Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

علم غیب، پشین گوئیاں، نیا شمسی سال 2019 ء

January 3, 2019 0 1 min read
Year 2019
Year 2019
Year 2019

تحریر : محمد صدیق پرہار

مستقبل کا علم صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ صرف وہی جانتا ہے کہ آنے والے لمحہ میں کیا ہونے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے پاس ہی غیب کا علم ہے۔ یہ غیب چاہے ماضی سے تعلق رکھتا ہو، یہ غیب چاہے موجودہ زمانے میں ہویا اس کا تعلق مستقبل کے ساتھ ہو ۔ اللہ تعالیٰ کے سوا غیب کوئی بھی نہیں جانتا۔ ازل سے ابدتک کے تمام علوم اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں وہ علیم بھی ہے خبیربھی۔اللہ تعالیٰ نے غیب کاعلم اپنے خاص بندوںکوعطاکررکھا ہے۔اللہ تعالیٰ کے عطاکردہ علم سے اللہ تعالیٰ کے خاص بندے بھی غیب کاعلم بتادیتے ہیں۔ قارئین کے ذہن میں یہ سوال پیداہوسکتاہے کہ اللہ تعالیٰ کے پاس بھی غیب کاعلم اوراللہ تعالیٰ کے خاص بندوں کے پاس بھی غیب کاعلم یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ اس کاجواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے پاس غیب کاعلم ذاتی ہے اوراس کے خاص بندوںکے پاس صفاتی۔ آنے والے حالات کے بارے میں پشین گوئیاںصرف موجودہ زمانے کے لوگ ہی نہیںکررہے ہیں بلکہ اس کاآغازتوتخلیق آدم کے وقت ہوئی تھی۔

جب اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے فرمایا کہ میںزمین پراپناخلیفہ بنارہا ہوں تو فرشتوں نے اللہ تعالیٰ سے عرض کی کہ کیاتواسے خلیفہ بنائے گا جوزمین میں خون ریزیاںکرے گا فساد کرے گا۔ آنے والے وقت میں انسان کیاکیاکرے گا فرشتے اس کی پشین گوئی کررہے تھے۔ آنے والے وقت میں کیاہونے والاہے اس کی پشین گوئی زمین بھی کرچکی ہے۔ تفصیل اس کی کچھ یوں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جبرائیل علیہ السلام سے فرمایا کہ زمین پرجااوروہاں سے مٹی لے آ اس سے تخلیق آدم ہوگی۔ جبرائیل علیہ السلام زمین پرآئے اورزمین سے مٹی اٹھانے لگے توزمین نے فریادکی کہ مجھ سے مٹی نہ لے جا ۔ اللہ تعالیٰ اس مٹی سے انسان تخلیق کرے گا ، یہ انسان زمین میں فسادکرے گا، اللہ کی نافرمانی کرے گا، پھراسے قیامت کے روزدوزخ میں ڈالاجائے گا میں اللہ تعالیٰ کاعذاب برداشت نہیںکرسکتی۔ جبرائیل علیہ السلام زمین سے مٹی اٹھائے بغیرواپس چلے گئے ۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے بالترتیب میکائیل اورحضرت اسرافیل علیہم السلام کوزمین پرمٹی لینے کے لیے بھیجا ۔ زمین نے ان دونوں فرشتوں سے وہی فریادکی جواس نے جبرائیل علیہ السلام سے کی تھی۔ یہ دونوں فرشتے بھی زمین سے مٹی اٹھائے بغیرواپس چلے گئے۔

