Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

تیسری عالمی جنگ پانی پر ہو گی

April 20, 2016 0 1 min read
India Pakistan War
India Pakistan War
India Pakistan War

تحریر : اصغر علی جاوید کامریڈ
خالق کائنات نے سب سے پہلے آسمان سے پانی اتارا اور پانی پہ حاکمیت قائم کی ۔ چونکہ پانی سے ہی زندگی کی ابتدا ہوئی اور ہر ایک زندہ چیز کو پانی سے پیدا کیا گیا ۔ جہاں پانی نہ رہا وہ آبادیاں وہ شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے ۔ چونکہ پانی کے بغیر زندگی کا یہ نظام کسی صورت میںقائم نہیں رہ سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ خالق ِکائنات نے ایک حکم کے تحت تما م دریائوں اور ندی نالوں کو انسا ن کے تابع بنادیا اور جن کوجہاں مملکت کا نظام چلانے کی ذمہ داری سونپی جائے اُن پہ یہ ضرض عائد ہے کہ وہ آخری کونوں تک پانی کی ترسیل یقینی بنائے ۔ لیکن بعض بھٹکے ہونے انسان قانونِ فطرت کے برعکس خالق ِکائنات کے اس ابدی نظام کو تباہ کر رہے ہیں ۔ اگر چہ ان غیر قانونی انسانی سرگرمیوں کو ہنگامی بنیا د پہ نہ روکا گیا تو یہ قبیح عمل دنیا کی تباہی کا سبب بن سکتاہے۔

سیارہ مریخ پہ ہونے والی جدید تحقیق کے بعد امریکی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ وہاں کسی دور میں پانی کی موجودگی کے آثار ملے ہیں۔ اس سے ظا ہر ہوتاہے کہ وہاں کسی دور میں پانی موجودتھا۔ اگر کسی زمانے میں وہاںپانی رہاہے تو زندگی بھی ہوگی ۔لیکن پانی ختم ہوتے ہی یہ زندگی موت کا شکار ہوکر نیست و نابو د ہوگئی ۔ آج دنیا بھر کے سائنسدان یہ واضح طورپر کہہ رہے ہیں کہ اگرچہ ہم نے توجہ نہ دی تو ہمارا حال بھی مریخ جیسا ہی ہوگا ۔اگریہاں پانی ختم ہوجائے گا تو زندہ رہنا محال ہوجائے گا ۔ ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ وقت آنے والا ہے پانی تیل سے بھی مہنگا ہوجائے گا تاکہ انسان نے تیل کے کئی متبادل تلاش کر لیے ہیں۔لیکن پانی کا کوئی متبادل نہیں۔

پوری دنیا پانی کی کمی کا یہ مسئلہ حل کرنے میں کوشاں ہے ۔2ارب 80کروڑ انسان پانی کی شدید قلت کا شکا رہیں ۔ اکثر ممالک نے اپنے اپنے قوانین میں پانی کو قیمتی سرمایہ قرار دے دیا ہے ۔ اس ضمن میں اقوام ِمتحدہ کی جنرل اسمبلی کے منعقدہ اجلاس 22مارچ 1992ء کو ایک متفقہ قرار داد کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہر سال 22مارچ کو پانی کا عالمی دن منایا جائے ۔ جس کے تحت 1993ء میں پہلی بار 22مارچ کو پانی کا عالمی دن منایا گیا اور بااتفاق رائے یہ فیصلہ طے پایا گیا کہ ہرسال دنیا بھر میں پانی کی اہمیت و افادیت پانی کے وسائل کی ترقی او رذخیرہ کرنے کی ضرورت کے بارے تحریری لٹریچر ، دستاویزی فلموں ، گول میز کا نفرنس او ر سیمنارز منعقد کیئے جائیں گے ۔ تاکہ لوگوں کا شعور اجاگر کیا جاسکے ۔ اقوام ِمتحدہ نے پانی کے انتظام و انصرام کے متعلق باقاعدہ ایک روڈ میپ دے دیاہے۔

