سب لوگوں کے کام کرتے ہو اک میرا بھی کر دو
اپنے دل کو میرے لیئے گھر کر دو۔۔۔۔۔۔
ہوں وسعتیں اُس میں اتنی، پر کوئی اور نہ ہو۔۔
اپنی آنکھوں کو ، میرے لیئے سمندر کر دو
ڈوب جائو ں ہمیشہ کے لیئے،باقی نہ رہوں
زندگی میری ، میری جان، مختصر کر دو

مسز جمشید خاکوانی
