Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سب کا کام تمام کر دو

November 16, 2016 0 1 min read
Bhopal Central Jail
Bhopal Central Jail
Bhopal Central Jail

تحریر: علی عمران شاہین
”سب کو گھیر لو، کوئی بچنا نہیں چاہئے، سب کا کام تمام کر دو، ہم آ ہی رہے ہیں، ایس پی صاحب بھی آنے ہی والے ہیں۔” یہ الفاظ بھارت کی بھوپال سنٹرل جیل سے” فرار” ہونے والے ان آٹھ مسلم نوجوانوں کے قتل کیلئے جاری مہم میں پولیس افسران نے آپس میں بولے جس کی ریکارڈنگ گزشتہ دنوں سننے کو ملی۔31اکتوبر کی شب بھوپال جیل انتظامیہ نے بتایا کہ سٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) سے وابستہ یہ نوجوان بھوپال جیل کے محافظ کو قتل کر کے بھاگ نکلے تھے۔ انہوں نے بھاگنے کیلئے کھانے کے چمچوں، پلیٹوں اور کپڑے کا استعمال کیا۔ ان سے انہوں نے ایک محافظ مار گرایا اور پھر فرار ہوگئے۔ کمال حیرت دیکھئے کہ ”فرار”کے آٹھ گھنٹے بعد جب انہیں مار ڈالا گیا تو وہ جیل سے دس کلومیٹر دور پہاڑی علاقے میں تھے۔ یعنی انہوں نے آٹھ گھنٹوں میں محض دس کلومیٹر کا سفر طے کیا اور سب ایک ساتھ ایک ہی جگہ جمع رہے حتیٰ کہ قتل ہو گئے۔ قتل کے بعد ان نوجوانوں کے غم کے مارے لواحقین اور مسلم قائدین نے احتجاج کیا تو جواباً پولیس نے پینترا بدلا اور کہا کہ ان کے پاس سے چار دیسی ساختہ بندوقیں اور بعض تیز دھار آلے بھی برآمد ہوئے ہیں اور یہ کہ ”سخت مقابلہ” بھی ہوا۔ کیسا سخت مقابلہ ہوا؟ جس میں کسی پولیس اہلکار کو خراش نہیں آئی، البتہ مارے جانے والے نوجوانوں کے سر اور سینے گولیوں سے چھلنی تھے۔ شہید نوجوانوں کے وکیل پرویز عالم نے بتایا کہ انہوں نے ان نوجوانوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی دیکھی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب کے جسم کے کمر سے اوپر کے حصوں میں ہی گولیاں لگی ہیں۔

بھوپال کا علاقہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں واقع ہے جس کے وزیراعلیٰ کا نام شیوراج سنگھ چوہان ہے۔ عین اس وقت جب بھارتی مسلمان اس واقعہ میں غم میں ڈوبے ہوئے تھے، ریاستی وزیراعلیٰ نے بیان داغا کہ ”انہوںنے اندرون ملک سرجیکل سٹرائیک جیسی کارروائی انجام دی ہے۔” اس سے یاد آیا ،لارڈ کرزن نے اپنے دور حکومت میں کہا تھا کہ ہندوستانی جھوٹے ہوتے ہیں، اس پر اکبر الہ آبادی نے فوری جواب دیا تھا: جھوٹے ہیں ہم تو آپ ہیں جھوٹوں کے بادشاہ۔ وہ بادشاہ تو چلے گئے لیکن ان کے جھوٹے چلن کو آج کے بھارتی حکمرانوں نے سینے سے لگا رکھا ہے۔ بھوپال کے اس واقعہ اور وزیراعلیٰ کے بیان نے کم از کم بھارت کے اپنے لوگوں کی زبان سے ایک بار پھر یہ عقدہ کھول دیا کہ ان کی ”سرجیکل سٹرائیک” کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ 29ستمبر 2016ء کو بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے دن کے 12بجے یوں فخر و انبساط کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں داخل ہو کر ایک ”سرجیکل سٹرائیک” کی ہے جس میں انہوں نے لشکرطیبہ کے 35مجاہدین کو شہید کیا ہے اور ان کے تمام فوجی بحفاظت واپس بھی آ گئے ہیں۔ جب ان سے اور ان کے دعوے کی تصدیق کرنے والے ان کے وزیراعظم نریندر مودی سے پوچھا جاتا کہ اس سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت کہاں ہیں؟ تو وہ بغلیں جھانکنے لگتے، ثبوت ہوتا تو دیا جاتا، حتیٰ کہ ”خواجہ دے گواہ ڈڈو” کے طور پر وہی امریکہ جو محض پاکستان دشمنی میں بھارت کے تلوے چاٹتا ہے،۔

