Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بے بس ارب پتی

May 10, 2018 0 1 min read
Arabpati
Arabpati
Arabpati

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

دنیا کی مہنگی ترین جہازی سائز کی نہایت پرکشش سیاہ رنگ کی جیپ روشنیوں میں ڈوبے شہر لاہور کی سڑکوںپر سبک رفتاری سے روا ں دواں تھی ‘رات کا پہلا پہر سڑکو ں پر ٹریفک کا اژدھام تھامیرامیزبان اپنی امارت کے دیومالائی قصے لہک لہک کر سنارہا تھا اُس کی باتوں اور رویے سے لگ رہا تھا کہ اُس کا انگ انگ دولت کے نشے میں جھوم رہا ہے اگر آپ دولت مندوں کی نفسیات کا مطالعہ کریں تو جو چیز سب سے نمایاں نظر آتی ہے وہ احساس برتری اور خود کو خلائی مخلوق سمجھنا اِن کی باتوں اور حرکات و سکنات سے واضح طو ر پر لگتا ہے کہ جیسے یہ دنیا بنائی ہی اِن لوگوں کے لیے ہے ‘دولت کے نشے میں غرق یہ لوگ خود کو خدا کی پسندیدہ ترین قوم سمجھتے ہیں ٹیکس بچانے اور معاشرے میں سخاوت کی شہر ت ماتھے پر لگانے کے لیے انہوں نے بہت سار ے ہسپتال خیرات خانے یتیم خانے اور سکول بنا رکھے ہو تے ہیں ‘اپنی اِس سخاوت یا خدمت خلق کو یہ اشتہار کے طور پر استعمال کر تے ہیں اب میرا میزبان جس کی عمر تقریباً پینتالیس سال کے لگ بھگ تھی اپنی دولت کے معرکے بتانے کے بعد سخاوت کے بازار میں آ گیا تھا۔

جب میںاُس کی دولت سے مرعوب نہ ہوا تو اُس نے اپنے تر کش کاآخری تیر میرے اوپر داغنا شروع کیا اُسے سو فیصد یقین تھا کہ اُس کا یہ وار خالی نہیں جا ئے گا ‘اب اُس نے سخاوت اور خدمت خلق کے قصے سنانے شروع کر دئیے کہ کس طرح اُس کا خاندان غریب پر وری کے تمام ریکارڈ تو ڑ رہا ہے ‘کتنے یتیم لاوارث بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا رہا ہے کتنی یتیم بچیوں کی پڑھائی لکھا ئی کے بعد اُن کی شادیاں اور ہسپتالوں میں کھانے سے ادویات تک وہ خود کو حاتم طائی کا حقیقی جانشین ثابت کر نے پر اُترا ہوا تھا ‘ ساتھ ہی لنگر خانے لوگوں کو فری کھانے کی داستان شروع کر دی آخر میں میرے اوپر سنہری جال پھینکا کہ میں ماڈرن طرز کا یتیم خانہ پلس تعلیمی ادارہ بنا نا چاہتا ہوں جہاں پر یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ انہیں ماڈرن سائنسی بنیادوں پر جدید تعلیم دی جائے گی ‘ذہین بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک اعلیٰ یو نیورسٹیوں میں بھیجا جا ئے گا یہ سب کچھ بتانے کے بعد اُس نے میری آنکھوں میں جھانکتے ہو ئے کہا لیکن سر اِس خواب کو شرمندہ تعبیر کر نے کے لیے مجھے آپ جیسے نیک انسان کی ضرورت ہے۔

