Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

دنیا بھر میں بڑے پیمانوں کے مظاہروں میں یکسانیت

November 11, 2019 0 1 min read
Protests
Protests
Protests

تحریر : قادر خان یوسف زئی

دنیا کے کئی ممالک میں حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کئی دنوں، جب کہ بیشتر ممالک میں کئی ہفتوں سے کئے جارہے ہیں۔ ان عوامی مظاہروں میں شریک لاکھوں افراد جہاں پُر امن ہوتے ہیں تو وہاں پرتشدد مظاہرے بھی رونما ہوجاتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح مشتعل مظاہرین ہنگامہ آرائیوں میں املاک کو نقصان سمیت فورسز کو بھی پتھراؤ کا نشانہ بناتے ہیں۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جسے مہذب دنیا میں جمہوریت کی روایات سے تعبیر کیا جاتا ہے کہ اگر ریاست سے عوام کو شکایات ہیں تو اس کے ازالے کے لئے حکومت کو اپنی پالیسیوں سے عوام مطمئن یا پھر ایسے اقدامات واپس لینا پڑتے ہیں جو عوام کی بے چینی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ زیر سطور چند ایسے اہم ممالک میں جاری مظاہروں کا ایک اجمالی جائزہ پیش کیا جارہا ہے۔ جہاں حکومت و عوام کے درمیان مظاہروں اور چھڑپوں کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے اور فریقین کے درمیان مذاکرات کے باوجود عوام حکومتی اقدامات سے مطمئن نظر نہیں آتے۔

لبنان
لبنان میں گزشتہ کئی دنوں سے مظاہرے کئے جارہے ہیں۔یہ لبنان کی ایک دہائی کے دوران ہونے والے سب سے بڑے مظاہرے تصور کئے جا رہے ہیں۔ لبنان میں احتجاجی مظاہرے کا سبب حکومت کی جانب سے معاشی حوالے سے کچھ ٹیکسوں کا نفاذ تھا۔ لیکن جس اقدام نے لبنانی عوام کو مشتعل کیا وہ حیرت انگیز طور پر واٹس ایپ وائس کال پر لگائے جانے والا ٹیکس تھا، جس کے بعد عوام نے حکومت کے خلاف مظاہروں کا آغاز شروع کردیا۔ لبنان مشرقی وسطی کا ایک اہم عرب ملک ہے۔ مسلم اکثریتی ملک ہونے کے باوجود یہاں مسیحی اثر رسوخ زیادہ ہے۔1932کے بعد سے مردم شماری نہ ہونے کے سبب مسلمانوں کو اقتدار میں زیادہ حصہ نہیں مل پا رہا۔ سیاحتی مقامات کی وجہ سے معروف لبنان کو مشرق وسطی کا پیرس اورسوئٹزر لینڈ بھی کہا جاتا ہے۔اسرائیل نے لبنان پر دو بار حملہ کیا اور عرب سرزمین کے کئی حصوں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ اسرائیل اور لبنان کے تعلقات شروع سے ہی کشیدہ ہیں۔ 16ستمبر1982میں اسرائیلوں نے لبنان کے مارونی مسیحی ملیشیا کے ساتھ مل کر بیروت میں واقع صبر اوشاتیلا میں قائم فلسطینی کیمپ پر حملہ کرکے 5000کے قریب فلسطنیوں کو شہید کردیا تھا۔ یہ ایک بہت بڑا قتل عام تھا جس پر مغرب نے کوئی واویلا نہیں مچایا۔اس وقت لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری ہیں، جو اس وقت بدترین معاشی صورتحال و قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ جب کہ انفراسٹرکچر کی حالت زار خراب ہونے کے سبب عوام میں اشتعال کا لاوا کئی عرصے سے پک رہا تھا،اسے میں سعد حریری کا ایک ایسا اسکنڈل سامنے آیا جس میں کچھ عرصہ قبل ایک ماڈل کو انہوں نے لاکھوں ڈالر تحائف میں دیئے تھے۔ گو کہ اس وقت سعد حریری کا یہ اقدام ان کا ذاتی تھا تاہم لبنانی عوام پر جب مختلف محصولات عاید کئے گئے تو وزیر اعظم کے اسکینڈل سامنے آنے بعدعوام مزیدمشتعل ہوگئے۔ لبنانی حکومت نے عوامی مظاہروں کے بعد لگائے گئے ٹیکس واپس تو لے لئے ہیں لیکن عوام لبنانی ریاست کے اقدامات سے بیزار نظر آتی ہے۔ معاشی اقدامات ناکافی تصور کئے جانے کے سبب وزیر اعظم نے وزرا ء و کابینہ کی تنخواہیں بھی نصف کرنے کا اعلان بھی کیا لیکن ان تمام اعلانات سے لبنانی عوام مطمئن نہیں ہوئے۔ بالاآخرانہوں نے استعفیٰ دے دیا لیکن مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پوری لبنانی حکومت مستعفٰی ہوجائے۔

