Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

استقبالِ رمضان اور خدشاتِ رمضان

May 23, 2016 0 1 min read
Welcome Ramadan
Welcome Ramadan
Welcome Ramadan

تحریر : ساجد حبیب میمن
رمضان کی آمد آمد ہے اور مومنین رمضان کی برکتوں اور فضیلتوں کو سمیٹنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ ماہِ رمضان مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ کا ایک احسان ہے کیونکہ یہ مسلمانوں کے دل میں تقویٰ، پرہیزگاری،صبرو بردباری، ہمدردی، اتفاق، اخوت، مساوات اور رواداری کے اوصاف پیدا کرتا ہے اور تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ اسلامی نقطۂ نظر کے لحاظ سے اس ماہِ مبارک کو دیگر مہینوں پر بے پناہ فضیلت حاصل ہے۔ رمضان المکرم کا چاند نظر آتے ہی شیاطین قید کر دیے جاتے ہیں اور رحمت ، برکت، اور بخشش کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔

نوافل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ مسجدوں کی رونقیں بحال ہو جاتی ہیں ۔ گھروں میں عورتیںاور بچے باقاعدگی سے عبادات کا اہتمام کرتے ہیں۔ سحری و افطاری کے اہتمام اور دوستوں، عزیزوں، رشتہ داروں اور غرباء و مساکین کے لئے افطاری کی دعوتوں میں عجیب ہی روحانی لطف، سرور اور دلکشی ہے جو کہیں اور نظر نہیں آتی۔ اس ماہِ مبارک کی بے شمار برکتوں کی بدولت پوری دنیا کے مسلمانوں کااس کی آمد کا انتظار رہتا ہے۔

ماہ رمضان کی عظمت یہ بھی ہے کہ اس میں لیلة القدر موجود ہے، لیلتہ القدر اس قدر عظیم الشان رات ہے کہ اس ایک رات کی عبادت کا ثواب ہزار مہینہ کی عبادت سے افضل ہے۔ اس رات کی عظمت کے بیان کے لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں سورة القدرکے نام سے پوری ایک سورت نازل فرمائی ہے ۔ بھلا اس رات کی عظمت کیا ہو گی کی جس میں دستور انسانیت یعنی قرآن کریم کا نزول ہوا ہو؟ رمضان شریف کی تمام عظمت وبزرگی قرآن کریم کی مرہون منت ہے اور اس مہینہ کی ساری عظمتوں کا راز اس میں پوشیدہ ہے کہ وہ نزول قرآن کا مہینہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا : ”ہم نے اس قرآن کریم کو لیلةالقدر میں نازل کیا ہے۔

Lailatul Qadr
Lailatul Qadr

حضورۖ نے رمضان المبارک کو شہر الصبرفرمایا ہے اور صبر کے معنی نیکیوں پر استقامت اور اعمال خیر میں ثابت قدمی ہے ۔ شہرُ الصبر کے معنی ہیں اعمال خیر اور نیکیوں کا مہینہ ۔ اور روزہ کا دوسرا فائدہ جسے قرآن کریم نے ذکر فرمایا ہے وہ تقویٰ ہے ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے : ”اے ایمان والو! تم پر روزہ رکھنا اسی طرح فرض کیا گیا ہے جس طرح تم سے پہلی قوموں پر فرض کیا گیا تھا تاکہ تمہارے اندر تقویٰ پیدا ہو جائے”۔ ”تقویٰ ”کے معنیٰ ہیں محرمات اور گناہوں سے بچنا یعنی روزہ رکھنے سے انسان گناہ کے کاموں سے اور حرام چیزوں سے بچنے کی صلاحیت حاصل کرلیتا ہے کیونکہ جب کوئی بندہ روزہ رکھ کر حلال چیزوں سے بھی بچے گا تو حرام کا موں کے ارتکاب سے بدرجہ اولی بچنے کا اہتمام کرے گا ۔ لہذا یہ کہا جاسکتاہے کہ رمضان المبارک صبر وتقویٰ کا مہینہ ہے یعنی اس ماہ مبارک میں روزے رکھ کر اہل ایمان گناہوں سے اجتناب اور نیکیوں کے اہتمام کے زیور سے آراستہ ہو جاتے ہیں۔

روزے کا مفہوم بہت وسیع ہے ۔ محض سحری سے لے کر افطاری تک کھانے پینے سے اجتناب کا نام روزہ نہیں ہے بلکہ روزہ انسانی جسم کے ہر حصہ کا ہوتا ہے جیسے زبان، آنکھیں، کان، ناک اور ہاتھ وغیرہ۔ ایک مسلمان کو چاہیے کہ روزہ کے درمیان اپنے ہاتھ سے کوئی غلط کام نہ کرے، کسی کو تکلیف نہ پہنچائے، کوئی ناانصافی نہ کرے، کوئی گناہ نہ کرے۔ اپنی زبان سے کوئی غلط الفاظ ادا نہ کرے، کسی کے لئے تکلیف دہ الفاظ نہ بولے۔ اپنے کانوں سے غلط الفاظ نہ سنے، اسی طرح دل اور دماغ کا بھی روزہ ہوتا ہے۔ اپنے دل سے کسی کی برائی نہ سوچے اور نہ ہی دماغ کو کسی غلط مقصد کے لئے یا گنا ہ کے لئے استعمال کرے۔

