Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

خواتین کے حقوق اور ہماری غفلت

February 27, 2016February 27, 2016 0 1 min read
Woman Rights
Rights of Women in Islam
Rights of Women in Islam

تحریر : رضوان اللہ پشاوری
اللہ تعالی سے ہماری دوری کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم خواتین سے منافع تو حاصل کر رہے ہیں مگر ان کے حقوق کی ادائیگی میں انتہا درجے کی غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہم اسلامی زندگی کی تکمیل اس وقت تک نہیں کر سکتے جب تک خواتین کے حقوق کی یہ خلا پُر نہ ہو۔ خاتون بچے پیدا کرنے کی مشین نہیں اور نہ ہی مردوں کی خواہشات کی تکمیل کا سبب محض ہے۔ بلکہ خاتون باقاعدہ انسانوں کی جماعت کی مردوں کی طرح ایک فرد ہے اور اس کے باقاعدہ حقوق ہیں جن کی ادائیگی شرعی نصوص سے نا صرف ثابت ھے بلکہ فرض ھے اور اس میں کوتاہی یا حق تلفی ایک عظیم جرم ہے۔ جو اللہ کے عذاب کو نازل کرنے کا ذریعہ ہے۔

اسلام سے پہلے یا دورِ حاضر میں ادیان باطلہ کے نزدیک خاتون کا جو بھی Status ہو وہ اپنی جگہ لیکن اسلام نے خاتون کو جس عظمت کی نگاہ سے دیکھا ،جو حقوق دیے وہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارے اوپر ادا کرنا فرض ہے۔ اسلام سے پہلے تو خاتون روئے زمین پر ایک لاچار اور کمزور ترین مخلوق تھی۔ مردوں کے ظلم و ستم کی تختۂ مشق تھی خواہشات کی تکمیل کا محض ایک آلہ تھی مگر اسلام نے خاتون کونہ صرف حقوق دیے بلکہ ان کی باقاعدہ حیثیت واضح کردی اور انکے حقوق کی خلاف ورزی یا حق تلفی پر وعیدیں مقرر کیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ ہم نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کس حد تک حقوق دا کیے ہیں رونا تو اس بات پر ہے کہ آج مسلمان بحیثیت مسلمان خواتین کے حقوق میں انتہا درجے کی لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہا ہے اللہ تعالیٰ نے خواتین کا باقاعدہ قرآن مجید میں میراث میں حصے مقرر و متعین کر دیئے ہیں اور ان کا نام مثلاً ماں، بیٹی ، بہن وغیرہ لیکر اس کی شرح بتائی ہے۔

ہمارے کلچر میں میت کا متروکہ مال مردوں میں تو باقاعدگی سے تقسیم ہوتا ہے لیکن خواتین کو یکسر محروم کیا جاتا ہے صرف محروم ہی نہیں کیا جاتا بلکہ خواتین کو میراث میں سے حصہ دینا خاندان والے اپنے لئے عار محسوس کرتے ہیں اور بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ ہماری غیرت اس کی اجازت نہیں دیتی کہ خواتین کو میراث سے حصہ دیا جائے یہ ہماری روایت اور رواج کے خلاف ہے اگر اس سے کہا جائے کہ یہ حصہ تو اللہ تعالیٰ نے اس کا نام لے کر مقرر کیا ہے تو ” فبھت الذی کفر”کا مصداق بن کر خاموش ہوجاتا ہے اگر یوں کہا جائے کہ ان کی جائیداد اپنے پاس روک کر استعمال کرنا نہ صرف حرام ہے بلکہ بہت بڑی بے غیرتی ہے تو آنکھیں نیچے کرتے ہوئے لاجواب ہوجاتے ہیں۔

