
کراچی(جیوڈیسک)کراچی معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے نگراں وزیر جیل خانہ جات محمود مانڈی والا کے ساتھ بچہ جیل کا دورہ کیا اور قیدی بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بچہ جیل کا دورہ کیا اور قیدی بچوں کو تبلیغ کی کہ وہ اللہ پاک سے وعدہ کریں کہ وہ رہا ہونے کے بعد کار آمد شہری کے طور پر زندگی بسر کریں گے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچہ جیل کا ماحول انتظامیہ اور آئی جی کی بدولت اچھا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں نہیں ہوں اس کے باوجود بھی خدمت خلق کے کئی کام کر رہا ہوں، پاکستان ٹیم کی کارکردگی مصباح کی قیادت میں بہتر چل رہی ہے۔
