
ہیوسٹن (جیوڈیسک) امریکی شہر ہیوسٹن میں طاہرالقادری کے ذاتی معالج ڈاکٹر منصور نے بتایا کہ ہائی بلڈ پریشر کے باعث فوری انجیو گرافی نہیں کی جا سکی۔
طاہرالقادری نے کہا کہ کارکن پریشان نہ ہوں وہ جلد صحت یاب ہو کر قوم کے ساتھ ہوں گے۔
نظام بدلنے کی جدوجہد جاری رہے گی اور سیاسی جنگ کو انجام تک پہنچائیں گے وہ دن دور نہیں جب استحصالی نظام کا خاتمہ کر دیں گے۔
طاہرالقادری نے کہا کہ پیر یا منگل کو ڈاکٹر بتائیں گے کہ انجیوگرافی کب ہو گی ۔
