
بریج ٹاؤن (جیوڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کی بدقسمتی نے ایک بار پھر ویسٹ انڈیز کے دیس میں اسے جکڑ لیا۔ ون ڈے سیریز کے فاتح انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 27 رنز سے شکست دیدی۔
سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹ پر 170 رنز بنائے۔ مارلون سیموئلز نے 69 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
کرس گیل تینتالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مقررہ ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی بیٹنگ مکمل فلاپ نظر آئی، انگلش ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹ پر 143 رنز ہی بنا سکی۔
ٹم بریسنین 47 اور روی بوپارا 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے (Samuel Badree) نے تین اور مارلون سیموئلز نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
