چکوال : جب تک بلدیاتی اداروں کو ان کی حقیقی روح کے مطابق بحال نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک میں ترقی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ پہلے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران کے ساتھ ساتھ جب تک مقامی ممبران کو اختیارات نہیں ملتے اس وقت تک ملک میں ترقی نہیں ہوسکتی۔
ان خیالات کا اظہار آزاد گروپ کے سابق امیدوار قومی اسمبلی وسابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس نے یہاں مرزا احسن اسلم کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا آزاد پینل آئندہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور طریقے سے حصہ لیگا۔موجودہ حکومت کی کارکردگی کے بارے میں انہوںنے کہا کہ میاں برادران جب اپوزیشن میں تھے تو تمام مسائل کو چند دنوںمیں حل کرنے کے دعویٰ کرتے تھے اور اب جب اقتدار ان کے پاس ہے تو ان کے حل میں بودی دلیلیں دے رہے ہیں۔
