Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گزشتہ چار سال کی کرپشن اور وسندھرا حکومت کا خوف

November 5, 2017November 5, 2017 0 1 min read
Corruption
Corruption
Corruption

ڈاکٹر سید احمد قادری
” بھارتیہ جنتا پارٹی نے اب تک جو سب سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، وہ یہ ہے کہ اس نے بدعنوانی کی راہ آسان کر دی ہے۔”یہ جملہ میرا نہیں ہے ، بلکہ موجودہ وقت میں ملک کے اندر بدعنوانیوں کی بڑھتی رفتار پر طنز کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما اور ریاست ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ویر بھدر سنگھ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی ہے۔ ویر بھدر سنگھ نے یہ بھی کہا ہے کہ امت شاہ اور ان کے بیٹے کی دولت میں سولہ ہزار گنا اضافے کا معجزہ بی جے پی کی حکومت میں ہی ممکن ہے۔ اسی راہ کو مزید آسان کرنے کے لئے راجستھان کی وسندھرا راجے سندھیا کی حکومت اپنی ریاست میں ایک ایسا قانون نافذ کئے جانے پر مصر ہے ، جس کے تحت بدعنوانی میں ملوث نہ صرف ریاست سے تعلق رکھنے والے ممبران پارلیامنٹ ،بلکہ ریاستی اسمبلی کے ممبران اور وہاں کے نوکر شاہ کے ساتھ ساتھ وہاں کے جج کو بھی حکومت چاہے تو محفوظ رکھ سکتی ہے۔

حکومت کی اجازت کے بغیران لوگوں پر انگلی اٹھانے والے کو دو سال کی سزا بھی ہو سکتی ہے ۔ ایسے لوگوں کی نگاہ میں، اس ریاست سے تعلق رکھنے والے کاگرکوئی بدعنوانی کا معاملہ سامنے آتا ہے توان کرپٹ لوگوں پر بولنے، لکھنے اور کسی طرح کی پوسٹ سوشل میڈیا پر لگانے کے ساتھ ساتھ اخبارات میں اس کی خبر دینے اور الیکٹرانک چینلوں پر اس طرح کی کسی بھی خبر کو نشر کیا جانا جرم تصور کیا جا ئے گا ۔ وسندھرا راجے سندھیا حکومت کے اس کالے قانون کو وسندھرا کے آمرانہ رویۂ کا نام دیا جا رہا ہے ۔ لیکن میرے خیال میں وسندھرا حکومت کا یہ آمرانہ رویۂ نہیں ہے، بلکہ دراصل یہ وہ خوف ہے ، جو ، اب جیسے جیسے ریاستی انتخاب کا وقت قریب آ رہا ہے ، یہ خوف زیادہ ستانے لگا ہے کہ اگلے انتخاب میں برسراقتدار نہیں آئے ، تو میری جگہ کہاں ہوگی؟ اس لئے وسندھرا راجے سندھیا حکومت کی پریشانی کافی بڑھی ہوئی ہے ،جو بجا ہے ۔ بجا اس لئے ہے کہ اس حکومت نے اپنی پوری مدّت کار میں کوئی ایسا عوامی فلاحی کام نہیں کیا ، جن کا ڈھنڈورا پیٹ پیٹ کر ریاست کے عوام سے ووٹ کی بھیک مانگی جائے۔

