
دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2015 ء کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے، علیم ڈار کو ایلیٹ پینل امپائرز میں شامل کر لیا گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے 4 کھلاڑی پہلی بار بطور آفیشلرز شرکت کریں گے۔
جن میں ڈیوڈ بون، دھرماسینا، ماہانامہ اور ریفل شامل ہیں، 25 رکنی آفیشلرز کے دستے میں پانچ میچ ریفریز، 12 مپائرز پر مشتمل ایلیٹ امپائرز پینل اور 8 مپائرز پر مشتمل انٹرنیشنل مپائرز پینل بنایا گیا ہے، علیم ڈار ایلیٹ امپائر پینل میں شامل ہیں۔
