
لاہور (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کاروبار کے دوران چوہتر ڈالر فی بیرل سے کم پر آ گئی۔
جو مئی دو ہزار دس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی کم ترین قیمت ہے۔ نیویارک کی منڈی میں کاروبار کے دوران خام تیل کی قیمت پچیس سینٹ کمی سے تہتر ڈالر چوراسی سینٹ فی بیرل پر آ گئی ہے۔