Allah
Allah

حیرت کی بات تو یہ ہے کہ بڑے بڑے حاجی صاحبان تہجد گزار اور صف اول کے نمازی بھی اس گھناؤنی جرم میں برابر کے شریک ہیں اور شور بھی مچاتے ہیں کہ ہم تو حقوق العباد کی ادائیگی میں بہت محتاط ہیں تمہاری احتیاط کہاں چلی گئی، ایمانی غیرت کب بیدار ہوگی، تمہاری عقل کب کام شروع کریگی ،خواتین کو میراث سے یکسر خارج کرنے کے اس عظیم جرم اور خواتین کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کے اس عظیم غصب میں ہم برابرکے شریک ہیں الا ماشاء اللہ۔ بعض متقی علماء اور تبلیغی حضرات شاید دیتے ہونگے تاہم یہ مسئلہ اجتماعی ہے اور اس اجتماعی جرم میں تقریباً سب ہی شامل ہیں یہی وجہ ہے کہ ہماری دعائیں اور عبادات غیر مؤثر رہتی ہیں کہ ہم نے اللہ پاک کے اس بڑے حکم کو بڑی ہلکی نظر سے دیکھا ہے اگر آپ جائیداد کو دوبارہ تقسیم نہیں کر سکتے تو کم از کم اسی جائیداد کی قیمت لگا کر میراث سے محروم خاتون کو اپنے حصے کی نسبت سے رقم تو دے سکتے ہیں اگر وہ راضی ہو تو شاید کفارہ کا کام دے ورنہ قیامت کے دن سخت پوچھ گچھ ہوگی اور اس جرم کا سنسنی خیز انجام ہوگا کل کی ندامت، شرمندگی اور رسوائی سے آج کی ادائیگی بدرجھا بہتر اور آسان ہے۔

علاوہ ازیں خواتین کے حقوق میں سے اسلامی تربیت بھی ہے اس سے بھی موجودہ معاشرہ عاری نظر آتا ہے ہم خواتین کی اسلامی بنیادوں پر تربیت میں بڑی کوتاہی کرتے ہیں حالانکہ خاتون کو صحیح العقیدہ بنانا اور اللہ کے احکام سمجھانا ہماری اولین ذمہ داریوں میں سے ہے اور یہ خواتین کا بنیادی حق ہے کہ اس کو دین سمجھایا جائے اور اس کو زندگی کا مقصد سمجھایا جائے اکثر خواتین کے تو کلمے بھی غلط ہوتے ہیں نماز روزہ تو دور کی بات ہے۔

اس کی وجہ یہی ہے کہ باپ کے گھر میں بھی یہ خاتون اسلامی تربیت سے محروم رہی اور بیاہنے کے بعد خاوند نے بھی خاطر خواہ توجہ نہیں دی ۔ خواتین میں فطری طور پر مادہ انفعالیت “Inspiration” زیادہ ہوتا ہے اس لیے قبروں پر جا کر مرادیں مانگتی ہیں یا باطل پیروں کے شکنجے میں آکر برباد ہو جاتی ہیں اگر ہم ابتداسے ان کا حق تربیت ادا کریں تو پھر خواتین کا یہ حال نہ ہوتا شروع ہی سے اس کو عقیدہ توحید سمجھانا اور دین شناسی کرانا ضروری ہے خواتین کو پتہ ہی نہیں کہ پردہ کرنا اللہ کا کتنا بڑا حکم ہے اس لیے بازاروں میں کھلے عام پھرتی ہیں کیونکہ دین اور دینی تربیت سے انہیں الگ رکھا گیا ہے اور ہم یہ مانتے ہی نہیں کہ دینی تربیت ان کا حق ہے جس سے ہم انہیں محروم کر رہے ہیں اگر کوئی خاتون پردہ کرنا چاہے بھی تو ہم خاندانی روایات کو سامنے لا کر ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں۔

