
نئی دہلی (جیوڈیسک) وزڈن انڈیا نے پاکستانی سپر اسٹار بیٹسمین یونس خان کو سال کے 6 بہترین کھلاڑیوں میں شامل کر لیا۔
وہ گذشتہ برس بہترین پرفارمنس پر منتخب ہوئے، دیگرکرکٹرز روی چندرن ایشون، ونے کمار، دھمیکا پرساد ، مشرفی مرتضی اور جوئے روٹ ہیں۔
یہ وزڈن انڈیا المانک کا چوتھا ایڈیشن ہے جو سابق کرکٹر انیل کمبلے اور بھارتی فٹبالر بیچنگ بھوٹیا کی جانب سے ریلیز کیا گیا۔
