
مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی وزارت دفاع نے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع یہودی بستیوں میں 153 نئے ہائوسنگ یونٹس تعمیر کرنے کی اجازت دے دی۔
اسرائیلی آبادکاری پر نظر رکھنے والی تنظیم ’’پیس ناؤ‘‘کی ترجمان ہاجیت اوفران کا کہناہے کہ یہ منصوبہ پچھلے ہفتے اسرائیل کی وزارت دفاع سے منظور کروا لیا گیا تھا۔