ہانگ کانگ
ہانگ کانگ بین الاقومی سرمایہ کاری ایک اہم مرکز ہے۔ برطانیہ اور چین کے درمیان ایک معاہدے کے تحت 1997میں ہانگ کانگ کو واپس چین کے حوالے کردیا گیا تھا۔ ہانگ کانگ میں گزشتہ دس ماہ سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ یہ مظاہرے پہلے کافی پُر امن تھے لیکن بتدریج پُرتشدد ہوتے چلے گئے۔ ہانگ کانگ میں احتجاجی مظاہروں کی بنیادی وجہ ایک ایسا مجوزہ قانون تھا جس کے تحت ہانگ کانگ کی انتظامیہ چین کو مطلوب ملزمان کو بیجنگ کے حوالے کرنے کی پابند ہوجاتی۔قانون کے مخالف مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس قانون کا سہارا لے کر چین کے خلاف تنقید کرنے والے کسی بھی شخص کو گرفتار کرکے چین کے حوالے کیا جاسکتا ہے۔ جولائی میں عوامی مظاہروں کی شدت کے سبب ہانگ کانگ کی انتظامیہ نے قانون کو معطل کردیا، لیکن مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت یہ اعلان کرے کہ اس قسم کی قانون سازی کبھی نہیں کی جا ئے گی۔ حکومت نے واضح طور پر ایسا کسی اعلان کرنے سے گریز کیا ہے۔اس کے ساتھ عوامی مظاہروں میں شدت کے ساتھ سیاسی مطالبات بھی بڑھتے چلے گئے، گرفتار مظاہرین کی رہائی، پولیس کے خلاف کاروائی ہانگ کانگ اسمبلی اور سربراہ کے لئے انتخابات کا طریقہ کار اختیارکرنا اور اب مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔چین نے خبردار کیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کو چین سے الگ کرنے کی کوششیں برداشت نہیں کرے گا۔ چین اور ہانگ کانگ ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی قونصل خانے کے باہر ہونے والے مظاہروں سے ثابت ہو گیا کہ ان کے پیچھے غیر ملکی قوتیں کارفرما ہیں۔ حکام نے مظاہرین کو خبردار کیا ہے کہ حکومت کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔چینی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر شی نے کہا کہ ’جو بھی چین کے کسی بھی حصے کو توڑنے کی کوشش کرے گا اس کے جسم کے چیتھڑے اور ہڈیوں کا چورا بنا کر اسے فنا کر دیا جائے گا۔‘