Muslim Womens
Muslim Womens

یہ کہاں کا انصاف ہے ؟ بعض خواتین فطری غیرت کی وجہ سے یا کسی دینی بیان سننے کی وجہ سے پردہ کرنا چاہتی ہے اللہ سے ڈرتی ہے اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہیں نکلتی ایسی خواتین ہزار خواہش کے باوجود پردہ نہیں کر سکتیں۔کیونکہ اس کے پردے کے راستے میں خاندانی رکاوٹیں حائل ہوتی ہیں ایسا باپ،ایسا خاوند کل اللہ کے ہاں کیا جواب دیگا کہ خود بھی اللہ کے احکامات سے باغی اور دوسروں کے لیے بھی رکاوٹ ،حالانکہ خاتون کی حفاظت میں معاشرے کی حفاظت ہے اگر خواتین شرعی پردہ شروع کرلیں تو ہمارے معاشرے کا بگاڑ خود بخود درست ہوجائیگا کیونکہ ہمارے معاشرے کے بگاڑ اور فساد میں نوّے فیصد کردار ان خواتین کا ہے جو اللہ کے حکم کے خلاف اعلان بغاوت کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر بازاروں میں کھلے عام پھرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہمارے دل صاف ہیں چلیں مان لیتے ہیں کہ آپ کا دل صاف ہے مگر کتنے مردوں کے دلوں کو ناپاک کرنے کا سبب بن رہی ہیں یہی معاشرے کا بگاڑ ہے شرعی پردہ میں بہت بڑی حکمتیں ہیں جو ہماری سمجھ سے بالاتر ہیں اللہ رحم کرے ان خواتین، پر جو اس گئے گزرے دور میں پردے کا اہتمام کر تی ہیں۔

تیسری چیز جس میں ہم زیادتی کرتے ہیں وہ ہے خواتین کا مہر، ہمیں یہ امر جاننا ہوگا کہ مہر خالصةً خاتون کا حق ہے ۔ خاوند سمیت خاندان کے کسی فرد کا اس میں کوئی حق نہیں اور بہتر طریقہ یہ ہے کہ رخصتی کے وقت ہی مقررہ مہر پورا کا پورا خاتون کا ادا کردیا جائے۔ بعض اوقات خاندانی روایات کی وجہ سے خاتون اس کا مطالبہ نہیں کر سکتی مگر یہ اس کا حق ہے اور یہ خاوند کے اوپر واجب الاداء ہے۔ اسلامی طریقہ اور اصول کے مطابق مہر مقرر کرنا چاہیئے مہر کی تقرری میں بخل اور کمی سے احتراز ضروری ہے۔ پھر جو مقرر ہوجائے اس کی بروقت ادائیگی ضروری ہے ورنہ مظلوم عورت کے دل کی آواز اللہ سنتا ہے۔ کہیں اس ظلم کے ردعمل میں عذابِ خدواندی نازل نہ ہو ۔ یہاں اس امر کی رعایت بھی رکھی جائے کہ مہر کی تقرری میں تجاوز بھی نہ ہو کہ خاوند کی کمر ہی ٹوٹ جائے گویا مہر افراط و تفریط سے پاک ہونا چاہیئے اس کے ساتھ ساتھ حتی ّالمقدور بیوی کو نان نفقہ بھی دینا چاہیئے۔یہ بھی خاتون کا حق ہے۔

خاوند کو احسان نہیں جتلانا چاہیئے کیونکہ نان نفقہ بھی خاتون کا حق ہے اور حق کی ادائیگی کے وقت ادا کرنے والے کو مستحق کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے جس خاتون نے ایک بول پر والدین، بہن، بھائی اور پورا خاندان چھوڑ کر اپنے آپ کو خاوند کے حوالے کیا۔ کیا اس کا اتنا بھی حق نہیں بنتاکہ گزر اوقات کیلئے اس کو مناسب روٹی کپڑا مکان دیا جائے۔ ہماری روایات میں ایک بہت غلط خیال آکر شامل ہو گیا ہے وہ یہ کہ جو شخص اپنی بیوی کا لحاظ رکھتا ہے اس کو بُری نظر سے دیکھا جاتا ہے کہ یہ شخص بیوی کا غلام ہے حالانکہ بیوی کا مناسب اور حسبِ شریعت لحاظ رکھنا خاوند کی عین شرعی ذمہ داری ہے۔

