
واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس ملازمین کے زیر استعمال کمپیوٹر نیٹ ورک میں مشکوک سائبر سرگرمی کا انکشاف ہوا ہے، وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ سائبر حملوں کے خطرات کے جائزے کے دوران ایگزیکٹو آفس کے ملازمین کے زیر استعمال کمپیوٹرز میں مشکوک سائبر سرگرمی کا انکشاف ہوا۔
ان کمپیوٹرز کا انٹرنیٹ سے کچھ دیر کے لیے رابطہ منقطع بھی ہوا، تاہم کمپیوٹرز سیکیورٹی افراد کے زیر استعمال نہیں تھے۔ حکام کے مطابق مشکوک سرگرمی کی نشاندہی کے بعد فوری طور پر اس سے نمٹنے کے اقدمات کئے گئے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ سائبر سرگرمیاں کب ہوئیں؟