چلی
لاطینی امریکا کے سب سے مستحکم ملک چلی میں پر تشدد مظاہرے جاری ہیں اور وہاں کرفیو بھی نافذ کردیا ہے۔ چلی میں احتجاج کا آغاز سب وے اور بسوں کے کرایوں میں اضافے سے شروع ہوا۔ احتجاج اس قدر بڑھا کہ چلی کے صدر سباسشین پنیر نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے فوج کی مدد حاصل کرنا پڑی۔صدر پنیرا نے صورت حال کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری جنرل جاویئر دیل کمپو کے حوالے کی ہے۔ لاطینی امریکا کے مستحکم ملک میں مہنگائی اور معاشرتی عدم مساوات کے خلاف شہریوں کے پرتشدد مظاہروں کے بعد دارالحکومت سانتیاگو میں عائد رات کے کرفیو میں توسیع کر دی ہے۔ فوج کے سربراہ جنرل جاوئیر اتوریاگا نے کرفیو کے دوران لوگوں کو پرامن اور گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ہنگاموں کے بعد چلی کے دارالحکومت، سانتیاگو میں سڑکوں پر فوج نے گشت شروع کر دیا ہے۔مظاہرین کے احتجاج پر تشدد ہوچکے ہیں اور انہوں نے میٹرو نظام کو بھی نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے میٹرو سسٹم بحال نہیں ہوسکا۔ جلاؤ گھیراؤ کے واقعات و ہنگامہ آرائیوں میں اب تک 15 سے زاید افراد ہلاک و سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔حکومت نے کئی روز سے جاری مظاہروں کے بعد ملک کے غریب طبقے کے لیے معاشی اصلاحات کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ دارلحکومت سانتیاگو میں صدارتی محل سے اپنے خطاب میں صدر سیباستیان پِنییرا نے پینشن بڑھانے، دوائیوں کی قیمتیں کم کرنے اور امیر طبقے پر مزید ٹیکس لگانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات عوام کے جائز مطالبات پورے کرنے کی کوشش ہیں۔تاہم چلی میں جس طرح پرتشدد مظاہرے، ہنگامہ آرائی و جلاؤ گھیراؤ کے واقعات ہوئے ہیں اس سے چلی کی حکومت بُری طرح متاثر ہوئی ہے اور حکومت رٹ قائم کرنے کے لئے ریاستی طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے۔

عراق
امریکی و داعش کے قبضوں نے عراق کی معیشت کو تباہ و برباد کردیا۔ جس کے مضر اثرات عوام میں آنا شروع ہوئے اور عراقی عوام نے حکومت کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پرتشدد مظاہرے کرنا شروع کئے۔ عراقی عوام کو بھی مہنگائی، سرکاری اداروں میں کرپشن، بے روزگاری سمیت عدم مساوات کی شکایات ہیں۔ عراقی عوام نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا گوکہ عراقی حکام نے عوام کے مطالبات حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی لیکن عراقی عوام نے حکومت کی کسی یقین دہانی کو قبول کرنے سے انکار کیا اور کئی ہفتوں سے پُر تشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ عراق تیل کے ذخائر رکھنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے لیکن عراقی عوام یران جنگ، کویت حملہ اور امریکی قبضے کے بعد داعش کے چنگل میں اس طرح الجھی کہ دنیا کی تیل کی ضروریات پورا کرنے والا چوتھا بڑا ملک اپنی عوام کی معاشی مشکلات کو حل کرنے میں مسلسل ناکام چلا آرہا ہے۔ خود کش دھماکوں سمیت فرقہ وارانہ خانہ جنگیوں سے بدحال عراق اس وقت دنیا کے سامنے عبرت کی مثال بنا ہوا ہے کہ قدرتی وسائل سے ملال مال ہونے کے باوجود ثمرات سے اس لئے محروم ہیں کہ وہاں سیاسی افراتفری و انارکی اپنے عروج پر ہے، فرقہ وارنہ خانہ جنگیو ں اور سیاست نے عراق کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے قابل نہیں رکھا۔ بغداد عوامی احتجاجوں کے سبب اس وقت بھی جنگ کا منظر پیش کررہا ہے۔ لیکن عراقی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے تمام دعوؤں و وعدوں کے باوجود ریاستی بد انتظامی کا شکار ہیں۔ عراق میں عوامی مظاہرے جاری ہیں، عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کا کوئی ایسا فارمولا دینے میں ناکام ہے جس سے عراقی عوام کا احتجاج پرسکون ہوجائے۔ عراقی مظاہرین موجودہ حکومت کی ناکامیوں پر ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں، لیکن حکومت مظاہرین کے پُر تشدد احتجاج کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے تاہم طاقت کے استعمال سے مظاہرین کو دبانے کی کوشش کررہی ہے جس سے متعدد افراد جاں بحق و ان گنت زخمی ہوچکے ہیں۔ معاشرتی مسائل سے دوچار عراقی عوام اب بھی احتجاج کررہے ہیں، ان کے احتجاج پُر تشدد ہوچکے ہیں، شائد عالمی طاقتوں کے اس عراقی اکھاڑے میں عوامی مسائل حل ہونے کی توقعات میں کچھ مزید وقت لگے گا کیونکہ امریکی فوجی، شمالی شام سے عراق میں آچکے ہیں، جس کا واضح مطلب یہی ہے کہ عراق اب بھی عالمی طاقتوں کے مفادات کو پورا کرنے کے لئے اپنی عوام کے دیرینہ مسائل کرنے سے قاصر رہے گا۔وزیر ا عظم عادل عبدالمہدی کا کہنا ہے کہ وہ مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرتے ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے پارلیمنٹ سے مدد لینے کا اعلان کیا ہے، لیکن مظاہرین نے وزیر اعظم کے اعلان کو نظر انداز کرتے ہوئے پر تشدد احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔عراق میں بڑی سیاسی قوت سمجھے جانے والے بااثر لیڈر مقتدیٰ الصدر نے وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پارلیمان کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے مظاہرین کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آواز سنی جارہی ہے، روزگار کے نئے مواقع کی تخلیق اور سماجی بہبود کے بارے میں اسکیموں پر غور کیا جائے گا۔۔مقتدی الصدر کے حامی اراکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد بھی حکومت پر دباؤ بڑھا رہی ہے۔ جس پر حکومت طاقت کا استعمال کررہی ہے جس میں کئی درجن افراد جاں بحق و سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔قدرتی وسائل سے مالا مال ملک شدید بے روزگاری، مہنگائی اور سرکاری اداروں میں بدعنوانی کے خلاف عراقی عوام سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔

