Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

صدا بصحرا

September 23, 2019 0 1 min read
Imran Khan-Trump Meeting
Imran Khan-Trump Meeting
Imran Khan-Trump Meeting

تحریر : پروفیسر مظہر

جینا آرزوؤں کے زندہ رہنے کا نام مگر ہماری آرزوئیں دم توڑ چکیں، خواہشوں کی جھلمل اور ہونٹوں کی مسکان کو ”نیا پاکستان” نگل چکا۔ منصورِ حقیقت سرِدار مگر کوئی دیکھنے والا نہ سننے والا، سبھی اپنے ممدوح کی مدح میں مصروف اور جمہوری روایات سے بے بہرہ ممدوح جس میں ذہنی وفکری گہرائی نہ گیرائی، بس ضد، انا، خودپرستی وخودنمائی۔حدوں کو توڑتی نرگسیت ایسی کہ اظہار کے سارے سلیقے اور قرینے بھول چکے۔ ایک طرف سہانے سپنوں کی تعبیرِ معکوس دوسری طرف یہ ذہنی خلجان کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں۔ ہماری سیاسی و سماجی اور پارلیمانی روایات میں مخالفین کا احترام لازم لیکن نئے پاکستان کے دعویداروں نے اِس پر بھی یوٹرن لے لیا۔ وزیرِاعظم ”ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں” سے اپنا ہر خطاب شروع کرتے ہیں لیکن شاید اُنہیں رَب کا یہ فرمان یاد نہیں رہتا ”آپس میں ایک دوسرے پہ طعن نہ کرو اور نہ ایک دوسرے کو برے القاب سے یاد کرو” (الحجرات)۔ وہ پاکستان میں ہوں یا غیرملکی دورے پر، اُن کی ہر تقریر میں چور چور، ڈاکو ڈاکو کی تکرار اور تقریر کا لبِ لباب ”این آر او نہیں دوںگا”۔ اُن کا لب ولہجہ اجتماعی بحران اور ارتعاش پیدا کرتا ہوا۔

واشنگٹن میں، جہاں ساری دنیا کے صحافی اکٹھے تھے، خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے فرمایا ”میں واپس جا کر نوازشریف سے اے سی واپس لے لوں گا اور گھر کا کھانا بند کروا دوںگا”۔ اُن کے یہ الفاظ اُس شخص کے بارے میں تھے جو تین بار ملک کا وزیرِاعظم رہ چکا۔ جسے محض ایک اقامے پر گھر بھیج دیا گیا۔ جسے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سزا سنائی تو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کر دی۔ العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے جج کی ویڈیو منظرِعام پر جس میں جج اقرار کر رہا ہے کہ اُس نے دباؤ میں آکر فیصلہ دیا۔ میاں نوازشریف کے دل میں قانون کا اتنا احترام کہ وہ دیارِ غیر میں اپنی اہلیہ کو بسترِ مرگ پر چھوڑ کر سزا بھگتنے واپس چلا آیا۔ اُس نے کہا ”ایک طرف اپنی رفیقۂ حیات کے ساتھ میرا قلبی اور جذباتی رشتہ تھا دوسری طرف میں کسی قیمت پر یہ تاثر نہیں دینا چاہتا تھا کہ میں سزا اور جیل سے بچنے کے لیے کوئی بہانہ تلاش کر رہا ہوں۔

میں نے دوسرے راستے کو چنا۔ یہ ہماری تاریخ کی واحد مثال ہے کہ کوئی شخص اپنی بیٹی کا بازو تھامے لمبی قید کاٹنے واپس آگیا ہو”۔ وزیرِاعظم نے اُس شخص سے اے سی واپس لینے کی بات کی جس کی تین بار اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی، جو شوگر اور گردوں کا مریض ہے اور جس کے بارے میں خود حکومتی تشکیل شدہ پینل کے ڈاکٹروں کی یہ رائے کہ اُس کی زندگی کے لیے اُس کا شدید گرمی اور حبس سے بچنالازم۔ یہ اُس شخص کے بارے میں کہا گیا جس نے تمامتر دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکہ کیا، گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی، ہزاروں کلومیٹر سڑکیں بنائیں اور گیم چینجر سی پیک کی بنیاد رکھی۔ تب عالمی ماہرینِ اقتصادیات کہہ رہے تھے کہ پاکستان ایٹمی قوت کے ساتھ ہی ساتھ اقتصادی قوت بھی بننے جا رہا ہے۔ یہ اُس شخص کے بارے میں کہا گیا جو اخلاقیات کے سارے قرینے جانتا ہے۔ بینظیر بھٹو شہید ہوئیں تو میاں صاحب اپنی انتخابی کمپین بند کرکے گڑھی خدا بخش پہنچ گئے۔ عمران خاں زخمی ہوئے تو انتخابی کمپین ادھوری چھوڑ کر عیادت کے لیے شوکت خانم ہسپتال پہنچ گئے۔ یہ وہی ہسپتال ہے جس کی زمین اُس وقت کے وزیرِاعلیٰ میاں نوازشریف نے الاٹ کی اور خود نیازی صاحب نے تسلیم کیا کہ میاں خاندان نے پچاس کروڑ روپیہ بھی عطیہ کیا۔ اُسی وزیرِاعظم سے اے سی کی واپسی کا اعلان اور وہ بھی دیارِ غیر میں مجمعٔ عام کے سامنے۔