اگر اُس نہایت جدید تعلیمی ادارے کی صدارت آپ سنبھال لیں تو میری پریشانی دور ہو جائے گی ‘ میں اعتماد سے بڑی رقم اِس عظیم فلاحی مشن پر لگا سکتا ہوں اسے اُس کے اِس وار کا بخو بی یقین تھا کہ میںجو بے نیازی سے اُس کے ساتھ بیٹھا تھااب بے نیازی کے خو ل کو تو ڑ کر میراثی بن کر اُس کی خو شامد میں لگ جائوں گا ‘ دن رات اُس کی چاکری کروں گا اُس کی مداح سرائی کروں گا اُس کے قصیدے پڑھوں گا اُس کے غلاموں میں ایک اور غلام کا اضافہ ہو جائے گا ۔ لیکن جب میری آنکھوں اور چہرے پر خو شامد کے رنگ نہ آئے تو وہ تھوڑا سا پریشان نظر آنے لگا اب اُس نے اگلا پتہ پھینکا پروفیسر صاحب اِس کام میںآپ کو مکمل آزادی ہو گی کو ئی آپ کو روکنے ٹو کنے والا نہیں ہو گا آپ مکمل با اختیار ہونگے جو مرضی سیا ہی سفیدی کر یں کو ئی آپ کے کام میں دخل اندازی نہیں کر ے گا ‘میرا سپا ٹ اور بے رنگ چہر ہ اُس کو پریشان کر رہا تھا اُس نے بے پناہ دولت کے بل بو تے پر غلاموں کی ایک بڑی فوج اکٹھی کر رکھی تھی اب وہ اپنی غلاموں کی فوج میں مجھے بھر تی کر نے پر تُلا ہواتھا ‘میں نے اپنا مو بائل دیکھنا شروع کر دیا اور لوگوں کے پیغامات کا جواب دینا شروع کر دیا اُس کی طرف دیکھے بغیر کہا میرا مزاج ایسے کاموں کی اجازت نہیں دیتا اور نہ ہی میں اتنا با صلاحیت ہوں کہ اتنے بڑے ادارے کی ذمہ داری نبھا سکوں آپ کسی قابل بندے کو تلاش کریں جو یہ کام احسن طریقے سے کر سکے مجھے معاف کر دیں امیر زادے کو میراجواب اور سپا ٹ لہجہ تو ہین آمیز لگا ‘غصے کا سایہ اُس کے چہرے پر لہرا کر چلا گیا۔

اِس امیر زادے کا باپ کسی پر اسرار بیما ری میں کئی سال سے مبتلا تھا یہ کئی با ر اپنے نوکروں کو میرے پاس بھیج چکا تھا’ ساتھ پیسوں کا لفافہ بھی کہ میں اِس کے دولت کدے پر جاکر اُس کے باپ کا روحا نی علا ج کروں میں نے جب لفافہ لینے سے انکار کیا اور جانے سے بھی انکار کیا تو یہ خو د دو تین بار میرے پاس آیا پھر بھی میں نہ مانا ‘ میرے دوست کا تعلق نکال کر میرے پاس آیا کہ میرا باپ شدید بیما ر ہے چل پھر نہیں سکتا آپ پلیز میرے ساتھ چل کراُسے دیکھ لیں ‘ اُس کی کئی کو ششوں پر بھی میں اِس کے ساتھ نہ گیا تو شاید اِسے اپنی تو ہین کا احساس ہوا آج جب میں دوست کے کہنے پر اِس کے ساتھ جا رہا تھا تو یہ میری قیمت پر قیمت لگا رہا تھا ‘شاید مجھے اپنے غلاموں میں شامل کر کے یہ مجھے سزا یا اپنی تسکین چاہتا تھا ۔ ایسے امیر زادے بڑے تیز ہوتے ہیں اِن کا سب سے کامیاب وار عمرہ یا حج ہو تا ہے جس سے یہ بڑے بڑوں کو ذبح کر ڈالتے ہیں ‘ عمرے یا حج پر جا نا ہر مسلمان کی اولین خوا ہش ہو تی ہے ‘میں نے بڑے بڑوں کو اِس جال میں پھنستے دیکھا ہے یا پھر یہ زکوة کی شکل میں بڑی رقم دیتے ہیں کہ جنا ب آپ یہ رقم مستحق افراد میں تقسیم کر دیں اِس وار سے بھی میں نے کسی کو بچتے نہیں دیکھا۔ چالاک دولت مند اپنے دولت کے سنہری جال میں معاشرے کے تمام با اثر افراد کو قید رکھتے ہیں کسی کو عمرہ حج کسی کا اپریشن کسی کو گاڑی بچوں کی شادی کا اہتما م ‘ گھر انعام میں دے دینا میں نے بڑے بڑے نام نہاد متو کل انسانوں کو اِن میراثیوں کی فوج کی اگلی صف میں دیکھا ہے یہ متوکل چہرو ں پرخو شامد کا ماسک چڑھائے دن رات اِن کی مداح سرائی کر تے ہیں اِن دولت مند انسانوں کو سرکاری افسروں اوربااثر افراد کو خریدنے کے طریقے آتے ہیں ‘اپنے پر آسائش فارم ہا ئوس یہ ایسے ہی کاموں کے لیے استعمال کر تے ہیں جہاں شراب وکباب کااہتمام سر عام کیا جا تا ہے بڑے بڑے سرکاری افسر نشے میں دھت ایسے فارم ہائوسوں پر میراثی بنے نظر آتے ہیں۔

