Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عالم میں تجھ سے لاکھ سہی، تو مگر کہاں؟

December 30, 2014December 30, 2014 0 1 min read
Altaf Hussain Hali
Altaf Hussain Hali
Altaf Hussain Hali

تحریر : ڈاکٹر ایم اے قیصر
ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں
اب ٹھہرتی ہے دیکھئے جا کر نظر کہاں
ہم جس پہ مر رہے ہیں، وہ ہے بات ہی کچھ اور
عالم میں تجھ سے لاکھ سہی، مگر تو کہاں
اردو کی جنم کہانی خاصی دلچسپ، پیچیدہ اور مبہم ہے۔ بعض کے نزدیک اُردو لشکری زبان ہے اور کسی لشکر کے اندر پیدا ہوئی۔ بعض دہلی کی پیداوار یا اس کے ارد گرد کی کھڑی بولی،شورسینی پراکرت، اپ بھرنش، پنجابی، لاہوری، ملتانی، سندھی، دکنی یا ہندکو کی ترقی یافتہ شکل قرار دیتے ہیں۔ در حقیقت اُردو زبان میں یونانی، پرتگالی، ہسپانوی، ولندیزی، فرانسیسی اور انگریزی سے لے کر عربی، ترکی، سنسکرت، پالی، دراوڑی، سب زبانوں اور بولیوں کی آمیزش ہے۔ اُردو باقاعدہ زبان کے طور پر شاہ جہاں کے زمانے میں اس وقت وجود میں آئی تھی جب شاہ جہاں نے آگرہ سے دارالحکومت دہلی منتقل کیا تھا۔ اُردو کو ابتداء ہی میں مومن، ابراہیم، ذوق اور غالب جیسے شعراء ملے۔ پھر غالب کے شاگرد حالی ملے۔الطاف حسین حالی سے پہلے اُردو ،شعری ادب میں غزل کی بنیاد پر اپنی اہمیت کا اعتراف کروا چکی تھی لیکن نظم اور فکری شاعری میں معیار زیادہ بلند نہیں تھا جبکہ تحقیق و تنقید اور نثری ادب کے اعتبار سے اُردو کا دامن ابھی خالی تھا۔ الطاف حسین حالی ادب میں تنقید کا گہرا شعور رکھتے تھے۔ انہوں نے یادگار غالب، مقدمہ شعرو شاعری اور یادگارِ سعدی جیسی کتابیں لکھیں تو نہ صرف اُردو ادب کے بانی کہلائے بلکہ خود کو سب سے اچھا تنقید نگاراور محقق ثابت کروا کے اُردو کا خالی دامن بھی بھر دیا۔

مولانا الطاف حسین حالی 1837ء میں پانی پت میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق انصاریوں کے ایک معزز خاندان سے تھا۔ ننھیال سادات کے ایک معزز گھرانے میں تھی۔ باپ کی طرف سے ان کا سلسلہ نسب ایک بزرگ خواجہ ملک علی سے جا ملتا ہے جو اپنے وقت کے مشہور و معروف عالم تھے۔ وہ غیاث الدین بلبن کے عہد میں ہرات سے ہندوستان آئے تھے اور بادشاہ نے ان کے لیے کچھ گائوں پانی پت کے قریب وقف کر دئیے تھے۔ آپ کے والد خواجہ ایزو بخش نے غربت کی زندگی بسر کی۔ جب وہ فوت ہوئے تو آپ کی عمر نو برس تھی۔ اس کے بعد آپ کی کفالت آپ کے بڑے بھائی اور بہن نے کی۔ دستور زمانہ کے مطابق قرآن مجید حفظ کرنے کے بعد آپ نے عربی و فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ آپ ابھی تعلیم سے فارغ نہیں ہوئے تھے اور سترہ برس کی عمر کو بھی نہیں پہنچے تھے کہ آپ کی شادی آپ کی مرضی کے خلاف کر دی گئی۔آپ کے دل میں حصول علم کا شوق موجزن تھا چنانچہ 1854ء میں اپنے اعزا کے اصرار پر گھر چھوڑ کر پانی پت آگئے اور اپنے طور پر کتب بینی کا شغل جاری رکھا۔ اسی دوران حصار میںکچھ عرصہ ملازمت بھی کی۔ لیکن 1857ء کی جنگِ آزادی کے ہنگامہ کی وجہ سے پھر اپنے گھر واپس جانا پڑا۔آپ نے مطالعہ اور تحقیق سے اپنے علم میں اضافہ کیا۔ آپ کی مرزاغالب سے ملاقات ہوئی اور ان سے بہت کچھ سیکھا۔ آپ مرزا غالب سے اصلاح لیتے تھے اور انہیں کا رنگ ان پر غالب تھا۔

