
صنعا (جیوڈیسک) عرب القاعدہ نے یمن کے فوجی ہسپتال پر حملے کو اپنی غلطی تسلیم کر لیا، القاعدہ کے کمانڈر نے معافی مانگتے ہوئے ہلاک خون بہا دینے کی پیشکش کی ہے۔
عرب القاعدہ کے کمانڈر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا نشانہ دراصل وزارت دفاع کا دفتر تھا اور حملہ آوروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ دفتر سے ملحق ہسپتال سے دور رہا جائے تاہم ان کے ایک حملہ آور نے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہسپتال پر بھی حملہ کر دیا۔
جس پر اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ عرب القاعدہ نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کے ورثا کو خون بہا دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔
صنعا میں پانچ دسمبر کو وزارت دفاع اور اس سے منسلک فوجی ہسپتال پر حملے میں چھپن افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