فرانس
فرانس میں 17 نومبر 2018 میں پیٹرول کی قیمتوں اور خراب اقتصادی حالات کے خلاف ردعمل کے طور پر مظاہرے شروع ہوئے جو بعد ازاں میکرون انتظامیہ کے خلاف مظاہروں میں تبدیل ہو گئے اور کئی ماہ سے جاری ہیں۔پیلی جیکٹ پہنے مظاہرین فرانسسی حکومت کے خلاف مہنگائی اور ماحولیاتی آلودگی کے کنٹرول میں ناکامی سمیت بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے مسلسل کئی ہفتوں سے احتجاج کررہے ہیں۔تاہم احتجاج تیل کی قیمتیں بڑھائے جانے کے سبب شروع ہوئیں۔ اب یہ تحریک فرانس کے شہروں میں بہت نظر آ رہی ہے، لیکن احتجاج میں دیہی علاقوں کو غیر معمولی طور پر متحرک پایا گیا ہے۔ پیلے رنگ کے واسکٹ کو ایک علامت کے طور پر منتخب کیا گیا تھا کیونکہ 2008ء کے بعد سے تمام کمرشل گاڑی چلانے والوں کو قانون کے تحت پیلی رنگ کی جیکٹ پہننا لازمی قرار دیا جا چکا ہے جس کی وجہ سے یہ عکس انداز جیکٹس وسیع پیمانے پر سستے دستیاب ہیں۔ پولیس اور مظاہرین جب بھی آمنے سامنے ہوتے ہیں تو دونوں جانب سے تشدد کا آغاز ہوجاتا ہے۔ مظاہرین پولیس کو نشانہ بناتے ہیں اور پولیس مظاہرین کو گرفتار کرنے کی کوشش میں مصروف نظر آتی ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے وہ گزارہ کرنے سے قاصر ہو گئے ہیں۔ بعض مظاہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کا احتجاج فرانسیسی صدر کے خلاف نہیں بلکہ اس نظام کے خلاف ہے جسے عام آدمی کی مشکلات کا کوئی احساس ہی نہیں۔ مظاہرین نے پولیس کے لاٹھی چارج پر بھی شدید احتجاج کیا اور کہا ہماری تعداد ایک سو افراد سے بھی کم ہوتی ہے مگر پولیس کی بہت بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جو احتجاج کرنے والوں سے زیادتی کرتی ہے۔ پولیس مظاہرین پر گیس پھینکتی ہے جس سے ان کی آنکھیں جلنے لگتی ہیں۔ یہ مظاہرین عام طور پر ہر ہفتے کو احتجاج کے لیے نکلے ہیں۔پیلی جیکٹ تحریک کے مظاہرین نے جی۔ سیون کانفرنس کے انعقاد کے دوران بھی شدید احتجاج کیا تھا۔ پیلی جیکیٹ پہنے احتجاج کرتے مظاہرین عموماََ بنکوں کے سامنے احتجاج کرتے ہیں۔ ان کی تحریک دیگر ممالک میں بھی پھیلی اور مہنگائی کے خلاف احتجاج وسیع و طویل ترین ہوچکا ہے۔ تاہم فرانس کے صدر میکراں نے معاشی اصلاحات کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور مظاہرین کے مطالبات پر کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا۔بیشتر فرانسیسی سیکورٹی اہلکاروں کا خیال ہے کہ پیلی جیکٹ احتجاج کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے جس کا مقصد فرانس کو کمزور کرنا ہے۔پورے فرانس میں جاری پُرتشدد عوامی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جب اپنے چوتھے ہفتے میں داخل ہوا تھاتو فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے خطاب میں اس بات کو تسلیم کیا کہ سڑکوں پر نظر آنے والا غصہ ’گہرا ہے اور کئی زاویوں سے درست بھی۔‘انہوں نے تسلیم کیا کہ، کچھ ایسے ’لوگ ضرور ہیں جن کے درجے کو معاشرے میں پوری طرح سے تسلیم نہیں کیا گیا، دراصل ہم بڑے ہی بزدلانہ انداز میں اس کے عادی ہوچکے تھے، اور اب معاملات دیکھ کر محسوس ہونے لگا ہے کہ جیسے ہم انہیں فراموش کر بیٹھے ہیں۔‘موجودہ صورتحال میں اپنے کردار کی کچھ ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، ’ہوسکتا ہے کہ میں نے آپ کو تاثر دیا ہو کہ میری فکریں اور ترجیحات کچھ اور ہیں۔ مجھے علم ہے کہ آپ میں سے کچھ لوگوں کو میرے لفظوں سے ٹھیس بھی پہنچی ہوگی۔‘