مسئلہ یہ بھی ہے کہ راجستھان کی ریاستی اسمبلی کا انتخاب کو بس سال ڈیڑھ سال کا عرصہ رہ گیا ہے اور اس حکومت نے اپنی مدت کار میں سوائے ہندو ، مسلمان کے درمیان نفاق پیدا کرنے او ربدعنوانیوں کا ریکارڈ بنانے میں وقت گزار دیا ۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ وسندھرا راجے سندھیا پر نہ صرف للت مودی گیٹ اسکینڈل ، بلکہ مائننگ سے منسلک کئی بدعنوانیوں کے الزامات عائد ہیں ۔للت مودی اسکینڈل کے ضمن میں ‘دی نیؤ یارک ٹائمز’ نے لکھا تھا کہ ‘ویاپم گھوٹالہ تو جیسے للت اسکینڈل سے ہوڑ لگاتے ہوئے سامنے آیا ہے ۔ یہ دونوں گھوٹالے ان ریاستوں میں ہوئے ہیں ، جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں ہے اور مودی دونوں معاملوں میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ‘۔ منی لانڈرنگ اور دیگر کئی بدعنوانیوں میں ملوث سابق بی پی ایل کمشنر للت مودی کامعاملہ جب سامنے آیا تھا تو 17جولائی15ء کو کانگریس کے رہنماراہل گاندھی نے کہا تھا کہ راجستھان میں وسندھرا یا بھاجپا کی نہیں بلکہ للت مودی کی حکومت ہے ۔ اسی زمانے میں کانگریس نے راجستھان میں 653 مائنس الاٹمنٹ کے معاملے میں 45000 ہزار کروڑ روپئے کا الزام لگاتے ہوئے راجستھان کی وزیراعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا سے فوری طور پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا ۔ للت مودی بدعنوانی معاملے میں وسندھرا کے متنازعہ مائننگ گھوٹالہ میں گھرنے کا یہ دوسرا بڑا معاملہ تھا ۔ ابھی حال ہی میں راجستھا ن سمیت چار ریاستوں میں آر ٹی او کے ذریعہ 80,000 ہزار کروڑ روپئے کی ناجائز وصولی کے خلاصے پر مرکزی وزیر نتن گٹکری نے اس بدعنوانی کا اعتراف کرتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ اگلے تین ماہ میں یہ کرپشن ختم کر دینگے۔ ان بدعنوانیوں کے علاوہ نوٹ بندی کے بہت بڑے گھوٹالے کی پرتیں راجستھان کے سُمیر پور کی کھل رہی ہیں ، جہاں کے کوآپریٹیو بینک میں بہت بڑا گھوٹالہ سامنے آیا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ اگر اس وقت میں صرف راجستھا ن کے گھوٹالوں کی تفصیل نہیں ، بلکہ صرف ذکر بھی کروں تو یہ صفحہ پُر ہوجائیگا اور کرپشن کی داستان ختم نہیں ہوگی ۔ یہ چند مثالیں میں نے ا س لئے بھی دی ہیں کہ بھاجپا کے لیڈران یہ کہتے نہیں تھکتے کہ وہ ، ان کی پارٹی اور ان کی حکومت کرپشن سے پاک ہے ۔ للت مودی اور مائننگ اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا کے ملوث ہونے کے الزامات لگے تھے ، اور ان کے خلاف راجستھان سے لے کر دہلی تک جس طرح زبردست احتجاج اور مظاہرے ہوئے تھے ، اور ان سے استعفیٰ کا پُزور مطالبہ کیا جا رہا تھا ۔ اس وقت جمہوری اور آئینی تقاضہ یہ تھا کہ وسندھرا وزیراعلیٰ کے عہدہ سے سبکدوش ہو جاتیں۔ لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا اور ان بدعنوانیوںکے معاملے میں وزیراعظم کی خاموشی نے انھیں مذید حوصلہ بخشا کہ وزیراعظم انھیں کرپشن میں ملوث پانے کے باوجود عہدہ سے برطرف کئے جانے کی بجائے پوری طرح خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ وزیراعظم کے اس عمل سے اور پھر اقتدار کا نشہ ایسا تھا کہ وسندھرا نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی نے انھیں اس قدر مغرور کر دیا کہ بہت کچھ آزادانہ چھوڑ دیا ، جس کے نتیجے میں راجستھا ن سے بدعنوانیوں کی خبریں آئے دن اخبارات کی سرخیاں بنتی رہیں۔

