
ڈھاکا (جیوڈیسک) آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم غیر ملکی ایرلائن کی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی ڈھاکہ پہنچی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں اپنی مہم کا آغاز 21 مارچ کو روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ کے ساتھ کرے گی۔ اس سے قبل قومی ٹیم 17 مارچ کو نیوزی لینڈ اور 19 مارچ کو جنوبی افریقا کیخلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
