Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پاکستان میں فسادات کی غیر ملکی سازش

August 31, 2014 0 1 min read
Riots in Pakistan
Pakistan Awami Tehreek
Pakistan Awami Tehreek

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے اسلام آباد دیے جانے والے دھرنوں کے دوران سڑکوں پر ناچ گانوں اور طوفان بدتمیزی برپا کئے جانے سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی توہورہی تھی لیکن اب پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہائوس اور ایوان صدر پر دھاوا بولنے سے اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی گئی ہیں۔امریکہ، یورپ اور ان کے دیگر اتحادی افغانستان میں بدترین شکست کے بعد پاکستان کو مصر، الجزائر اور بیروت بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ ان کی پوری کوشش ہے کہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیکر حاصل کیا ایٹمی پاکستان کسی طرح مضبو ط و مستحکم نہ ہو سکے ا س کے لئے ماضی میں وہ بہت کھیل کھیلتے رہے۔ ڈرون حملے کئے گئے اور پھر اس کے ردعمل میں خودکش حملے پروان چڑھائے گئے۔

فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کروائی کی گئی۔ علیحدگی کی تحریکوں،ٹارگٹ کلنگ ، دہشت گردی اور تخریب کاری کو فروغ دیا گیا تاہم پاک فوج، پاکستانی عوام اور قومی سلامتی سے متعلقہ اداروں کے بے پناہ قربانیاں دینے کے بعد یہ سلسلہ کچھ تھما تھا کہ دشمنان اسلام نے پرامن پاکستان کو ایک نئی جنگ کی آگ میں دھکیل دیا ہے۔عورتوں ، بچوں، بوڑھوں اور جوانوں کو پولیس سے دست و گریبان کر کے شہادت کے متلاشی قائدین خود بلٹ پروف گاڑی اور کنٹینر میں چھپے بیٹھے ہیں کہ ان کے کارکنان پر چلنے والے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیوں میں سے کوئی ان کے قریب سے نہ گزر جائے۔

وہ جذباتی تقریریں اور جرأت و بہادری دکھانا سب کچھ آنسو گیس کے دھویں میں غائب ہو چکا ہے۔ایسی سیاست ،بہادری اور مردانگی کو کیا کہا جائے کہ بلٹ پروف گاڑی اور کنٹینر کی حفاظت پر بیٹیوں اور مائوں ، بہنوں کو لگا رکھا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچ جائے۔دھرنوں کے قائدین اپنی تقریروں کے دوران کفار کے خلاف جہاد کی فضیلت والی حدیثیں سناکراپنے مارچ اور دھرنوںکو بھی جہاد سے تشبیہہ دیکر لوگوں کے جذبات بھڑکاتے رہے لیکن قوم سوال کرتی ہے کہ یہ کیسا جہاد ہے کہ وہ خود تو بلٹ پروف گاڑی و کنٹینر میں بیٹھے ہیں اور عوام الناس بے چارے گولیاں اور آنسو گیس کے شیل کھارہے ہیں۔ایسی صورتحال میں تو یہی کہاجاسکتا ہے کہ ” دل تو کرتا ہے شہید ہوجائوں مگر’ سنا ہے کہ وہ جان سے مار دیتے ہیں۔

بہرحال بلٹ پروف گاڑی اور کنٹینر سے کمان کرتے ہوئے دونوں قائدین پانچ سو سے زائد افراد زخمی کروا چکے ہیں’ بیسیوں کو گرفتار کیاجاچکا جبکہ دوتین اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ علامہ طاہر القادری اور عمران خاں کی جانب سے اپنے کارکنان کے پرامن رہنے کے بہت دعوے کئے گئے اور شور مچایاجاتا رہا کہ ان کے کارکنان کسی قسم کا انتشار نہیں چاہتے لیکن پولیس سے مارپیٹ کے دوران جس طرح وہ آنسو گیس کے شیل اٹھا کر واپس پولیس کی جانب پھینکتے رہے اور چہروں پر ماسک چڑھا کر ڈنڈے چلاتے رہے اس سے صاف طور پر ظاہر ہوتا تھا کہ انہیں اس حوالہ سے خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعظم ہائوس سمیت دیگر حساس عمارتوں کی جانب جانے والے راستوں پر کنٹینر لگا کر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفرتی تعینات کی گئی تھی تاہم مظاہرین کی بڑی تعداد نے وزیر اعظم ہائوس، پارلیمنٹ اور ایوان صدر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر پولیس، رینجرز اور ایف سی کے اہلکاروںنے انہیں روکا تو انقلاب کے متوالوںاور نیا پاکستان بنانے والوں نے باقاعدہ جنگ شروع کر دی۔پولیس کی طرف سے انہیں منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں تو مظاہرین بھی خوب پتھرائو کر کے اپنے اور اپنے قائدین کیلئے ثواب کماتے رہے۔