Pakistan
Pakistan

اگرچہ پاکستان میںپانی کا مسئلہ زندگی اور موت کی حیثیت اختیارکرچکاہے ۔ یہاںماضی کے حکومتوں نے ہی اس انتہائی اہم اور سنگین مسئلہ کے طرف قطعاً کوئی توجہ نہیں دی ۔ موجودہ حکومت ورلڈ سپیشل تھیوری کے تحت قائم ہوئی ہے ۔گذشہ سال سینٹ کے اجلاس میں یہ واضح کردیاگیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ سے 30کھرب روپے لے کر امریکی ایجنڈا آگے بڑھایا ہے ۔جس کے تحت مستقبل میں ایسے حالات پیدا کردیئے جائیں گے کہ پاکستان بجلی کے ساتھ پانی ہی بھارت سے حاصل کرنے پر مجبور ہوجائے گا ۔ حالانکہ چین کی ایک سرکاری پاور کمپنی نے پاکستان میں ہائیڈروالیکٹرک پاور پراجیکٹس میں50ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے ۔ یہ رقم پاک چین اقتصادی راہداری کے 46ارب ڈالر کے منصوبے سے ہی بڑھ کر ہے ۔اس پیشکش کی منظوری کے بعد چین دریائے سندھ پر 40ہزار میگاواٹ بجلی پید ا کرنے کا منصوبہ شروع کردے گا ۔ جبکہ پاکستان میں دریائوں پرایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیداکرنے کے مواقع موجودہیں ۔جیساکہ 59ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے مقامات کی نشاندہی بھی کی جاچکی ہے۔

اگرچہ فی الفور یہ منصوبے شروع کردیئے جائیں تو بھارت اپنی حدود میں پاکستان کے دریائوں پر ڈیم بنانے کا جواز کھو بیٹھے گا۔ دنیا کے نامور آبی ماہرین اور بھارتی انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز نے یہ تصدیق کردی ہے کہ بھارت 2020ء تک پاکستان کی طرف بہنے والے دریائوںکا پانی مکمل طورپر اپنی حدود میں بند کرسکتاہے ۔ ایک عالمی این جی او نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت2017ء تک پاکستان کے دریائوں پر 58ہزار 573میگاواٹ کے 146آبی منصوبے مکمل کرلے گا ۔ یہ واضح حقیقت ہے کہ بھارت ابتدا سے سندھ طا س معاہد ہ کی غلط تشریح کرتے ہوئے جنگی بنیاد پر کشمیر اور کارگل کی جانب سے پاکستان کی طرف بہنے والے باقی ماندہ دریائوں چناب ، جہلم سندھ اور ان کے معاون ندی نالوں پر غیر قانونی ڈیم بنانے ، بیراج تعمیر کرنے اور بڑی بڑی نہریں نکال کر ان دریائوںکو اپنے دریائوں کے ساتھ لنک کرنے کے متعلق ایک ہائی میگاواٹر پلان پر کام کررہا ہے۔ جس کی تکمیل کے بعد بھارت ان دریائوں کا رخ شمال سے جنوب کی طرف موڑنے کی مکمل صلاحیت حاصل کرلے گا ۔ اور جب ان دریائوں کا پانی مکمل طورپر بھارت کے ہاتھ میںآجائیگا تو ایٹمی صلاحیت کے باوجود ہمیں بھارت کی تھانیداری قبول کرنا پڑے گی۔

اس ضمن میں پاکستان کے 20کروڑ انسانوں کی آزادی اور زندگی کا سب سے بڑا اور انتہائی اہم مسئلہ دریائوں کا پانی ہے ۔ عالمی حالات سے باخبر مبصرین نے کئی بار پاکستان کو انتباہ کیا ہے کہ پاکستان آبی وسائل کے دفاع کی طرف توجہ دے ۔ آج سے 20سال قبل یہ مسئلہ ہنگامی بنیاد پرحل طلب تھا ۔لیکن ماضی کی حکومتوں نے اس انتہائی اہم اور سنگین مسئلہ کو التواء میں ڈال کر ملک وقوم کے ساتھ غداری کی ہے ۔ آج ایک دن کی تاخیر ہی قومی خودکشی کے مترادف ہوگی ۔ ملک بچاناہے تو ابھی اور اسی وقت پانی کا یہ مسئلہ آئین میں ملک کا حساس ترین معاملہ قرار دے دیا جائے چونکہ جس طرح کسی دور میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا حصول پاکستان کیلئے اشد ضروری تھا ۔ آج قومی آبی وسائل کا دفاع اس سے بھی کہیں زیادہ ضروری ہوچکاہے۔