وزیرِاعظم کے حواری اُن سے بھی چار قدم آگے، تکذیب و تکفیرکے عادی، پگڑیاں اچھالنے میں یکتا۔ جگت بازی اور انتہائی غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ایک ہی ”چھتری” کے نیچے۔ ڈال ڈال، پات پات پھدکنے والوں کا ایسا ہجوم جو ”قابلِ فروخت” کا اشتہار سینوں پر سجائے ہوئے۔ جَلاوطنی کاٹنے کے بعد وطن لوٹنے والے میاں نوازشریف نے اَز راہِ تفنن کہا ”لوگ کہتے تھے قدم بڑھاؤ نوازشریف ہم تمہارے ساتھ ہیںلیکن جب میں نے قدم بڑھایا تو پیچھے کوئی بھی نہ تھا”۔ لکھ کے رکھ لیجئے کہ بھان متی کا یہ کنبہ نیازی صاحب کے ساتھ بھی یہی سلوک کرے گا، جب وہ اقتدار میں نہ ہوئے۔ پارلیمنٹ بہ مثل بازیجۂ اطفال، باہم جوتم پیزار۔ کاروبارِ حکومت مفلوج، معیشت میں جمود اور عالم یہ کہ ”نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں”۔ سادگی، احتساب اور ریاستِ مدینہ، سب ڈرامے۔ قوم کی غالب اکثریت سمجھ چکی کہ حالات کا سدھار اِن ”کٹھ پتلیوں” کے بس کا روگ نہیں۔ لمحۂ فکریہ اُن کے لیے جن کے ہاتھ میں اِن کٹھ پتلیوں کی ڈور۔ سوال مگر یہ کہ اِس عالمِ افراتفری میں کشمیر کی بیٹی کے سر پر ردا کون رکھے گا؟۔

کشمیر پر پارلیمنٹیرین کانفرنس میں آزادکشمیر کے وزیرِاعظم راجہ فاروق حیدر کی آواز کے زیروبم سے عیاں تھا کہ اُن کے اندر جذبات کا طوفان موجزن اور آنسو بہہ نکلنے کو بیتاب۔ اُنہوں نے بھرائی ہوئے آواز میں کہا ”سری نگر کی بیٹیاں صبح اُٹھ کر کھڑکیاں دروازے کھول کر پوچھتی ہیں کہ کیا پاکستانی فوج آگئی ہے؟”۔ اُنہوں نے حکمرانوں سے سوال کیا ”کیا آپ آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں؟۔ یاد رکھیں اگر آتشِ چنار بجھ گئی تو کشمیر کے بچے، بوڑھے آپ کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا وقت گزر چکا، اب عملی اقدامات کا وقت ہے ”۔ ایک انٹرویو میں آزادکشمیر کے صدر مسعود خاں نے کہا ”مقبوضہ کشمیر پر حملہ دراصل پاکستان پر حملہ ہے۔ ہم حالتِ جنگ میں ہیں، اب ہمیں پاکستان اور کشمیر کا دفاع کرنا ہے”۔ لیکن طرفہ تماشہ یہ کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو ہضم کر چکا اور ہم ”اب کے مار” کی پالیسی اپنائے ہوئے۔ وزیرِاعظم کہہ رہے ہیں کہ اب اگر بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