خوشگوار ازدواجی زندگی کا ماحول پیدا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے شرعی حقوق کی ادائیگی میں ہر گز کوتاہی نہ کریں۔ یہ جو خاندان اُجڑ جاتے ہیں۔ اس میں یہی امر کارفرما رہتا ہے کہ حقوق کی ادائیگی کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور یاد رکھیئے بیوی کے حقوق ادا کرنے سے والدین یا بہن بھائیوں کے حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑتا ،والدین کے حقوق شریعت نے الگ متعین کیے ہیں چونکہ بیوی بہن بھائی والدین اور اولاد سب کے حقوق الگ الگ ہیں اس لئے کسی ایک فریق کے حقوق ادا کرنے سے دوسرے فریق کے حقوق متاثر نہیں ہوتے یہ ہماری کم ظرفی اور خام خیالی ہے بہترین شخص وہ ہے جو سب کے حقوق کا خیال رکھتا ہو اور ہر ایک کے حقوق کے متعلق الگ سوال کیا جائیگاہماری غلط روایات میں ایک یہ ناجائز امر شامل ہو گیا کہ خدانخواستہ اگر خاتون کا خاوند فوت ہوجاتا ہے تو پھر خاتون کی رضامندی حاصل کئے بغیر اس کے بھائی وغیرہ کے ساتھ اس کا نکاح کرایا جاتا ہے اور خاندان والے کہتے ہیں کہ یہ ہماری عزت ہے ۔ اسے ہم باہر نہیں جانے دینگے۔

Woman Rights
Woman Rights

بعض اوقات جس دیور کے ساتھ اس کا نکاح کرایا جاتا ہے وہ لوفر اورنشے کا عادی بھی ہوتا ہے۔ مگر خاتون کو اس کے ساتھ نکاح کرنے پر مجبور کیاجاتا ہے یہ خاتون کی حق تلفی ہے خاتون سے پوچھنا اور اس کی رضا معلوم کرنا ضروری ہے۔ یہ اس بیچاری کے مستقبل کا مسئلہ ہے لیکن صد افسوس کہ یہاں خاتون سے پوچھنا اور اس کی پسند معلوم کرنا خلاف غیرت سمجھا جاتا ہے حالانکہ جو شریعت ہے وہ کس طرح خلاف غیرت ہے؟خاتون اپنی روایتی شرم و حیا کی وجہ سے کچھ کہہ تو نہیں سکتی لیکن وہ یہ ضرور سوچتی ہے کہ میری مثال ان بے زبان جانوروں کیطرح ہے جن کی میلے میں خریدو فروخت ہوتی ہے۔ اگر اسی خاندان میں کوئی مناسب شخص اس کے نکاح کامل جائے تو بہتر بات ہے لیکن اس بے زبان اور مظلوم مخلوق سے اس کی پسند کے پوچھ لینے میں کیا مضائقہ اور قباحت ہے اور اس کا یہ فائدہ ہوگا کہ خاندان ناخوشگواری اور فساد سے محفوظ ہوگا۔

ایک اور قبیح روایت جو ہمارے بعض علاقوں میں پائی جاتی ہے اور خواتین اس روایت کی نذر ہو کر برباد ہوجاتی ہیں اس کو عام طور پر ” سورہ ”کہا جاتا ہے کہ اگر دو خاندانوں کی دشمنی ہے تو اس دشمنی کے ازالہ کے لئے خاتون کو قربانی کا بکرا بنا کر دوسرے خاندان کے حوالے کیا جاتا ہے ایسی خواتین کا مستقبل اکثر تاریک ہوتا ہے اور ان کی زندگی اجیرن بن جاتی ہے ازدواجی زندگی ناخوشگور اور پورے خاندان والے اس کو طعنے دیتے ہیں اور یہ مظلوم مخلوق زندگی بھر ان طعنوں کو سُن سُن کر برداشت کرتی رہتی ہے۔ یہ ظلم کی انتہا ہے ان مذکورہ قباحتوں کے علاوہ ایک قباحت یہ بھی ہے کہ خاتون سَن بلوغت کو پہنچ جاتی ہے مگر باپ اس کے نکاح کی فکر نہیں کرتا حالانکہ نکاح جس طرح مرد کا حق ہے اسی طرح خاتون کا بھی حق ہے۔ سن بلوغت کو پہنچ جانے کے بعد جب اس کے جوڑ کا خاوند ملتا ہے تو بیاہنے میں رکاوٹیں پیدا کرکے خاتون کی حق تلفی نہیں کرنی چاہیئے۔ جس طرح مرد خاتون سے استمتاع کرتا ہے اس طرح خاتون بھی انسان ہونے کی حیثیت سے خواہشات رکھتی ہے اس کا بھی جذبہ ہوتا ہے کہ اس کا خاوند ہو، گھر ہو اور خوشگوار ازدواجی زندگی ہو۔