Sindh Taas Agreement
Sindh Taas Agreement

اب جس طرح بھارت اپنی جغرافیائی اہمیت اور اپ سٹریم پر ہونے کے باعث سندھ طاس معاہدہ کو بلڈوز کرتے ہوئے پاکستان کے دریائوں کو اپنی حدودمیں بند کرنے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔اگرچہ عالمی عدالت انصاف میں یہ مسئلہ اٹھایاجائے تو بھارت زیر تعمیر غیر قانونی ڈیموں پر موجود تعمیراتی سامان اور مشینری اڑا کر دہلی بھاگ جائے گا۔ لیکن اب تک بھارت جو ڈیمز تعمیر کرچکا ہے یا 80فیصد تعمیر مکمل ہونے کے قریب ہے اس سے پاکستان اپنے حصہ کے 55فیصد سے محروم ہوجائے گا ۔یہ سب کچھ ریکارڈ پر موجود ہے کہ وہ 28سال سے اس کوشش اور جدوجہد میں ہیں کہ پاکستان کی زندگی کا یہ انتہائی اہم مسئلہ قومی دھارے پر لایا جائے لیکن اب ہماری اس کوشش پر ہی قدغن لگا دیا گیا ہے اور ایک خفیہ ہاتھ ہمہ وقت ان کے تعاقب میں کسی وقت ہی کوئی حادثہ پیش آسکتاہے ۔ چونکہ بھارت جس رفتار سے پاکستان کی طرف بہنے والے دریائوں چناب ، جہلم ، سندھ اور ان کے معاون ندی نالوں کو اپنی حدود میں بند کررہاہے ۔یہ پاکستان کا وجود ختم کرنے کے لیے ایک عالمی سازش ہے ۔ بھارت کی اس آبی جارحیت کے خلاف ان کی جدوجہد سے عالمی سطح پر بھارت کا امیج بری طرح متاثر ہوا ہے۔

جب ان کی میڈیا مہم سے غیر قانونی بھارتی ڈیموں کا سکینڈل منظر عام پر آیا تو بھارت کے اندر کھلبلی مچ گئی ۔ عالمی مبصرین اور وہاں کے دانشور شہریوں اور انسان دوست تنظیموں نے واضح کہا ہے کہ عالمی امن عامہ کے خلاف یہودی لابی کی ایک گھنا ئونی سازش ہے ۔ بھارت نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ دبئی بینکوں سے بھاری رقم لے کر ایسا کرنے کی خود اجازت دے رہے ہیں ۔ عالمی میڈیا کے حوالہ سے یہ بھی معلوم ہوتاہے کہ بھارت اس سلسلے میں اندرونی رائے عامہ ہموار کرنے کے لیے پانی کے نام سے ایک فلم ریلیز کررہاہے ۔ جس میں پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیاہے کہ آنے والے وقتوں میں پانی کس قدر قیمتی ہوجائے گا ۔ اس محاذ پر ہی وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انٹرسنیشنل لاء کے تحت ان دریائوں پر پہلا ابدی حق پاکستان کا ہے ۔ دنیا کا کوئی معاہد ہ اور قانونی زندگی بچانے کے لیے پانی اور آکسیجن ہرگز نہیں روک سکتا۔ انسانی آبادیوں کی طرف جانے والا پانی روکنا زندگی ختم کرنے کا عمل اور عمداً انسانی قتل ہے ۔ قیام پاکستان کے موقع پر قائداعظم محمد علی جناح، وائسرائے ہند لا رڈ امائونٹ بیٹن اور جواہر لال نہرو کے مابین یہ طے پایا گیا تھاکہ دریائوں کے نظام میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