Prisoner
Prisoner

وہ بھی بھارتی دعوے کی تصدیق کرنے سے قاصر رہا۔مہینہ بھراٹھانے کے بعد ان بھارتیوں کو برسوں سے جیل میں پڑے مسلمان قیدی یاد آ گئے اور سرجیکل سٹرائیک کو سچ ثابت کرنے کے لئے انہوں نے ان مسلمانوں پر ہاتھ ڈالا ۔بھوپال کی وہ جیل جہاں سے ان قیدیوں کو جو اسی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا کے رہنے والے تھے، نکال کر مارا گیا، اس کے بارے میں کہا گیا کہ انہوں نے بھاگنے کیلئے جن چابیوں کا استعمال کیا وہ تو ٹوتھ برش کے پلاسٹک سے گھڑ کر بنائی گئی تھیں۔ اس جیل کی سکیورٹی 7دائروں پر مشتمل ہے اور جدید سے جدید آلات بھی نصب ہیں لیکن جب بھارت کا ”سرجیکل سٹرائیک” کا ارادہ ہو تو یہ حفاظتی انتظامات مٹی ہو جاتے ہیں، اسی لئے تو قتل میں حصہ لینے والے سپاہیوں کے لئے فوری انعامات کا اعلان کر دیا گیا لیکن جب معاملے پر انگلیاں اٹھیں تو شیوراج چوہان نے کہہ دیا کہ جو کوئی اس معاملے میں چشم دید گواہی دے گا، اسے بھاری انعام ملے گا۔ ”لو! کر لو گل” کیسے چشم دید گواہ اور کون سی گواہی…؟

بھارتی مسلمانوں کو نئی دہلی سرکار کی نگرانی میں ایسے ہی مارا جاتا ہے تو ان کی کوئی شنوائی بھی نہیں ہوتی۔ گزشتہ سال 7اپریل کو اس تنظیم سے وابستہ پانچ نوجوان اس وقت پولیس کی گاڑی میں گولیوں سے چھلنی کر دیا گئے تھے جب انہیں عدالت لے جایا جا رہا تھا۔ قتل کے بعد پولیس نے” انکشاف” کیا کہ مارے جانے والے نوجوان اگرچہ ہتھکڑیوں میں تھے لیکن انہوں نے پھر بھی پولیس سے اسلحہ چھیننے اور انہیں قتل کر کے فرار ہونے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں ڈھیر کرنا پڑا تھا۔

بھارتی ریاست کے ہاتھوں بدترین جبر کا سامنا کرنے والی تنظیم سیمی 25اپریل 1977ء میں علی گڑھ شہر میں قائم ہوئی تھی جس کے بانی سربراہ محمد احمد اللہ صدیقی تھے۔ تنظیم کا مقصد بھارتی مسلمانوں کو مغربی تہذیب و اقدار سے بچا کر اسلامی طرز زندگی کی جانب راغب کرنا تھا۔ اس تنظیم کا ماٹو ”اللہ ہمارا معبود، قرآن ہمارا آئین، محمدۖ ہمارے رہنما، جہاد ہمارا راستہ اور شہادت ہماری آرزو” بنایا گیا۔ 1981ء میں جب فلسطینی رہنما یاسر عرفات نے بھارت کا دورہ کیا تھا تو سیمی نے اس دورے کی مخالفت میں اس کا سیاہ جھنڈوں سے استقبال کیا تھا کہ ان کے بقول یاسر عرفات مغرب کا ایجنٹ تھا، اس لئے انہیں اس کا بھارت آنا قبول نہیں تھا۔ 2001ء میں نائن الیون کے واقعہ کے بعد بھارت نے سب سے پہلے اسی مسلم تنظیم پر پابندی عائد کی۔ پابندی عائد کرنے کی سب سے بڑی وجہ ان کا جہاد کا نام لینا اور خلافت کو اپنا طرز حکومت قرار دینا تھا جو مغرب کو کسی صورت قبول نہیں ہو سکتا تھا۔