مستقبل میںکیاہونے والا ہے اس کی پشین گوئی ملک الموت بھی کرچکا ہے وہ اس طرح کہ جب تینوں فرشتوںنے زمین کے فریادکرنے کی وجہ سے زمین سے مٹی نہ لے گئے تو اللہ تعالیٰ نے عزرائیل علیہ السلام کوبھیجا کہ وہ زمین سے مٹی لے آئے۔ عزرائیل علیہ السلام جب زمین پرآئے اورمٹی اٹھانے لگے توزمین نے عزرائیل علیہ السلام سے بھی وہی فریادکی جواس نے اس سے پہلے تینوں فرشتوں سے کی۔ زمین نے عزارئیل علیہ السلام سے کہا کہ تجھے اللہ کاواسطہ یہ مٹی مجھ سے نہ لے جا۔ عزارئیل علیہ السلام نے کہا کہ تجھے بھی اللہ کاواسطہ مجھے مٹی اٹھانے سے نہ روک ۔ اس کاحکم اللہ تعالیٰ نے ہی مجھے دیا ہے ۔ میں اس کی نافرمانی نہیںکرسکتا ۔عزرائیل علیہ السلام زمین سے مٹی لے گئے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا اب ان کی روحین بھی توقبض کرے گا۔ عزرائیل علیہ السلام نے عرض کی کہ اس طرح وہ مجھے اچھانہیں سمجھیں گے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں ا سباب پیداکردوںگا تیرانام کوئی نہیں لے گا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کوجب قوم نے کہا کہ ہمارے ساتھ میلے میں چلو تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ستاروںکی طرف دیکھ کرفرمایا کہ میں عنقریب بیمارہونے والا ہوں اس لیے میلے میںنہیںجاسکتا۔

چیونٹیوں کی ملکہ نے چیونٹیوں سے کہا کہ تم سب اپنی اپنی بلوںمیں چھپ جائو حضرت سلیمان علیہ السلام کالشکرآرہا ہے کہیں ایسانہ ہوکہ بے خبری میں کچلی جائو۔اللہ تعالیٰ نے سب سے زیادہ غیب کاعلم رسول کریم، دریتیم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوعطافرمایا ۔قرآن پاک کی متعدد آیات مبارکہ اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوغیب کاعلم عطافرمایا۔ اس بات کاثبوت احادیث مبارکہ میں بھی ملتاہے۔ جیسا کہ اس تحریر میں آپ پڑھ چکے ہیں کہ غیب کاتعلق ماضی سے بھی ہوسکتا ہے ، موجودہ زمانے اورمستقبل سے بھی ۔ حضرت جابررضی اللہ عنہ نے غیب کے علم سے متعلق بارگاہ نبوت میں ایک ایساسوال کاجس کاتعلق گزرے ہوئے زمانے سے تھا۔

یہ گزراہوازمانہ دوچارسال یاسودوسوسال کانہیں بلکہ ہزاروںسال پہلے سے تعلق رکھتا تھا۔ حضرت جابررضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیک وآلک وسلم سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے کس چیزکوپیداکیا۔ رحمت دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے تیرے نبی کے نور کو پیدا کیا ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین غیب کے بارے میں جوبھی پوچھناہوتا بارگاہ رسالت میں حاضرہوجاتے۔ایک صحابی نے عرض کی کہ یارسول اللہ قیامت کے دن آپ کوکہاں تلاش کریں تورسول اکرم نورمجسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں حوض کوثر، میزان عمل یاپل صراط پرہوںگا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سوال کاجواب بھی عطافرمادیا جس کاتعلق ماضی بعیدسے تھا اوراس سوال کاجواب بھی دے دیا جس کاتعلق قیامت (مستقبل ) سے تھا۔

