
کراچی (جیوڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکن پرامن احتجاج کر رہے تھے، احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، کارکنوں، رہ نماوں پر تشدد وزیراعلی پنجاب کے کہنے پر ہوا۔
ذرائع سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہاکہ پولیس نے ہمارے کارکنوں اور رہ نماوں پرتشدد کیا، وزیراعلی پنجاب کس قسم کی روایت ڈال رہے ہیں۔ ہمارے کارکنوں، رہ نماوں پر تشدد وزیراعلی پنجاب کے کہنے پر ہوا، مارپیٹ کرنا جمہوریت کی نفی ہے۔
