لیہ (طارق پہاڑ) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ لیہ محمد شاہد رانا نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کر نے والی سماجی تنظیمیں قابل ستائش ہیں اور حکو مت پنجا ب سول سوسائٹی کے تعاون سے بچوں کے لئے غیر رسمی تعلیمی مراکز اور خواتین کو ہنر مند بنا نے کے لئے متعدد منصوبو ں پر کا م کر رہی ہے۔
یہ بات انہو ں نے پلا ن انٹرنیشنل لیہ کے زیر اہتمام سول سوسائٹی کے نما ئندوں کی ایک روزہ ورکشاپ بعنوان کنڑی سٹرٹیجی پلا ن کے اختتا م پر بحیثیت مہما ن خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ای ڈی او کمیو نٹی ڈویلپمنٹ نے مزید کہا کہ بہتر پلا ننگ و منظم حکمت عملی کے ساتھ کا م کر نے سے ہی حکو مت اور سول سوسائٹی ملکر معاشرتی ترقی کی رفتا ر کو مزید تیز کر سکتے ہیں اس لیے دونو ں کی مشترکہ ذمہ داری کے وہ آگے آئیں اور ترقی کی رفتا ر کو مزید بہتر بنا نے میں اپنا کردار اداکر یں۔
قبل ازیں پلا ن انٹر نیشنل پا کستا ن کے پراجیکٹ کو ارڈینٹر ڈاکٹر محمد فاروق نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ، مشاورتی ورکشاپ میں پروفیشنل انسٹی ٹیو ٹ کے پرنسپل محمد فاروق، پلان پاکستان کے نما ئندگا ن غلام شبیر، نازیہ نسیم، مو منٹم فاؤنڈیشن سے عتیق مرزا اور مقامی غیر سرکا ری تنظیمو ں کے نما ئندوں نے کیئر کو نسلنگ کے ذریعے سرکا ری اداروں کی کا رکردگی کو مزید بہتر بنا نے اور پر اجیکٹس کے اجرا ء سے قبل سرکا ری اداروں سے با ہمی رابطے کو مزید بہتر بنا نے کی ضر ورت پر زور دیا۔
ورکشاپ میں ملک قمر الزما ن ، محمد سلیم دانش ، مصور بلوچ و غیر سرکا ری تنظیمو ں کے نما ئند وں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