سب سے بڑا غیب توخود اللہ تعالیٰ ہے۔ اس دورمیںبھی اورآج کے دورمیں بھی مشرک وکافر یہ سوال کرتے ہیں کہ اللہ کہاں ہے ۔ ہے تودکھائو۔ کافروںکے اس سوال کاجواب ہردورمیں اللہ کے پیارے بندے اس طرح دیتے آئے ہیں کہ سوال کرنے والے لاجواب ہوجاتے ہیں۔ سوشل میڈیاپرلکھاہواپڑھا ہے کہ بھارت میں ایک سکول ٹیچر نے سٹوڈنٹس سے پوچھا کہ کیاتمہیں اللہ دکھائی دیتا ہے ، سٹوڈنٹس نے کہا نہیں، اس پراس ہندوٹیچرنے کہا ہوتا تودکھائی دیتا، اسی کلاس میں مسلمان طالب علم بھی تھا۔ اس نے کلاس کے لڑکوں سے پوچھا تمہیں اس (ٹیچر) کی عقل نظرآرہی ہے ، لڑکوںنے کہا نہیں اس پرمسلمان طالب علم نے کہا ( ٹیچر میں عقل ) ہوتی تودکھائی دیتی۔ اللہ تعالیٰ غیب ہے ہمیں دکھائی نہیں دیتا۔ اللہ تعالیٰ کے بارے میں بھی ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہی بتایا ہے۔

رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہی توبتایا ہے کہ اللہ ایک ہے، اللہ وحدہ لاشریک ہے، صرف اسی کی عبادت کرو، صرف اس کی پرسش کرو، اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات سے محبوب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہی ہمیں روشناس کرایا ہے۔ غیب کاعلم انبیاء کرام علیہم السلام بعدکے اللہ تعالیٰ کی عطا سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اوراولیائے کاملین کے پاس بھی ہے۔ ایک مرتبہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے فرمایا کہ مجھ سے جوپوچھنا ہے پوچھو میںبتائوںگا۔ جبرائیل علیہ السلام انسانی شکل میں آگئے اورحضرت علی کرم اللہ وجہہ سے پوچھا کہ اس وقت جبرائیل کہاں ہیں۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے ہرطرف دیکھ کرفرمایا کہ جبرائیل نہ توآسمانوںپرہے اورنہ ہی زمین پر۔ ہم دونوںمیں سے ہی کوئی جبرائیل ہے ۔ میںتوہوںنہیں لہٰذا تم ہی جبرائیل ہو۔جب کوئی انسان خواب دیکھ رہا ہوتا ہے تواس کے ساتھ سوئے ہوئے شخص کوبھی معلوم نہیںہوتا کہ اس کے ساتھ سونے والافردخواب میںکیادیکھ رہا ہے۔خواب کاعلم اللہ تعالیٰ کوہوتا ہے کہ اس کے بندے نے خواب میں کیا دیکھا ہے، خواب کے بارے میں خواب دیکھنے والاہی جانتا ہے کہ اس نے خواب میںکیادیکھا ہے یاوہ شخص جانتا ہے جس کوخواب کی تعبیرپوچھنے کے لیے خواب دیکھنے والابتاتاہے کہ اس نے خواب میں کیادیکھا۔ اللہ تعالیٰ کے ولی ایسے بھی ہیںجویہ جانتے ہیں کہ کس نے خواب میںکیادیکھا ہے۔

مشہورواقعہ ہے کہ حضرت بہلول دانا مٹی کے گھروندے بنارہے تھے۔ وہاں اس دورکی خاتون اول کاگزرہوا۔ اس نے حضرت بہلول داناسے پوچھا : بابا ! یہ کیابنارہے ہو۔ حضرت بہلول دانانے فرمایاجنت میں گھربنارہا ہوں۔ خاتون اول نے پوچھا کیابیچوگے۔ اللہ کے ولی نے فرمایاہاں بیچوں گا۔ خاتون اول نے قیمت پوچھی حضرت بہلول دانانے جنت میں گھرکی قیمت بتائی ،خاتون اول نے قیمت اداکی اورایک گھروندا اٹھالیا۔ اس نے اپنایہ گھروندا اپنے کمرے میں رکھ دیا۔ رات کوملک کاسربراہ آیا اس نے کمرے میںمٹی دیکھی توخاتون اول سے پوچھا کہ یہ کیاہے ۔ اس نے جواب دیا کہ جنت میں گھرخریدلائی ہوں۔ ملک کے سربراہ نے پوچھا ، کس سے ، خاتون اول نے جواب دیا کہ بہلول داناسے۔ ملک کے سربراہ نے کہا کہ یہ تومٹی ہے۔ ا س نے یہ ماننے سے انکارکردیا کہ یہ جنت میں گھرخریدلائی ہے۔ ملک کے سربراہ نے رات کوخواب دیکھا۔ دن کے وقت وہ خود ہی حضرت بہلول داناکے پاس جنت میں گھرخریدنے پہنچ گیا ۔