قیام دہلی کے دوران آپ مرزا غالب سے بہت کچھ استفادہ کیا۔ مرزا غالب بھی آپ کی طباعی اور مستعدی کے قدردان تھے۔ آپ کو مصطفی خان شیفتہ جیسے فاضل اور مشہور شاعر سے استفادہ کرنے کا موقع بھی ملا۔ جس کا ذکر انہوں نے خود اپنی شاعری میں بھی کیا۔
حالی سخن میں شیفتہ سے مستفید ہوں
شاگرد میرزا کا مقلد ہوں میر کا۔

Book
Book

آپ ملازمت کے سلسلہ میں لاہور بھی آئے اور یہاں گورنمنٹ بک ڈپو میں انگریزی سے اُردو ترجمہ کی ہوئی کتب کی اصلاح پر مقرر ہوئے اور آپ کی تخواہ 15 روپے ماہانہ مقرر کی گئی۔ آپ کو بالواسطہ انگریزی ادب سے واقفیت حاصل ہوئی اور اپنی زبان اور شاعری میں بھی اسی طرز کی اصلاح کا خیال پیدا ہوا۔ اس زمانے میں مولانا محمد حسین آزاد نے یہاں ایک نئی طرز کا مشاعرہ شروع کیا۔ جس میں ”طرح مصرع” پر غزل کہنے کی بجائے کسی موضوع پر طبع آزمائی کرنے کی دعوت دی جاتی تھی۔ نیچرل یعنی فطری شاعری کی ابتداء یہیں سے ہوئی۔ آپ اس مشاعرے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔ آپ دوبارہ دہلی چلے گئے تو آپ کی ملاقات سر سید احمد خان سے ہوئی۔ آپ سرسید احمد خان کی اصلاح تحریک میں شریک ہوئے اور یوں دو دردمند دل یکجا ہو کر قوم کی اصلاح پر کمر بستہ ہو گئے۔ سر سید کی فرمائش پر آپ نے ”مسدس حالی” لکھی۔ اس نظم میں آپ نے نہایت پر درد اور موثر انداز میں اسلام کے عروج و زوال کی داستان پیش کی ہے اور مسلمانوں کو اپنی غفلت رفتہ کے حصول کا احساس دلایا ہے۔ بلاشبہ ”مسدس حالی ”نے ایک انقلاب برپا کر دیا۔ زمانہ حال کی کوئی اُردو کی کتاب اس کی مقبولیت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ پوری نظم میں روانی، سادگی، درد اور اثرآفرینی پائی جاتی ہے۔ اس کا موضوع وہی ہے جو اقبال کی شہرہ آفاق نظم ”شکوہ و جوابِ شکوہ ” کا ہے ۔سر سید کا مسدس حالی کے بارے میں قول ہے۔

