
لاہور (جیوڈیسک) سال 2015ء میں ادویات، کھانے پینے اور گھریلو استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ ہوا جو 200 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔
دالیں، گھی، چینی، آٹا عام مارکیٹوں میں ہی نہیں بلکہ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی نایاب رہا جبکہ بجلی اور گیس کے بھاری بلوں عوام مزید پریشان کئے رکھا۔