ملک کے سربراہ نے حضرت بہلول داناسے جنت میںگھرکی قیمت پوچھی تواللہ کے ولی نے جوقیمت خاتون اول کوبتائی تھی اس سے کہیںزیادہ ملک کے سربراہ کوبتائی۔ ملک کے سربراہ نے کہا کہ میری بیوی کوتواتنی قیمت میں جنت میںگھرفروخت کیا اورمجھے اتنی زیادہ قیمت کیوںبتائی ۔ حضرت بہلول دانانے فرمایا کہ تیری بیوی نے بغیردیکھے یقین کرلیاتھا اوراب تو دیکھ کرآیا ہے۔ ملک سے سربراہ نے جوبھی دیکھا تھا خواب میں دیکھا تھا۔ اللہ کے ولی حضرت بہلول دانانے اسے بتادیا کہ اس نے خواب میںکیادیکھا ہے۔ حضرت شرف الدین بوصیری رحمة اللہ علیہ سے ایک درویش نے کہا تھا کہ ہمیں وہی نعت سنائو جوگزشتہ رات کونبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوسناچکے ہو۔ غیب کاعلم اللہ تعالیٰ کے بعد انبیاء کرام، صحابہ کرام اوراولیاء کرام کے بعدکسی کونہیں۔ البتہ آنے والے وقت کے بارے میںکچھ امیدیں اورتوقعات ہوتی ہیں کچھ خدشات ہوتے ہیں، کچھ پلاننگز اورمنصوبے ہوتے ہیں، ہم خودہی کہتے ہیں کہ آنے والے وقت میںکیاہونے والا ہے پھرخودہی کہہ رہے ہوتے ہیں کہ کل کیاہونے والا ہے۔

جب کسی کوعلم نہیں کہ کل کیاہونے والاہے توہم کیسے کہہ دیتے ہیں کہ کل کیاہونے والا ہے۔ یہ ہماری سوچ ہوتی ہے، ہماری امید، توقع ہوتی ہے، ہمارے خدشات ہوتے ہیں ، ہماری سوچ کے مطابق امکانات ہوتے ہیں۔ ہم روزانہ ریڈیوٹی وی پرموسم کااحوال سنتے ہیں۔ موسم کے احوال میںبتایا جاتا ہے کہ آنے والے بارہ یاچوبیس گھنٹے میںموسم کیسارہے گا، کہاںکہاں گرمی زیادہ رہے گی اورکہاں کہاں سردی، کہاں کہاں بارش برسے گی اورکہاں کہاں آندھیاں آئیں گی۔ کہاںکہاں بادل چھائے رہیں گے اورکہاں کہاںمطلع صاف رہے گا۔ یہ سب امکانات ہوتے ہیں کہ ایساہوسکتا ہے۔