”قیامت کے روز جب خدا مجھ سے پوچھے گا کہ دنیا سے ہمارے لیے کیا لائے، تو کہہ دوں گاکہ حالی سے مسدس لکھوا لایا ہوں۔” مولانا حالی ”مسدس” کے آغاز میں لکھتے ہیںپستی کا کوئی حد سے گزرنا دیکھے! اسلام کا گر کر نہ ابھرنا دیکھے مانے نہ کبھی کہ مد ہے ہر جزر کے بعد دریا کا ہمارے جو اترنا دیکھے1887ء میں جب مولانا حالی کالج میں معلم تھے۔ سر آسمان جاہ علی گڑھ آئے ہوئے تھے، جن سے سرسید نے ان کا تعارف کروایا اور انہوں نے ازراہ عنایت و قدردانی پچھتر روپے ماہوار نظام گورنمنٹ سے ادبی خدمات سرانجام دینے کی خاطر ان کا وظیفہ مقرر کروا دیا۔ بعد میں جب مولانا حالی علی گڑھ کالج سے حیدر آباد چلے گئے تو تنخواہ سو روپے ماہوار کر دی گئی۔ ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد آپ نے پانی پت میں مستقل سکونت اختیار کر لی اور تصنیف و تالیف کے کام میں ہمہ تن مصروف ہوگئے۔ 1904ء میں آپ کو انگریزی سرکار سے شمس العلماء کا خطاب عطا ہوا۔ آخر 31دسمبر 1914ء کو اپنی جان ،جان آفرین کے سپرد کر دی اور آج اس عظیم تنقید نگار اور پاکستان کے پہلے قومی شاعر کو ہم سے بچھڑے ہوئے سو سال گزر چکے ہیں۔ آج ان کی صد سالہ برسی ہے۔

مولانا الطاف حسین حالی نہایت خوش اخلاق، ملنسار، حلیم الطبع، سادہ و قناعت پسند اور سچے فدائی قوم تھے۔ دنیوی چاہ و ثروت کا خیال آپ کے دل میں مطلق نہ تھا۔ آپ کی زندگی، ایک سچے انشاء پرداز کی زندگی تھی جس نے اپنے تعلیمی و تصنیفی مشاغل کے آگے دنیوی مرتبہ و عزت کو ہمیشہ ہیچ سمجھا۔قومی ہمدردی آپ میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ آپ ایک فرشتہ صفت انسان تھے۔ آپ نے نثر کے میدان میں بے بہا خدمات سر انجام دیں۔ آپ نے شیخ سعدی ، سر سید احمد خان اور مرزا غالب کے حالات زندگی اور علمی کارنامے لکھے ہیں۔ علاوہ ازیں آپ نے اپنے دیوان کا دیباچہ لکھا ہے، جو اس قدر مشہور ہوا کہ بعد میں علیحدہ کتابی صورت میں بار بار شائع ہوا اور مقدمہ ”شعرو شاعری” نام پایا۔ اس میں آپ نے شعرو شاعری پر تنقید کر کے اس کے پرکھنے کے اصول بتائے ہیں۔ یہ آپ کا ایک کارنامہ ہے جس نے شاعری کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔ گویا مولانا حالی نے قومی شاعری کی بنیاد رکھی، جس پر آگے چل کر علامہ اقبال نے ایک سربفلک عمارت قائم کر دی۔ آپ نے اپنی شاعری کے ذریعے ملک و ملت کی اصلاح وترقی کے لیے بہترین کام کیااور اپنی نثر کے ذریعے بھی قوم کی بہترین خدمت سرانجام دی۔ اس لحاظ سے ہماری قومی، علمی اور ادبی دنیا میں انہیں ایک بلند مقام حاصل ہے۔ شعرو ادب کی دنیا میں آپ کے پیدا کردہ عظیم انقلاب نے گہرے اور دورس اثرات چھوڑے۔ آپ نے مضامین اور خطوط بھی لکھے جو کتابی صورت میں شائع ہو چکے ہیں۔ آپ کے خطوط میں بھی نجی باتیں کم اور قوم کا ذکر زیادہ ملتا ہے۔ الغرض مولانا حالی مسلمان قوم کے ایک عظیم مصلح اور محسن تھے۔ آپ کی ملی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ آپ کا پر درد پر خلوص پیغام قوم کے لیے خضر راہ ہے۔ آپ کا ایک شعر ہے
سلف کی دیکھ رکھو راستی اور راست اخلاقی
کہ ان کے دیکھنے والے ابھی کچھ لوگ ہیں باقی۔

Doctor MA Qaisar
Doctor MA Qaisar

تحریر : ڈاکٹر ایم اے قیصر

Share this:
Tags:
million right Urdu where World You اردو جستجو دلچسپ عالم لاکھ مبہم
Tax
Previous Post معاف کردہ بینک قرضوں پر ٹیکس وصولی کی رپورٹ طلب
Next Post کرم ایجنسی : وسطی کرم میں دہشت گردوں نے 2 سرکاری اسکولوں کو جلا دیا

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close