انٹرنیشنل لاء کے تحت جس طر ح دریا بہہ رہے ہیں اسی طر ح بہتے رہیں گے ۔ خواہ ہیڈورکس ملک میں واقع ہوںگے۔ چونکہ بہتے دریائوں کو کسی صورت میں بند نہیں کیا جاسکتا ۔ نہ ان کا رخ موڑا جاسکتاہے ۔ اس طرح 28جولائی 1947ء کو لاہور سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس کے بعد پاکستان اور بھارتی وفد کے مابین گپ شپ چل رہی تھی تواس موقع پر سردار شوکت حیات ٹوانہ نے بھارتی وفد کے سربراہ سردار سورن سنگھ کو کہا ہے کہ سردار جی تسی ساڈا پانی تے بند نہیں کردیو گے تو سورن سنگھ نے کہا کہ کی گل کردے او بھلاکدی کسی نے بھراواں دا پانی وی بند کیتا۔چونکہ ہر اجلاس ہر موقع پر پانی کی تقسیم کے حوالہ سے اس نقطہ پر اتفاق کیا گیا تھاکہ دریائوں کا پانی جس طرح استعمال ہورہا ہے ۔ پانی کا یہ انتظام اس طرح قائم رہے گا۔ جیساکہ پاکستان اور بھارت کے مابین مستقبل کے تنازعات طے کرنے کیلئے جوٹربیونل تشکیل دیا گیا تھا اس کی مدت 31مارچ 1948ء مقر رتھی ۔یہ ٹربیونل 8ماہ قائم رہا۔ لیکن پانی کی تقسیم کے متعلق اس ٹربیونل میں کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔

Flood
Flood

پاکستان کی تقسیم کمیٹی کے رکن سردار شوکت حیات ٹوانہ نے صرف ایک ریفرنس دائر کیا۔لیکن وہ بھی پانی کی تقسیم کے متعلق نہ تھا ۔بھارت نے 5ریفرنس دائر کیے وہ بھی پانی کے حوالہ سے نہ تھے ۔ چونکہ وائسرائے ہند لارڈمائونٹ بیٹن پہلے ہی یہ واضح کر دیا تھاباراسلونا کنونشن 1921ء کیء مطا بق کسی بھی ملک کو ایسے دریائوں کا پانی روکنے یا پانی کا رخ تبدیل کرنے کا قطعی کوئی حق حاصل نہیں جوکسی ملک کی سرحد عبور کرکے دوسرے ملک میں داخل ہوجاتے ہیں ۔ بھارت ہی با راسلو نا کنونشن کا باقائدہ رکن تھا ۔جیساکہ 250دریا ایسے ہیں جو ایک سے زائد ممالک کے تصرف میں ہیں ۔ دنیا کے چالیس فیصد لوگ پڑوسی ممالک سے بہ کر آنے والے پانی سے اپنی زندگی سیراب کررہے ہیں ۔ بار اسلو نا کنونشن کے تحت کسی ملک کو ان دریائوں کا پانی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ۔ جب تک اس کے پڑوسی ملک کی زمینیں سیراب نہ ہوسکیں ۔ یہ بھارت کی عالمی بدعہدی بین الاقومی قوانین اور عالمی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے کہ یکم اپریل 1948 ء کو بھارت نے مادھو پور ہیڈورکس سے پاکستان کا پانی بند کر دیا ۔ جس سے دو بڑی نہریں اپر باری دو آب اور دیپال پور کینال کے ساتھ گیا رہ چھوٹی چھوٹی نہریں بھی بند کردی گئیں ۔ جن سے پاکستان کی لاکھوں ایکڑ آراضی سیراب ہوتی تھی۔

یکایک پانی کی بندش سے یہاں ایک دوسرا کربلا برپا ہوگیا ۔ ہنگامی بنیاد پر سفارتی کوششوں اور اقوام ِمتحدہ کی مداخلت سے 4مئی 1948ء کو دونوں ممالک کے مابین ایک مشترکہ بیان تحریر کیاگیا ۔ جس میں یہ طے پایا گیا تھا نئے نظام کی تشکیل بھارت پاکستان کا پانی ہرگز نہیں روکے گا ۔ چونکہ بھارت اوپر کی سطح پر ہے ۔ بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی رو سے پاکستان کی طرف بہنے والے مشرقی اور مغربی دریائوں پر پاکستان کا ابدی حق ہے ۔ لیکن اس دور میں ہی پاکستان کے قائدین آپس میں اقتدار کی جنگ میں مگن رہے۔