وقت کی اکائیوں میں سال بھی شامل ہے ۔ اس وقت سال تین طرح کے ہیں ، ہرسال بارہ ماہ کاہی ہے، البتہ تینوں طرح کے سالوں کے ایام کی تعدادایک جیسی نہیں ہے۔ ایک ہجری سال ہے جس کوقمری سال بھی کہتے ہیں جومحرم الحرام سے شروع ہوتا ہے اورذی الحجہ پر اختتام پذیرہوجاتا ہے۔ ہمارے اسلامی تہوارقمری مہینوں اورتاریخوں کے مطابق منائے جاتے ہیں۔ ایک عیسوی سال ہے جسے شمسی سال بھی کہا جاتا ہے جنوری سے شروع ہوکردسمبرتک ختم ہوجاتاہے۔ہماراسرکاری نظام الاوقات شمسی سال اورمہینوں کے مطابق ترتیب دیاگیا ہے۔ ایک سال بکرمی ہے جسے جٹاکا سال بھی کہا جاتا ہے ،اس سال کادورانیہ چیت سے ماگھ تک ہے۔ جب یہ سطورلکھی جارہی ہیں نئے شمسی سال کوشروع ہوئے دوسرے دن کاسورج سارادن ڈیوٹی کرنے کے بعد رات کی چادراوڑھنے کی تیاری کررہا ہے۔ نئے شمسی سال میں کیاہونے والا ہے، کیاامیدیں، توقعات اورخدشات وامکانات ہیں۔ اس بارے میں اظہارخیال کیاگیا ہے۔ پاک فوج نے امیدظاہرکی ہے کہ نیاشمسی سال دوہزارانیس پاکستان کی ترقی کاسال ہوگا۔

صدرپاکستان عارف علوی نے بھی یہی توقع ظاہرکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان پرامیدہیں کہ نیاشمسی سال پاکستان کے لیے سنہرے دور کاآغازہے۔ عثمان بزدارکہتے ہیں کہ نیاسال وعدوںکی تکمیل کاہے۔ شیخ رشیدنے نئے شمسی سال میں بیس نئی ٹرینیں چلانے کی خوش خبری سنائی ہے۔ ایک قومی اخبارکے سروے کے مطابق حکومت کہتی ہے کہ نئے شمسی سال میں خوش حالی آئے گی عوام کوریلیف ملے گا، اپوزیشن کاکہنا ہے کہ سب پرانی تنخواہ پرکام کریں گے۔

چاہے ہجری سال کاآغازہویاشمسی سال کا۔ ہمیں گزرے ہوئے سال میں اپنااحتساب کرناچاہیے کہ ہم نے گزرے ہوئے سال میں ہم نے اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے رسول کی کتنی نافرمانیاں کیں۔ ہم نے گزرے ہوئے سال میں کتنے فرائض قضاکیے، کتنے واجبات اورسنن اداکیں۔ کتنے حقوق العباداداکیے اور کتنے انسانوں کے حقوق ادانہیں کیے۔ہم نے کتنے لوگوںکوخوش کیا اورکتنے لوگوںکے دل دکھائے۔ ہم نے کتنے فیصد اپنی ذمہ داریاں اداکیں اورکتنے فیصدذمہ داریوں سے غفلت برتی۔ ہمیں نئے سال کی خوشی منانے کے بجائے زندگی کاایک اورسال ختم ہونے پراوراس گزرے ہوئے سال میں کی جانے والی غفلت، غلطیوں اورخطائوں پرافسوس کرناچاہیے، اللہ تعالیٰ سے دعامانگنی چاہیے کہ جوغلطیاں، غفلتیں اورخطائیں گزشتہ سال میں ہوئیں ان سے ہمیں آنے والے سال میں محفوظ رکھے۔ ہمیں اپنے فرائض، واجبات، سنن اوردوسروں کے حقوق اداکرنے کی توفیق عطا کرے۔

Muhammad Siddique Prihar
Muhammad Siddique Prihar

تحریر : محمد صدیق پرہار
siddiqueprihar@gmail.com

Share this:
Tags:
Future hours knowledge year سال علم فرشتوں قیامت مستقبل
Federal Cabinet Meeting
Previous Post وفاقی کابینہ کا 172 افراد کے نام ای سی ایل جائزہ کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ
Next Post خود کو خود بچائیں
Autonomy

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close