مظاہرین کی کثیر تعداد نے ریڈ زون میں پاکستان کی تاریخ کی بدترین ہنگامہ آرائی کی اور وہاں موجود درختوں، پولیس و رینجرز کی گاڑیوں کو آگ لگاتے رہے۔ مشتعل مظاہرین پارلیمنٹ ہائوس کا جنگلہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے، کیبنٹ ڈویژن اور پی ٹی وی کے ہیڈ کوارٹر کے داخلے دروازے توڑ دیے گئے۔ مظاہرین پارلیمنٹ ہائوس کے اندر تک جانا چاہتے تھے مگر پاک فوج کے جوانوں کی گنیں دیکھ کر وہیں پر احتجاج کیلئے بیٹھ گئے۔ اس وقت جتنے قائدین اسلام آباد میں دھرنوں کی قیادت کر رہے ہیں ان میں سے کسی کے اپنے بچے یا عورتیں وہاںموجود نہیں ہیں۔پاکستان کو پوری دنیا میں ایک تماشا بنا کے رکھ دیا گیا ہے۔

Riots in Pakistan
Riots in Pakistan

ان دھرنوں کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ ملک کو سینکڑوں ارب کا نقصان ہوا۔ سٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی، ڈالر دوبارہ ایک سو روپے سے اوپر چلا گیا۔مالدیپ اور سری لنکا کے صدور پاکستان کا دورہ ملتوی کر چکے ہیں ۔ اب چین کے صدر نے پاکستان کا انتہائی اہم دورہ کرنا ہے جس میں بجلی سمیت دیگر کئی معاہدے طے پانا ہیں لیکن حالات سخت خراب ہونے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ بھی چند دن کیلئے موخر کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ یہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ اور پاکستان دشمنوں کو خوش کرنے والی ہے۔

ملکی ترقی کے دشمن ممالک کسی طور نہیں چاہتے کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مستحکم ہو سکیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں سیاست کے نام پر ان دنوں جو کھیل کھیلا جارہا ہے یہ انہی سازشوں کا حصہ ہے۔ پاکستانی سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اسلام و پاکستان دشمنوں کی آلہ کار نہ بنیں اور حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ طاقت کے استعمال کی بجائے مذاکرات سے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے۔ ماڈل ٹائون میں حکومت پنجاب کی طرف سے رکاوٹیں ہٹانے کی کوششوںمیں جو ہنگامہ آرائی ہوئی اور دس بارہ لوگ مارے گئے وہ غلطی حکمرانوں کے گلے کا پھندہ بن چکی ہے۔

اسی سے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کو جواز ملااور بیرونی قوتوں کو بھی اپنے مذموم مقاصدحاصل کرنے کیلئے درپردہ کھیل کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ اگر جان بوجھ کر ماڈل ٹائون واقعہ کی یہ مصیبت اپنے گلے میں نہ ڈالی جاتی تو قطعی طور پر آج یہ حالات نہ ہوتے بہر حال اس وقت جو صورتحال ہے حکومت پاکستان کو کسی قسم کی کمزوری نہیں دکھانی چاہیے۔ اسلام آبادپر لشکر کشی کر کے حکومتیں تبدیل کرنے کی ریت چل پڑی تو پھر یہ سلسلہ رک نہیں سکے گا۔ آئے دن کوئی نہ کوئی سیاسی پارٹی دس بیس ہزار بندے لیکر اسلام آباد آجایا کرے گی اور دس پندرہ لاشیں گرا کر حکومت تبدیل کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔

علامہ طاہر القادری اور عمران خاں نے تشدد کی سیاست کا ایک نیا بیج ملک میں بود یا ہے جس کے خطرناک نتائج آنے والے دنوں میں بھی بھگتنا پڑیں گے۔ پی ٹی آئی، پی اے ٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں کی طرف سے ملک بھر میں مظاہرے شروع کر دیے گئے ہیں۔ کراچی میں ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جگہ جگہ پولیس اور مذکورہ جماعتوں کے کارکنان کے مابین جھڑپیں جاری ہیں اور یہ سلسلہ فی الحال ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی جماعتیں اور حکومت دونوں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اورانا پرستی کے خول سے باہر نکل کر ملک کیلئے سوچیں۔

Pakistan
Pakistan

دنیا بھر کی کافر قوتیں اس وقت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔اگر ہم اسے مضبوط اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں تو ملک میں اتحادویکجہتی کاماحول پیدا کرنا چاہیے نا کہ آپس کے لڑائی جھگڑوںمیں اپنے ہی بھائیوں کا قتل عام اور قومی املاک کو تباہ کرنے کا سلسلہ ختم کیاجاسکے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کہ وہ اس ملک کی حفاظت کرے اور دشمنان اسلام کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

تحریر: مصعب حبیب

Share this:
Tags:
forces instability pakistan prosperous strong suffering time World پاکستان خوشحال دنیا دوچار عدم استحکام قوتیں کافر مضبوط وقت
Rice
Previous Post چاول اچھی نیند کے لئے معاون ثابت ہو سکتے ہیں،جاپانی تحقیق
Next Post داعش کے خلاف عالمی اتحاد کی ضرورت ہے : جان کیری
John Kerry

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close