف سے خاں صاحب کی ملاقاتیں کروائی جارہی تھیں اور کہاں یہ کہ وزیرِ داخلہ بھی ”مُکھ” موڑ بیٹھے ہیں۔ کیا یہ ‘کھُلا تضادنہیں” ؟۔پہلے تو وزیرِ داخلہ چوہدری نثار احمد صاحب ہی خاں صاحب کو چھوٹی موٹی ”سچّی جھوٹی”خبر دے کر اُن کا دل بہلا دیا کرتے تھے لیکن اب اُنہوں نے بھی لفٹ کروانی بند کر دی ہے۔ شاید خاں صاحب کے تکرار اور اصرار نے ہمارے وزیرِ داخلہ کو تھکا دیا ہو۔

ویسے تو وہ جوان آدمی ہیں اور اتنی جلدی تھکنے والے بھی نہیں لیکن آجکل پتہ نہیں کیوں کچھ لوگ اُن کی جوانی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہیں۔ ہمارے ایک محترم لکھاری مظہر برلاس صاحب اپنے کالم میں لکھتے ہیں وزیرِ داخلہ کو سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ کیا کریں۔ اُنہیں چاہیے کہ وہ پرانے زمانوں کی طرح رُوپ بدل کر سامنے آئیں بلکہ اُنہیں ایسا کرنے کی بھی ضرورت نہیں ، وہ صرف وِگ اُتار کر اپنا اصل ”چہرہ” سامنے لے آئیں۔ دہشت گردوں کو ”وِگ” کا پتہ نہیں ”۔مجھے برلاس صاحب بھی طالبان کے کچھ حامی ہی لگتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہمارے جوان بلکہ نوجوان وزیرِ داخلہ صاحب ”وِگ” کے بغیر بوڑھے، لاغر اور بیمار بَن کر سامنے آئیں تاکہ طالبان اُن پر چھا جائیں، لیکن ہم ایسا ہر گز نہیں چاہتے کیونکہ دُشمن کے سامنے ”تَکڑا” بَن کر جانا بھی جنگی حکمت عملی کا حصّہ ہوتا ہے۔ ویسے بھی ”وِگ” کی بدولت ہمارے کم از کم دو لیڈر تا دمِ مَرگ بوڑھے نہیں ہو سکتے ایک چوہدری نثار احمد اور دوسرے اپنے شیخ رشید تحقیق کہ قوم کو اُن کی ”با بَرکت وِگوں” سے پیار ہے۔

بلاول زرداری نے انٹرنیٹ میں گھُس کر پرویز مشرف کو”بزدل”تو کہہ دیا، اگر وہ احمد رضا قصوری کے سامنے مشرف کو بزدل کہتے تو پھر اُنہیں” لَگ پتہ جاتا” انتہائی محترم ڈاکٹر صفدر محمود نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ گورنمنٹ کالج لاہور میں احمد رضا قصوری بے فکرے طلباء کو محظوظ کرنے کے لیے کندھے پر بندریا بٹھا کر گولدائرے میں سائیکل چلایا کرتے تھے جس کے وہ عینی شاہد ہیں۔ اپنے کالم کے آخر میں وہ لکھتے ہیں ”میں نے قصوری صاحب کو جنرل مشر ف کے وکیل کی حیثیت سے صحافیوں پر برستے دیکھا تو مجھے یوں لگا جیسے آج بھی اُس کے کندھے پر بندریا بیٹھی ہوئی ہے۔ بھلا وہ بندریا کون تھی؟ سہمی ہوئی بندریا؟ ” ۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے بڑھتی عمر کے ساتھ انتہائی محترم ڈاکٹر صفدر محمود کی بینائی کچھ کمزور ہو گئی ہے کیونکہ آجکل قصوری صاحب کے کندھے پر بندریا نہیں بلکہ سہما ہوا بندر بیٹھا ہے جس کے بارے میں شنید ہے کہ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔

Pervez Musharraf
Pervez Musharraf

کچھ لوگ پرویز مشرف صاحب کے خلاف کہی گئی باتوں کو افواجِ پاکستان کی توہین قرار دیتے ہیں جو سِرے سے غلط ہے کیونکہ افواجِ پاکستان کی عظمتوں سے انکار ممکن ہی نہیں۔ اگر لاکھوں فوجی بھائیوں میں ایک مشرف جیسا بھی پیدا ہو جائے تویہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ اگر الفت و محبت اور عزت و احترام کا یہی معیار مقرر کر لیا جائے جیسا کی مشرف صاحب کے حامی کہتے ہیں تو پھر حضرت لوط علیہ اسلام کی بیوی، حضرت نوح علیہ اسلام کی بیوی اور بیٹے اور حضرت ابراہیم علیہ اسلام کے باپ کو بھی انتہائی عزت و احترام دینا ہر اہلِ کتاب پر واجب ہو گا جبکہ ایسا نہیں ہے۔ مشرف صاحب کا تو افواجِ پاکستان کے ساتھ محض اتنا سا رشتہ ہے کہ وہ اِس محترم ادارے کا ایک ایسا فرد تھا جس نے اپنے ہی ادارے کو اپنی ”کَرتوتوں” کی بنا پر بدنام کرنے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی ۔اِس لیے اگر انگلیوں پر گِنے چند ”عاشقانِ مشرف ”اپنے ہیرو لیکن” قومی زیرو” کو محض بچانے کی خاطر افواجِ پاکستان کی بدنامی کا جواز تراش رہے ہیں تو یہ بالکل لغوا ور بے بنیاد ہے اور پاک فوج بھی خوب جانتی ہے کہ اِس ”ٹولے” کا مقصد کیا ہے۔