کیا قوم بھارتی جارحیت بھول جائے؟۔ کیا کشمیر کا اُس وقت یہی حل آپ کے مدِنظر تھا جب آپ نے کہا تھا ”مودی جیت گیا تو مسٔلہ کشمیر حل ہو جائے گا”۔ بھارت مگر اب آزاد کشمیر پرنظریں جمائے ہوئے۔ بھارتی وزیرِخارجہ سبرامینم جے شنکر نے کہا ”توقع ہے کہ ایک دن پاکستانی مقبوضہ کشمیر ہمارے زیرِ اختیار ہوگا”۔ آرٹیکل 370 اور 35-A کے خاتمے کے بعد بھارتی وزیرِدفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ”اب پاکستان سے مذاکرات ہوں گے تو صرف پاکستانی مقبوضہ کشمیر پر”۔ اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنے والے آر ایس ایس کا نمائندہ نریندر مودی اور اُس کے حواری عالمی رائے عامہ اپنے حق میں ہموار کرنے کے لیے تگ ودَو میں مصروف لیکن ہمارے ہاں اتحاد ویکجہتی مفقود۔ عین اُس وقت جب کشمیر پر پارلیمنٹیرین کانفرنس کا انعقاد ہو رہا تھا، نیب نے پیپلزپارٹی کے سیّد خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا جس پر پیپلزپارٹی اور نون لیگ نے کانفرنس کا بائیکارٹ کر دیا۔ اِس سے پہلے مریم نواز کے گرد نیب کا شکنجہ اُس وقت کسا گیا جب اُس نے مظفرآباد میں کشمیر پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔ ایم کیو ایم کے فروغ نسیم (وزیرِقانون) نے آرٹیکل 149 کا شوشہ چھوڑ کر پیپلزپارٹی کے اندر اضطراب کی لہریں پیدا کیں۔ سندھ کے وزیرِاعلیٰ مراد علی شاہ کو نیب نے طلب کر رکھا ہے، حکومتی حلقے کہتے ہیں کہ اُنہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ عقیل وفہیم اہل الرائے فیصلہ کریں کہ مورخ حکومت اور چیئرمین نیب کی اِس” مِلّی بھگت” کے بارے میں کیا لکھے گا؟۔

مظفرآباد کے جلسے میں وزیرِاعظم نے فرمایا ”کسی نے اُن کی طرح مسٔلہ کشمیر نہیں اٹھایا تھا”۔ صاحب! دعائیں دیں مودی کو جس کی حماقتوں سے کشمیر کا مسٔلہ ایک دفعہ پھر ابھر کر سامنے آگیا وگرنہ اپنے ایک سالہ دورِ حکومت میں آپ نے کب کشمیر کی بات کی تھی۔ آپ نے کہا ”بھارت مقبوضہ کشمیر میں بری طرح پھنسا ہوا ہے۔ رہی سہی کسر میں جنرل اسمبلی میں نکال دوںگا”۔ عرض ہے کہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کے ہر سربراہ نے مقبوضہ کشمیر پر بھرپور آواز اٹھائی لیکن اقوامِ عالم کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، اب آپ کون سا ہمالیہ سَر کرکے لوٹنے والے ہیں؟۔ رہی کشمیر کی بات تو کشمیر کی تحریک اب اُن ساٹھ فیصد نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے جو ظلم وجبر اور وحشت وبربریت کے مناظر دیکھ دیکھ کر جوان ہوئے ہیں۔

یہ نسلِ نَو ”ابھی یا کبھی نہیں” پر عمل پیرا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کرفیو کے باوجود مزاحمتی تحریک جاری ہے۔ 8 جولائی 2016ء کو برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد جھوم کے اُٹھنے والے دریاؤں کے سامنے لازمۂ انسانیت سے تہی مودی کا ہر حربہ ان شاء اللہ ناکام ہوگا۔ دسمبر 2016ء میں آزادکشمیر کے صدر محترم مسعود خاں نے ہمارے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ”جو جوان شہید ہو رہے ہیں اُن کے جنازے پاکستانی پرچم میں لپیٹے جا رہے ہیں۔ انقلاب کا رنگ گہرا سبز ہے جو پاکستانی پرچم کی علامت ہے۔ وہ ایک قسم کا اشارہ دے رہے ہیں کہ ہم تو مقید ومحبوس ہیں لیکن آپ تو آزاد ہیں”۔ محترم! ہم کب آزاد ہیں۔ ہم تو ٹھہرے غلام ابنِ غلام جن کا کہا صدا بصحرا۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
pakistan political Prime Minister Prof Riffat Mazhar washington wishes پاکستان خواہشوں سیاسی واشنگٹن وزیراعظم
Depression
Previous Post پاکستان میں ہر تیسرا فرد ذہنی امراض کا شکار، وجہ کیا ہے؟
Next Post پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید الیون اور لانس نائک محمد محفوظ شہید الیون کی جیت
Karachi Basketball

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close