
ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ رانڈ میں پاکستان نے روس کو تین صفر سے شکست دیدی. فرانس کے شہر Mulhouse میں جاری سکواش ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ رانڈ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری ہے
۔ پول سی کے میچ میں فرحان زمان نے روس کے (Aleksander Shilov) کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی۔ دوسرے میچ میں پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال نے روسی حریف (Valery Litvinko) کے خلاف کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں بھی قومی کھلاڑی محمد ثاقب یوسف نے (Dmitri Grishanin) کو مات دیکر فتوحات کی تعداد تین صفر کی۔