ویسے بھی اب تو مشرف صاحب نے اپنے ہی ادارے AFIC پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے ماہر ترین ڈاکٹرز سے انجیوگرافی کروانے سے انکار کر دیا ہے اگرہمارے
”بہادر کمانڈو” پاکستان سے کھِسک لینے کے لیے بہانے تراش رہے ہوں تو الگ بات ہے ورنہ جہاں تک ہم جانتے ہیں، انجیوگرافی ایک عام سا ٹیسٹ ہے جو بیشمار پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی ہو رہا ہے اور اِس وقت پاکستان کے مختلف ہسپتالوں میں کم و بیش 150 انجیوگرافی مشینیں کام کر رہی ہیں۔ اپنے آمرانہ دَورِ حکومت میں مشرف صاحب متواتر یہ رَٹ لگاتے رہتے تھے کہ اُن کی جان و مال سب کچھ پاکستان کے لیے ہے اور ”سب سے پہلے پاکستان” اُن کے لبوں سے پھسلتا رہتا تھا لیکن آج اُسی پاکستان میں وہ ایک معمولی سا ٹیسٹ کروانے کے لیے بھی تیار نہیں۔

میں لکھنے بیٹھی تھی نو نہالِ صحنِ چمنِ زرداری عزیزم بلاول کی سیاست میں آمد پر لیکن بات کہیں کی کہیں نکل گئی اور کالم کا پیٹ پھولنے لگا۔ اِس لیے بلاول پر پھر کسی وقت تفصیل سے لکھوں گی فی الحال صرف اتنا ہی کہ بلاول زرداری کی سیاست میں آمدبڑی دھماکے دارثابت ہو رہی ہے۔ پہلے وہ اپنے ”سیاسی اَنکلوں” کے پیچھے ایسے پڑے کہ سبھی کانوں کو ہاتھ لگانے لگے پھر پلٹے تو آمر مشرف کو رَگڑے پہ رَگڑا دیتے چلے گئے اور یہاں تک کہہ دیا ”لگتا نہیں کہ بُزدل مشرف نے کبھی فوجی وردی بھی پہنی ہو ”۔آجکل طالبان کے پیچھے لَٹھ لے کر دوڑ رہے ہیں۔ یہ سب کچھ وہ کبھی دبئی اور کبھی اپنے محفوظ ترین گھر میں بیٹھ کر کہہ رہے ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مستقبل بعید میں بھی اُن کا باہر نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔وہ اپنے گھر میں ہی وزیرِ اعظم بن کر قوم سے خطاب کرتے تونظر آتے ہیں لیکن گلیوں میں نکل کر بے کَسوں کے آنسو پونچھنے کو ہر گز تیار نہیں بی بی شہید جب قوم سے خطاب کرتیں تو ساتھ بھٹو مرحوم کی تصویر ہوتی، آصف زرداری بھٹو مرحوم اور بی بی شہید دونوں کی تصاویر کے جَلو میں خطاب کیا کرتے تھے جبکہ بلاول زرداری کے ”وزیرِ اعظمی” خطاب میں دونوں کی بجائے با بائے قوم کی تصویر نظر آتی ہے جس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پیپلز پارٹی کو بھی ادراک ہو گیا ہے کہ اب لوگ بھٹو مرحوم اور بی بی شہید کی قبروں کو ووٹ نہیں دیں گے ویسے پیپلز پارٹی نے بلاول زرداری کو ذوالفقارعلی بھٹو مرحوم کا ”بہروپ” دے کر ڈرامہ خوب کیا ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر
http://www.facebook.com/riffat.ch.3

Share this:
Tags:
College polls welcome women انتخابات بلاول زرداری خواتین خوش آمدید کالج
Double Riding
Previous Post کراچی میں ایک ماہ کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
Next Post آل پنجاب باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں عارف پرنس اور محمد آصف نے مسٹر اور مسٹر جونیئر پنجاب کا ٹائٹل جیت لیا
Bodybuilding Competitions

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close