
بیجنگ (جیوڈیسک) رپورٹس کے مطابق چینی حکومت نے مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ میں مسلمانوں پر ماہ رمضان کے دوران روزے رکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
چینی حکومت کا یہ اعلان مختلف سرکاری ویب سائٹس پر بھی جاری کیا گیا ہے جس کو الجزیرہ اور دی ٹیلی گراف جیسے بڑے خبر رساں اداروں نے کوریج دی۔
