
سینٹ لوشیا (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیوواٹمور نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتناہدف ہے،آخری ایک روزہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کنڈیشنز دیکھ کر کریں گے۔
پاکستانی کوچ نے سینٹ لوشیا میں ذرائع سے مختصرا گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ٹیم کامورال بلند ہے، اگر ضرورت محسوس کی گئی تو آخری ون ڈے کیلئے تبدیلیوں کا فیصلہ کنڈیشنز دیکھ کر کیا جائیگا۔