یہ روزہ کا صحیح مفہوم، اس کا استعمال اور اس کی حکمت ہے تاہم آج کل خاص طور پر پاکستان میں رمضان کا ایک عجیب ہی ماحول بن گیا ہے۔ مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر برکتوں اور فضیلتوں کے ساتھ آنے والے مہنگائی کے طوفان کا شدید خدشہ رہتا ہے اور اس دفعہ بھی ہے۔ جس طرح روزہ داروں کو رمضان کی آمد کا انتظار رہتا ہے اسی طرح ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں، گراں فروش تاجروں اور گداگروں کو رہتا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان کے دوران اشیائے صَرف کی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے جبکہ ہمارے ہاں قیمتیں کئی گنا بڑھا دی جاتی ہیں۔ ایک دو ماہ قبل ہی کھانے پینے کی چیزوں کی ذخیرہ اندوزی شروع ہو جاتی ہے اور اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتیں آسمان تک پہنچا دی جاتی ہیں۔ پاکستان کی نصف آبادی سطحِ غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔

Inflation in  Ramadan
Inflation in Ramadan

مہنگائی نے پہلے ہی ان کی کمر توڑ رکھی ہے لیکن رمضان میں ان کے لئے مزید مشکلات پیدا کر دی جاتی ہیں۔ حکومت کا کہیں کنٹرول نظر نہیں آتا اور تاجروں اور دکانداروں کی اس مہینہ میں چاندی ہو جاتی ہے۔ پاکستان میں جھوٹ بول کر کاروبار کرنا ایک غیر معیوب عمل سمجھا جانے لگا ہے اور تاجر حضرات رمضان کے مہینہ میں جھوٹ کا استعمال اور بڑھا دیتے ہیں۔ صوم و صلوٰة کے پابند تاجر بھی کاروبار میں بے دریغ جھوٹ بولتے نظر آتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ کم از کم رمضان کے مہینہ کا ہی احترام کر لیں۔

جھوٹ بول کر کمایا گیا پیسہ جائز نہیں ہوتا۔ خدارا ملک کے غریبوں کے حال پر رحم کریں اور رمضان میں ناجائز منافع خوری ، ذخیرہ اندوزی اور جھوٹ ترک کر دیں۔ یقین کریں اللہ آ پ کے مال میں برکت ڈال دے گا۔ اگر روزہ رکھ کر جھوٹ بولتے ہیں اور ناجائز منافع کماتے ہیں تو یقین کریں کہ اللہ کو آپ کے ایسے روزے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ رمضان کے دوران سب سے عجیب صورتِ حال ٹی وی چینلز پر نظر آتی ہے۔

ٹی وی چینلز پر رمضان کے نام سے چلنے والے پروگرامز، مذہبی احکامات، روایات اور اخلاقیات کی کھلم کھلا دھجیاں اڑاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ سحرو افطار اور نمازوں کے اوقات میں نام نہاد عالم عوام کو گمراہ کرنے پر لگے ہیں۔ انعامی پروگراموں کے اندر فضولیات بکی جاتی ہیں اور فحاشی پھیلائی جاتی ہے اور ان پروگراموں کی ٹائمنگ اس طرح رکھی جاتی ہے کہ لوگ نمازیں نہ پڑھ سکیں۔ ہر ٹی وی چینل نے رمضان انعامی پروگرام کے نام پر ایک ایک مداری بٹھایا ہوتا ہے جو ریٹنگ حاصل کرنے کے لئے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیتا ہے۔

ان ریٹنگ کے چکروں میں ٹی وی چینلز نے رمضان کے روایتی احترام اور تاثر کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ میری ٹی وی چینلز مالکان سے گزارش ہے کہ پیسہ کمانے اور ریٹنگ حاصل کرنے کے اور بہت طریقے ہیں لیکن خدارا رمضان کا احترام کریں اور رمضان میں اس طرح کے پروگرم نشر نہ کریں۔اس سلسلہ میں پیمرا کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حکومت کو بھی اس منفی رجحان کی حوصلہ شکنی کے لئے پیمرا کو ہدایات نامہ جاری کرنا چاہیے۔

Sajid Habib Memon
Sajid Habib Memon

تحریر : ساجد حبیب میمن
موبائل: 0321-9292108
ای میل: sadae.haq77@gmail.com

Share this:
Tags:
Islam ramadan Sajid Habib Memon virtue Welcome Ramadan worship استقبال رمضان اللہ خدشات رمضان عبادات فضیلت مسلمان
Foundation Day
Previous Post امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 44 واں یوم تاسیس تزک و احتشام سے منایا گیا
Next Post شوٹنگ بال کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی رفاقت علی خان چشتی کے انتقال پر اظہار تعزیت
Karachi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close