اب جب کہ ریاستی اسمبلی کے انتخابات کو سال ڈیڑھ سال رہ گیا ہے ، ایسے میں وسندھرا کو یہ خوف ستانا واجب ہے کہ آیا اگر دوبارہ حکومت نہیں بنی ، تو کیا ہوگا ؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس کالے قانون اور آرڈیننس کو لاکر وہ نہ صرف خود کو ، بلکہ اپنے وزرأ اور دیگر لوگوں کے ساتھ ساتھ اپنے سیکریٹریٹ کے مختلف محکموں میں مامور افسران کو بھی بدعنوانیوں سے پاک قرار دینا چاہتی ہیں ۔ اس قانون اور آرڈیننس کے خلاف حزب اختلاف کے ساتھ ساتھ ان ہی کی پارٹی کے دو ایم ایل اے بھی مخالفت پر آمادہ نظر آ رہے ہیں۔ وسندھرا حکومت میں وزیر رہے ، سنگانیر کے ممبر اسمبلی گھنشیام تواڑی اور ایک دوسرے ایم ایل اے نرپت سنگھ رجوی نے اس متنازعہ بل پیش کئے جاتے وقت زبردست مخالفت کرتے ہوئے اسے کالا قانون قرار دیا اور اسے غیر آئینی کہا۔ تواڑی کے مطابق یہ بل وزیراعلیٰ سکریٹریٹ میں کام کرنے والے کچھ افسران اور کچھ وزرأ کو بچانے کے لئے لایا گیا ہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اور ان کے سیکریٹری بدعنوانی میں ملوث ہیں ، جس سے بچنے کے لئے پہلے آرڈیننس اور پھر بل لایا گیا ہے ۔ سنگانیر کے ایم ایل اے تیواڑی نے مذید بتایا کہ یہ بل دراصل کالا قانون ہے ، جو ایمرجنسی کی یاد دلاتا ہے ۔ انھوں نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ میں ہاؤس میں اور ہاؤس سے باہر ا س آرڈیننس کی مخالفت کرتا رہونگا ۔ راجستھان کے بھاجپا ایم ایل اے گھنشیام تیواڑی کی اس مخالفت سے یہ صاف ظاہر ہے کہ یہ کالا قانون یا آرڈیننس حکومت میں شامل کچھ کرپٹ لوگوں کے خوف کا نتیجہ ہے ، ورنہ تیواڑی او رنرپت جیسے بھاجپا کے ممبران اسمبلی اس قانون کی اتنی شدید مخالفت نہیں کرتے ۔ گرچہ راجستھان حکومت کے ذریعہ اسمبلی میں پیش کئے جانے والے اس متنازعہ بل کی مخالفت اور احتجاج کے بعد اسے سیلیکٹ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے ، جسے بی جے پی کے لیڈر سبرامنئیم سوامی نے ایک اچھا قدم بتایا ہے۔ متنازع آرڈیننس کی مخالفت میں کانگریس کے رہمنأ سچن پائلٹ پوری طرح نبرد آزما ہیں اور اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ایک سیاہ قانون ہے ، جس کے ذریعہ چار سال کے کرپشن کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اس لئے ہم کسی قیمت پر اسے نافذ نہیں ہونے دینگے ۔ اس سلسلے میں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے گہری ناراضگی جتاتے ہوئے وسندھرا راجے سندھیا کو ایسے آرڈیننس لانے پر طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں رہ رہے ہیں ، یہ 2017 ء ہے 1817 ء نہیں ۔ اس ٹوئٹ کے ساتھ ساتھ انھوں نے اپنے ٹو ئٹر پر ریاستی حکومت کے آرڈیننس سے متعلق ایک رپورٹ بھی منسلک کیا ہے ، جس کا عنوان ہے کہ ‘ قانونی ماہرین کی رائے میں راجستھان کا آرڈیننس شخصی آزادی کے خلاف ہے ‘ ۔