خواتین کے حقوق کے غصب میں ایک اور کارفرما روایت یہ ہے کہ دوسرے خاندانوں میں خاتون کے بیاہنے سے احتراز کرتے ہوئے اپنے ہی خاندان میں بیاہنے پر اہلِ خاندان مصر ہوتے ہیں اور ایسی صورتوں میں بعض اوقات جوڑ کا خاوند نہیں ملتا اور چچا کہتا ہے کہ میرے پانچ سالہ بچے کیلئے اس خاتون کو انتظار کرنا پڑیگا اگر کوئی رشتہ اس خاتون کیلئے آتا ہے تو چچا صاحب بزور شمشیر اس کو منع کرتا ہے کہ یہ تو میری بہو بنے گی ورنہ اس کی شادی ہوگی ہی نہیں۔ یہ اس خاتون کے ساتھ ظلم نہیں تو اور کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ بعض اوقات چچازاد کی عمر تو موافق ہوتی ہے مگر خاتون اس کے ساتھ شادی کرنا بالکل پسند نہیں کرتی پھر کیاہوتا ہے کہ خاندانی ناچاقیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا غیر متناہی سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اس فساد کے اصل ذمہ دار اہلِ خاندان خود ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں خاتون جانور نہیں بلکہ انسان ہے اور ظلم تو جانوروں پر بھی نہیں کرنا چاہیئے لیکن ہم ناجائز طور پر اپنی بیویوں کو وہ سزائیں دیتے ہیں جو بالکل نامناسب ہوتی ہیں اور وہ اس ظلم کو یا تو برداشت کرتی ہیں ورنہ پھر اس ظلم کے نتیجے میں طلاق اور خاندانی دشمنیوں کا دروازہ کھل جاتا ہے۔

چھوٹی چھوٹی باتوں کا بتنگڑ بنانا، معمولی معمولی باتوں پر میاں بیوی کے جھگڑے کسی طرح بھی مناسب نہیں۔ان سے احتراز ضروری ہے بلکہ انتہائی خوشگوار انداز میں ازدواجی زندگی گزارنی چاہیئے تاکہ زندگی پُرلطف ہو۔ صحابیات اور صحابہ کی زندگی کے مطالعے سے ہمیں بہترین اور خوشگوار زندگی مِل سکتی ہے۔ جہاں ہر کوئی حق ادا کرنا چاہتا ہے اور ہم تو حق مانگنے والے ہیں ادا کرنا تو ہماری روایت ہی نہیں ورنہ پھر یہ فساد ہرگز نہ ہوتا۔یہ بات قابل توجہ ہے کہ مذکورہ احکام شریعت کے احکام ہیں اور یہ وہ حقوق ہیں جو شریعت نے تو خواتین کو دیئے ہیں مگر ہم اسلام کے نام لیوا خواتین کو یہ حقوق دینے کیلئے تیار نہیں اب روشن خیال سے میں یہ سوال ضرور کرونگا کہ وہ خواتین کے حقوق کے متعلق اسلام اور اسلامی قوانین پر اعتراضات کرنے سے پہلے ان حقوق کا مطالعہ ضرور کرے جو شریعتِ اسلام نے خواتین کیلئے مقرر کئے ہیں یہ تو ہمارا قصور ہے کہ ان حقوق کو ادا نہیں کرتے اس میں بھلا اسلام کا کیا قصور ہے۔

Rizwan Peshawari Logo
Rizwan Peshawari Logo

تحریر : رضوان اللہ پشاوری
rizwan.peshawarii@gmail.com
0313-5920580

Woman Rights
Woman Rights
Share this:
Tags:
Islam life negligence rights wishes women اسلام اللہ حقوق خواتین خواہشات زندگی غفلت
Previous Post بنوں : تحصیل دتہ خیل میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید
Next Post جدا ہو دیں سیاست سے، تو رہ جاتی ہے چنگیزی
Justice

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close