بھارت نے ڈرا مائی اورچالاکی کے انداز میں 10مئی 1950ء کو یہ مشترکہ بیان معائد ہ کے طور پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے پیش کردیا ۔ حکومت پاکستان نے تصدیق نامہ کیساتھ سیکرٹری جنرل کو واضح کیا کہ یہ مشترکہ بیان ہے ،معاہدہ نہیں ۔ چنانچہ ایک عارضی بیان کو معاہد ہ میں تبدیل کردینے کی صورت میں ابہام پید ا ہوگیا ۔ بھارت کے یہی رویے سے تنگ آکر پاکستان نے عالمی عدالت انصاف سے رجو ع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لیکن امریکہ بیچ میں آگیا ۔ اس نے حکومت پاکستان کو مجبور کر دیا کہ یہ معاملہ ورلڈ بینک کے سپر د کردیاجائے۔

World Bank
World Bank

ورلڈ بینک کے دبائو میں آکر ایک کربناک صورت حال کے پیش نظر 19ستمبر 1960ء کو سندھ طاس تسلیم کرنا پڑا ۔اگرچہ پاکستان میںاس سلسلے میں عالمی عدالت انصاف میں جاتاتو مشرقی دریائوں ستلج ، بیاس اور راوی کا بہائو قدرتی بنیاد پر جاری رہتا۔ اور بھارت صرف 8ملین ایکڑفٹ پانی حاصل کرنے کا مجاز تھا ۔ یہ ہماری کرپٹ اسٹیبلشمنٹ کی کارستانی ہے کہ صرف 174ملین ڈالر میں پاکستان کے تین مشرقی دریا بھارت کو بیچ دیئے گئے ۔ 9ملین ایکڑ فٹ پانی جو دریائوں کی تہذیب آبی حیات اور جنگلی جانوروں کے لیے مختص ہونا چاہیے تھا ۔ بھارت نے اپنی جغرافیائی اہمیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے ہی پاکستان کو محروم کردیا گیا ۔ آج ہم اس تاریخ کے گواہ ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے ستلج دریا صحرا میں تبدیل ہورہاہے۔

عظیم ستلج ویلی کی تہذیب مراور مٹ رہی ہے ۔یہ اس قدر بڑا خوفناک علمیہ ہے ۔اگرچہ اس موقع پر خاموش رہے تو اس سے بڑ اکوئی جرم نہ ہوگا ۔ ایک تہذیب کی موت یا اس کا قتل ایک انسان کا نہیں بلکہ یہ موت کروڑوں انسانوں کے ساتھ آبی حیات ، جنگلی جانوروں ، چرند پرند ،نباتات اور جمادات کی بھی ہے ۔ مجھے اس بات کا علم ہے کہ ا س کی وجہ سے بہاولنگر سے رحیم یا رخاں تک آج سے 20سال قبل وہاں کے زمیندار بادشاہ تھے ۔لیکن آج ہو گدا گھر ہے ۔ کراچی کے سیٹھوں کے گھر وہ اوران کی مستورات نوکری کر ہے ہیں ۔ ستلج اور راوی مراورمٹ گئے آب ان کی تہذیب ہی مٹ رہی ہے۔

2001ء سے لے کر 31دسمبر2008ء تک چولستان کے علاقہ میں پینے کیلئے پانی کی عدم دستیابی کے باعث ملتان کے ایک ایم پی اے سمیت 4696افراد موت کا لقمہ بنے ۔لاکھوں حیوانات جنگلی جانوروں چرند پرند ،نباتا ت اور جمادات کی تباہی ہورہی ہے ۔سندھ طا س معاہدہ کے تحت ستلج اور دریائے روی کی خاموشی کا مظاہر ہ کیا گیا ۔ وہاں کے اکابرین اور اراکین اسمبلی کو زبر دست احتجاج کرنا چاہتے تھے ۔ ستلج ویلی کا نوحہ اس قدر سخت لب و لہجہ کے ساتھ بیان نہیں کرنا چاہتا ۔لیکن جس قدر تباہی ہورہی ہے ۔حقائق بیان نہ کرنا ہی جرم کے زمرے میں آتاہے۔

Asghar Ali Javed Kamraid
Asghar Ali Javed Kamraid

تحریر : اصغر علی جاوید کامریڈ

Share this:
Tags:
law life sky solar war Water World آسمان پانی جنگ زندگی عالمی قانون کائنات نظام
Ishaq Dar Conference
Previous Post رواں مالی سال میں ایف بی آر کی کارکردگی حوصلہ بخش رہی
Next Post لہو لہو ارض کشمیر
Kashmir Protest

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close