ہندوستان کی عوام اس وقت ایک عجیب کشمکش میں مبتلا ہیںکہ ملک میں یہ کیا ہو رہا ہے ۔ عوام کی ہر طرح کی آزادی کیوں سلب کی جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت سے لے کر ان ریاستی حکومتوں ، جہاں جہاں بھاجپا برسر اقتدار ہے ، وہاں کی حکومتوں پر ا س قدر خوف کیوں طاری ہے کہ بولو نہیں ، چپ رہو ۔ اگر بولنا ہے تو بس میری حمایت میں بولو ، ورنہ چپ رہو ، اور اگر بولے تو تمہیں غدّار وطن بنا کر جیل رسید کر دیا جائے گا ۔ ہر جانب پہرے بٹھائے جا رہے ہیں ، ہر کی زبان پر تالے جڑے جا رہے ہیں ۔ ابھی ابھی چھتیس گڑھ میں جس طرح ایک صحافی ونود ورما کو ایک وزیر کی غلط کارستانی اجاگر کئے جانے کے خوف کے باعث گرفتار کیا گیا ، یہ سب نہ صرف غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے ۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بھاجپا کی حکومت دراصل ہر جگہ اپنی عوامی مقبولیت کھو چکی ہے ، یہی وجہ ہے کہ اب اسے صرف اپنے خزانے بھرنے کی فکر ہے کہ ممکن ہے یہی خزانے کھول کر اور لوگوں کا سودا کر ، ان کے ضمیر کو خرید کر ایک بار پھر اقتدار پر قابض ہو جائے۔ لیکن جس طرح بھاجپا پارٹی اور اس سے منسلک لیڈران کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں ، وہ یقینی طور پر بھاجپا حکومت کے لئے بہت ہی لمحئہ فکریہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بقول بھاجپا رہنمأ ارون شوری یہ ڈھائی افراد کی حکومت نے ملک کوایک ایسے دو راہے پر کھڑا کر دیا ہے، جہاں سے ہر ترقی اور خوشحالی کے راستے معدوم نظر آ رہے ہیں ۔ ملک کی معیشت اور اقتصادی صورت حال چرمرا کر رہ گئی ہے۔ ملک کے بینکوں سے بڑے بڑے صنعتکاروں کے اتنے ارب روپئے قرض معاف کئے گئے ہیں کہ بینکوں کی حالت خستہ ہو گئی ہے ۔ بینکوں کو اس بد حالی سے ابارنے کے لئے 2.11 لاکھ کروڑ روپئے مرکزی حکومت بینکوں کو قرض دے رہی ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ ملک کا سارا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ۔ موجودہ حکومت نے ملک کے عوام کو بد حالی کے اس مقام پر پہنچا دیا ہے ، جہاں ہر طرف اندھیرا اور مایوسیاں ہیں ۔کسان ، جوان ، نوجوان ، غریب ، بے روزگار، سب کے سب پریشان ہیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے ۔ ہم کون سی ترقی اور خوش حالی کے راستے پر جا رہے ہیں ، یہ کیسا وعدہ تھا کہ اچھے دن آئینگے۔ یہ کیسے اچھے دن ہیں ۔ ؟ملک کی ایسی حالت پر افسوس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے۔

میرا خیال ہے کہ اگر موجودہ حکومت پورے ملک میں منافرت، عدم رواداری ، گائے، گؤ مانس، گؤ رکشا ، مدرسہ، وندے ماترم ، لو جہاد، گھر واپسی، پاکستان جاؤ وغیرہ جیسے فروعی معاملات کی بجائے ملک کے عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دیتی ، تو شائد اتنی جلد انھیں عوام سے اتنا زیادہ خائف نہیں ہونا پڑتا ۔ بیرون ممالک میں جس طرح ملک کی شبیہ بن رہی ہے اور میڈیا جس طرح ملک کے حقائق کو اجاگر کر رہا ہے ، ا س سے یقینی طور پر مستقبل قریب میںبہت زیادہ نقصان ہوگا ۔ یوں بھی کرپشن، لا قانونیت، منافرت، بہت تیزی سے گرتی معیشت وغیرہ پر بیرون ممالک میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ ہر سال کے سروے میں ملک پچھڑتا جا رہا ہے ، لیکن ملک پر حکومت کرنے والوں کوان مسائل کی قطئی پرواہ نہیں۔

راجستھان کی وزیراعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا ، خوف زدہ ہو کر جس طرح کا آرڈیننس لائی ہیں ، اگر اسے ابھی نہیں روکا گیا تو بہت ممکن ہے ہر ریاست میں ایسی ہی نظیر دیکھنے کو ملے گی۔

Dr Syed Ahmad Quadri
Dr Syed Ahmad Quadri

ڈاکٹر سید احمد قادری
رابطہ : 09934839110

Share this:
Tags:
corruption government Success year حکومت خوف سال کامیابی کرپشن
Ali Raza Syed
Previous Post ناروے نے پرویز امروز اور پروینا آھنگر کیلیے ایوارڈ کا اعلان کر کے مظلوم کشمیریوں کا حوصلہ بڑھا دیا ہے، علی رضا سید
Next Post مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 5/11/2017
Mustafaabad

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close