
ریوڈی جنیرو (جیوڈیسک) برازیل کے انجرڈ فارورڈ نیمارفٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں لائنل میسی کی ارجنٹائن کوسپورٹ کریں گے۔
نیمارکی خواہش ہے کہ ان کے بارسلونا کے ٹیم میٹس لیونل میسی اورہاوئیرمش چرانو فٹبال کا سب سے بڑا انعام جیتیں۔نیماراپنی انجری کے بارے میں بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرانہیں دوسینٹی میٹرنیچی چوٹ لگتی توساری زندگی کیلئے وہیل چیئر پرآجاتے۔ برازیلین ٹیم نے اپنے ملک میں ورلڈ کپ جیتنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن اس میں ناکام رہے، ٹیم سے غلطیاں ہوئیں، ہم اپنا بہترین کھیل پیش نہ کر سکے۔