انہی سوچوں میں غرق پتہ ہی نہ چلا جب ہم لاہور کے مہنگے ترین علاقے کے محل نما بنگلے میں داخل ہو ئے ‘بڑا جہازی گیٹ غلاموں کی وردیاں وسیع و عریض لان پھل دار ‘پھول دار پودے ‘ریشمی گھاس کے فرش ‘دولت مندی بارش کی طرح بنگلے کے درو دیوار سے ٹپک رہی تھی گا ڑی سے اُتر کر ہم آگے بڑھے غلام بادشاہ سلامت کی طرف عقیدت کے بت بنے نظر آئے آخر ہم تہہ خانے کی طرف بڑھے جہاں پر والد صاحب لیٹے تھے ہمیں آتا دیکھ کروالد صاحب کو ملازمین نے اٹھا کر بٹھا دیا با پ اٹھ تو گیا لیکن حیران کن با ت یہ تھی کہ وہ چھت کی طرف مسلسل دیکھے جارہا تھا میں حیران پاس جا کر کھڑا ہو گیا وہ مسلسل اکڑی گر دن کے ساتھ چھت کی طرف دیکھ رہا تھا اُس نے لکھا ہوا کاغذ میری طرف بڑھا یا جس پر لکھا تھا میری گردن کے پچھلے پٹھے اکڑ چکے ہیں اب میں سامنے نہیں دیکھ سکتا میں دنیا جہاں کی لیبارٹریاں ہسپتال اورڈاکٹروں کے چکر لگا چکا ہوں ‘میری گر دن نیچے نہیں آتی لوہے کا شکنجہ ہے جو میری کمر گر دن پر چڑھا دیا جا تا ہے سکریو دبانے سے وقتی طو رپر گردن سامنے آتی ہے شکنجہ اٹھاتے ہی گردن پھر آسمان کی طرف ہوجاتی ہے’ میں سامنے اوردائیں بائیں نہیں دیکھ سکتا میری زبان بھی اکڑی ہو ئی ہے نہ میں بو ل سکتا ہوں نہ ہی گردن ہلا سکتا ہوں ‘میں دولت کے نشے میں دھت غریبوں پر تھوک دیا کر تا تھا ‘ٹھو کروں سے ما رتا تھا گالیاں دیتا تھا ‘ایک دن ایک بے گنا ہ کو جب خوب ذلیل کیا تو اُسے کہا میرے سامنے گردن جھکاکر کھڑے ہو جا ئو اُس نے گردن جھکا ئی ہو ئی تھی لیکن میری طرف دیکھا تو میں نے غصے سے پاگل ہو کر اُس کی گردن تو ڑ دی وہ چند دن بیما ر رہ کر مر گیا اُس کے گھر والوں کو میں نے پیسے دے دیئے لیکن ایک دن سو کر اٹھا تو میری گردن اکڑ چکی تھی مجھے غریب کی آہ لگ چکی تھی ‘پرو فیسر صاحب نو ٹوں کی بو ریا ں بھر کر لے جائیں لیکن میری گردن کو صرف سیدھا کر دیں ‘نو کر زبردستی اُس کی گردن سیدھی کر تے لیکن گردن سپرنگ کی طرح آسمان کی طرف ہو جاتی اُس کی معافی کا دروازہ بند ہو چکا تھا اُ سکا بیٹا میری طرف دیکھ رہا تھا میں نے اُ سکی آنکھوں میں دیکھا اور کہا حقیقی معنوں میں غریب پر وری کرو تو شائد خدا کو تم اور تمہا رے والد پر رحم آئے میں نے رحم بھری نظروں سے بے بس ارب پتی کو دیکھا اور واپس آ گیا۔

Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Tags:
Poor wealthy World تعلیمی ادارے دنیا دولت غریب مہنگی
Nawaz Sharif
Previous Post نیب بہت سے معاملات پر اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے، نواز شریف
Next Post چیف جسٹس کے نام خط
Chief Justice of Pakistan Saqib Nisar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close