
قطب شمالی کی طرف ہجرت کرنیوالی وہیل مچھلیوں کا بڑا جھند سڈنی کے ساحل کے قریب دیکھا گیا۔ وہیل کی ہجرت کا منظر دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے ساحل کا رخ کر لیا۔
اٹکھلیاں کرتی بڑی بڑی وہیل مچھلیاں آج کل سڈنی کے ساحل کی رونق بنی ہوئی ہے۔ وہیل مچھلیوں کے آس پاس ڈولفنز بھی بڑی تعداد میں دیکھی گئیں۔ سڈنی حکام کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں وہیل مچھلیاں ہرسال مئی میں ہجرت کرتی ہیں۔ وہیل مچھلیوں کا یہ سفر نومبر تک جاری رہتا ہے۔