Hindus Attack Muslims
Hindus Attack Muslims

اپنے قیام کے بعد بھارت میں مسلمانوں پر جب بھی بھارت میں ظلم و ستم ہوتا تو یہ تنظیم اس کے خلاف تحریک چلانے میں پیش پیش نظر آتی۔ خاص طور پر بابری مسجد کی شہادت کے بعد سیمی نے بھارت کے خلاف زبردست احتجاج کیا تھا اور مسجد کی دوبارہ تعمیر کو اپنا مقصود بنایا تھا۔ یوں بھارتی مسلم نوجوانوں اور طلبہ نے سیمی کو اپنا مرکز نگاہ بنا لیا تو یہ بھارت کی آنکھوں میں کھٹکنے لگی تھی۔ تنظیم پر کالے قانون لگائے گئے۔ اسے عدالتوں سے کچھ رعایت ملتی تو ساتھ ہی اگلا پھندا تیار ہوتا تھا۔ یوں2014ء میں سیمی کو اگلے پانچ سال کے لئے کالعدم قرار دیا گیا تو 18مئی 2014ء کو بھوپال پولیس نے الزام لگایا کہ تنظیم کے چند کارکنان جنہیں جیل سے عدالت پیشی کے لئے لے جایا جا رہا تھانے نعرے لگائے ”طالبان(افغان مجاہدین) زندہ باد’ اب مودی کی باری ہے۔” سوا دو سال بعد ان مسلم نوجوانوں کو جن کے طویل مقدمات اب ختم ہونے والے تھے، گولیوں سے بھون کر ختم کر دیا گیا۔

تاریخ شاہد ہے کہ اس دیس کے ہندوئوں کی اول روز سے روایت ایسی ہی رہی ہے۔ اسی بنیاد پر تو محمد بن قاسم کو سمندر پار سے دیبل کے ساحل پر اترنا پڑا تھا۔ اسی بنیاد پر محمود غزنوی اور شہاب الدین غوری کو بار بار افغانستان چھوڑ کر ہندوستان کے طول و عرض میں مہمات سر کرنی پڑیں۔ اور احمد شاہ ابدالی کو اگر نئی دہلی پر بڑی یلغار کرنا پڑی تو وجہ ہندو مرہٹوں کے کمزور و بے بس مسلمانوں پر مظالم اور دہلی کی مرکزی جامع مسجد کو بتکدے میں بدلنے کا اعلان تھا۔ کشمیر سے بھوپال اور بھارت کے کونے کونے میں مسلمانوں پر ٹوٹتی قیامتیں اہل ایمان کو ایک بار پھر اپنے اسلاف کی تاریخ دُہرانے کی دعوت دے رہی ہیں۔ دیکھئے کہ اب کی بار یہ خوش قسمتی کس مسلمان سالار کے ہاتھ آتی ہے اور وہ ہند کے مسلمانوں نجات دلاتا ہے۔

 Imran Shaheen
Imran Shaheen

تحریر: علی عمران شاہین
برائے رابطہ : 0321-4646375

Share this:
Tags:
escape protesting work احتجاج علی عمران شاہین فرار کام
Waseem Akhtar
Previous Post میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی کے احکامات جاری
Next Post ترک صدر طیب اردوان پاکستان پہنچ گئے
Tayyip Erdogan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close