بالا سطور اُن چند ممالک میں مظاہروں کا احوال ہے جہاں لاکھوں عوام مہنگائی، سرکاری اداروں میں کرپشن، بے روزگاری سمیت عدم مساوات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔جہاں عوام تبدیلی حکومت سمیت اپنے مطالبات کے لئے سڑکوں پر نکلتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ٹکراؤ کا سامنا بھی کرتے ہیں۔ مہنگائی، کرپشن اور بے روزگاری کے علاوہ طبقاتی تفریق کی وجہ سے عوام میں ایک انتشار پیدا ہوتا ہے اور اُن جذبات کو احتجاج کی صورت میں ظاہر کرتے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں بھی متعدد معاملات ایسے ہیں جس میں عوام نے حکومتی پالیسیوں سے اختلاف کے لئے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا۔ ماضی میں پر تشدد مظاہروں کی ایک طویل فہرست ہے۔ لبنان، چلی، ہانگ کانگ، عراق، فرانس سمیت جرمنی، برطانیہ، اسپین، بھارت، پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش کئی ایسے ممالک ہیں جہاں عوام کو درپیش مسائل یکساں ہے ان میں مماثلت ہے اور عوام کی اکثریت ارباب اختیار سے استعفیٰ بھی مانگ رہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ترقی پزیر ممالک بالخصوص پاکستان کی عوام اور ارباب اختیار کو دنیا بھر میں ہونے والے مظاہروں سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے کہ عوام کو درپیش مشکلات کا کیا حل ہے۔ عوام کو بھی دیکھنا ہوگا کہ انھوں نے وہ تمام تر ذمے داریاں پوری کی ہیں جو اُن کے ذمے واجب ہیں۔ اگر نان ایشوز پر عوام بغیر سوچے سمجھے احتجاج و مظاہرے کرتے ہیں تو ان کے موقف کو سمجھنا بڑا مشکل ہوجاتا ہے اور پھر ان ممالک کے نظام کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔تاہم جہاں جمہوری معاشرہ مضبوط ہو تو عوام کے نزدیک واٹس ایپ کال یا بس کرائے کے معمولی اضافے پر بھی مظاہرے نوشتہ دیوار بن جاتے ہیں۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
democracy demonstrations government people Qadir Khan Yousafzai World جمہوریت حکومت دنیا عوام مظاہروں
Chaudhry Sarwar
Previous Post آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا: گورنر پنجاب
Next Post ملکی معیشت میں تیزی لانے کیلئے حکومت نے اہم فیصلے کر لیے
Dr. Abdul Hafeez Shaikh

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close